Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

وہ ہمسائی ہمارے گھر آئی بیگم کو ساری بات بتائی۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ یہ وظیفہ پڑھیں انشاء اللہ آپ کا زیور مل جائے گا۔ غریب لوگ تھے‘ رو رو کر بہت پریشان تھے۔ میرے کہنے پر ماں اور بیٹی نے یہ وظیفہ شروع کردیا۔ اگلے روز ہی وہ ہمارے گھر آئیں آکر کہا کہ زیور مل گیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت و تندرستی کے ساتھ ایمان کی سلامتی عطا فرمائے۔ عبقری کی وساطت سے آپ سے تقریباً چھ سات ماہ سے تعلق ہے۔ میرا سب سے زیادہ آزمودہ جو عبقری میں ہر ماہ چھپتا ہے ’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا راز‘‘ ہے اب میں اصل واقعہ کی طرف آتا ہوں پچھلے ہفتہ میرے کزن کی بیٹی کی شادی تھی ہم سب گھر والوں نے شادی میں تین دن شرکت کرنا تھی۔ پہلے دن جب شادی والے گھر میں جانا تھا تو میری بیگم نے تیار ہونے کے بعد اپنی سونے کی چوڑیاں نکالنی چاہیں جب بیگم نے چوڑیاں دیکھیں وہ وہاں موجود نہیں تھیں۔ بیگم نے مجھےکہا کہ یہاں تو چوڑیاں نہیں ہیں میں نے کہا کہ اچھی طرح دیکھووہیں ہوں گی۔ وہ چوڑیاں اپنی الماری کے خانے میں کپڑوں کے نیچے رکھتی ہے لیکن الماری کا خانہ سارا خالی کرکے دیکھ لیا لیکن چوڑیاں نہیں ملیں پھر جہاں جہاں چوڑیاں رکھ سکتے تھے وہاں ڈھونڈا لیکن لاکھ ڈھونڈنے کے بعد بھی چوڑیاں نہیں ملیں ہم بہت پریشان ہوئے میں نے یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کردیا اور بیگم کو بھی کہا کہ وہ بھی پڑھے انشاء اللہ مل جائیں گی۔ پھر ہم نے تین دن پریشانی کی حالت میں شادی میں شمولیت کی پھر تین چار دن بعد بیگم نے دوسری الماری میں گرمیوں کے کپڑے الگ کرکے رکھے تھے اس نے وہ کپڑے نکالے الگ الگ کرکے دیکھے تو اس میں چوڑیاں مل گئیں ہم بہت خوش ہوئے اور خدا کا شکر ادا کیا۔ اس وظیفے کی بدولت ہمیں چوڑیاں مل گئیں۔
ابھی دو تین روز گزرے تھے کہ ہمارے سامنے والے پڑوسیوں نے گھر شفٹ کرنا تھا ان کا سامان رات کے وقت نئے گھر شفٹ ہوگیا‘ تھوڑا سا سامان رہ گیا۔ انہوں نے اپنے ہمسائیوں کے گھر رکھ دیا کہ اگلے دن لے جائیں گے‘ گھر جاکر انہوں نے سارا سامان رکھا‘ اس میں انہوں نے ایک لکڑی کی چھوٹی سی الماری میں ایک ڈبیہ میں تھوڑے سے زیور رکھے تھے‘ وہ الماری پڑوسی کے گھر رکھوائی تھی‘ وہ الماری منگوا کر اس میں وہ ڈبیہ دیکھی وہ اس میں نہیں تھی‘ انہوں نے جاکر اُن سے پوچھا کہ اس الماری میں ایک ڈبی تھی وہ تو آپ نے نہیں دیکھی انہوں نے کہا نہیں۔ ہمسائی نے کہا کہ اس ڈبی میں زیور تھا‘ غریب لوگ تھے‘ بہت پریشان ہوئے لیکن ہمسائی نے کہا کہ آپ کا سامان جیسے رکھا تھا‘ ویسے ہی رکھا رہا ہم نے نہیں چھیڑا لیکن سامنے والی ہمسائی کا شک تھا کہ ڈبی انہوں نے ہی لی ہے لیکن بار ہا پوچھنے پر انہوں نے انکار ہی کیا۔ پھر وہ ہمسائی ہمارے گھر آئی بیگم کو ساری بات بتائی۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ یہ وظیفہ پڑھیں انشاء اللہ آپ کا زیور مل جائے گا۔ غریب لوگ تھے‘ رو رو کر بہت پریشان تھے۔ میرے کہنے پر ماں اور بیٹی نے یہ وظیفہ شروع کردیا۔ اگلے روز ہی وہ ہمارے گھر آئیں آکر کہا کہ زیور مل گیا۔ بیگم نے پوچھا کیسے ملا؟ انہوں نے بتایا کہ ساتھ والےپڑوسیوں نے صبح ہی فون کیا کہ ہمارے گھر آئیں آپ سے کام ہے‘ جب میں ان کے گھر گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ ڈبی بچے لیے پھررہے تھے۔ اس میں یہ کانٹے اور انگوٹھی تھی ہمیں پتہ نہیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی‘ کیا یہ آپ کے زیور ہیں؟ میں نے کہا ہاں! یہی ہمارا زیور ہے۔ اس سے پہلے متعدد بار پوچھنے پر انہوں نے انکار ہی کیا تھا اور آج پندرہ دن بعد بلا کر خود ہی زیور دے دیا۔ میں نے انہیں کہا کہ باجی آپ یہ وظیفہ پڑھتی رہیے۔ آپ کے اور بھی مسائل حل ہوجائیں گے۔ (تابش محمود‘ لاہور)
گمشدہ چیزیں مل جاتی ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چار سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں۔ میری عمر 72 سال ہے۔ میں رسالہ میں موجود وظائف پڑھتی رہتی ہیں۔ بوڑھی خاتون ہوں اکثر چیزیں رکھ کر بھول جاتی ہوں‘ پہلے لاکھ ڈھونڈنے سے بھی نہ ملتیں تھیں مگر جب سے عبقری میں سے دیکھ کر وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھنا شروع کیا ہے مجھے چیزیں جھٹ پٹ مل جاتی ہیں۔ لوگ میری عزت کرتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو بھی بتاتی ہوں ان کے کام بھی اس وظیفے سے ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں آپ کے درس بہت شوق سے سنتی ہوں‘ سورۂ فاتحہ ایک بار‘ سورۂ اخلاص تین بار، اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھتی ہوں۔ سارا دن سورۂ کوثر پڑھتی ہوں‘ تہجد کے بعد تین چار گھنٹے عبادت کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ میری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آنے والا رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی نیت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 795 reviews.