Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حالِ دل (ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

جو میں نے دیکھا، سنا اور سوچا عتیق احمد زکریا فیصل آباد کے ہیں لیکن بہت عرصہ سے جدہ میں رہتے ہیں۔ مہمان نوازایسے کہ شاید ہمارے کسی بڑے زمیندار کا ڈیرہ بھی ایسی مہمان نوازی نہ کر سکے۔ ان کا گھر چھوٹے آدمی سے لے کر بڑی عمر کے بزرگوں کی مہمانی تک سعادت حاصل کرتا ہے۔ اہلیہ بھی خوب مہمانوں کی خدمت میں دن رات ایک کرتی ہے۔ نہایت صابرہ اور شاکرہ خاتون ہیں۔ سخاوت کی انتہا یہ ہے کہ بعض اجنبی لوگ بھی ان کی سخاوت کی شہرت سن کر آتے ہیں اور خالی نہیں جاتے۔ جس طرح حضرت امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ اتنے سخی تھے کہ کلمہ توحید میں ”لا“ کے سوا کبھی کسی نے ان کے منہ سے ”لا“ نہیں سنا۔ عتیق صاحب خود بتانے لگے کہ میرا بہت اچھا کاروبار تھا، خوب ریل پیل تھی، اچانک ایک شخص نے بہت بڑا دھوکہ کیا اور کچھ مزید نقصان ہو گیا۔ یوں میں لکھ پتی سے ککھ پتی رہ گیا۔ بہت پریشانی کے حالات گزرنے لگے لیکن مہمان نوازی نہیں چھوڑی۔ حالات اور خراب ہونے لگے اور ہوتے چلے گئے۔ صبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑا۔ ایک دن میرے گھر حضرت مولانا محمد یونس پالن پوری مدظلہ مصنف ”بکھرے موتی“ تشریف لائے۔ میرے حالات بھانپ گئے اور مجھے ایک عمل بتایا کہ جب گھر میں داخل ہو چاہے دن میں جتنی دفعہ آنا جانا ہو تو ایک بار درود شریف، ایک بار تسمیہ، ایک بار سورہ اخلاص پڑھ کر گھر میں داخل ہوں اور گھر والوں کو سلام کریں چاہے بیوی ہو بچے ہوں یا گھر میں کوئی فرد ہی نہ ہو، لیکن سلام ضرور کریں۔ یہ عمل مستقل کریں اور گھر کا ہر فرد کرے۔ اگر عمل کو اور تیز کرنا چاہتے ہیں تو سورہ اخلاص تین بار پڑھیں۔ عتیق صاحب کہنے لگے کہ میں نے یہ عمل کرنا شروع کر دیا کیونکہ حضرت پالن پوری نے ساتھ یہ حدیث مبارک بھی بیان کی تھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے فقر و فاقے کا شکوہ لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ عمل فرمایا۔ کچھ عرصہ کے بعد آیا تو عرض کی کہ اب تو میرے پڑوسی بھی میرے حال سے استفادہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اتنا دیا ہے کہ تقسیم کرتا ہوں۔ عتیق صاحب بہت خوشی سے بولے بس عمل کیا تھا غنی ہونے کی چابی تھی۔ میں نے اور گھر والوں نے بہت ذوق شوق سے کرنا شروع کر دیا کیونکہ حضرت پالن پوری نے یہ بھی ساتھ فرمایا تھا کہ آئندہ دفعہ جب آئوں گا تو حالات انقلابی طور پر تبدیل ہوں گے۔ (انشاءاللہ) واقعی ایسا ہوا۔ حالات نے پلٹا کھایا، فقر دھلنے گا اور غنا متوجہ ہونے لگا اور وسعت کے آثار معلوم ہوئے۔ اللہ نے پہلے سے بھی زیادہ کرم فرما دیا۔ عتیق صاحب نے جو بیان کیا اس کا عملی نمونہ یہ تھا کہ جب میں دروازے تک انہیں رخصت کرنے گیا تو پانچ مرلے جتنی بڑی گاڑی نے ان کے اچھے حالات کی گواہی دی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 711 reviews.