Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ پر اپنے کرم، رحم، فضل کے دروازے کھول دیں اور آپ کا فیض تاقیامت جاری رکھیں۔ آمین! اللہ پاک ہر ذی روح کو اس کا فائدہ اثرات پہنچائے اور اس کی برکت سے ہر ذی روح اس کیلئے دعاؤں میں لگ جائیں، استغفار میں لگ جائیں۔ آمین ثم آمین۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کی ایک کتاب ’’کالی دنیا‘ کالا جادو‘ وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات‘‘ جو کہ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی تھی۔ اس میں سر درد کیلئے لکھا ہے کہ شہادت کی انگلی سے درج ذیل شعر لکھیں پھر سر ہلائیں۔ اگر درد دوسری جگہ منتقل ہوجائے تو وہاں لکھیں یہاں تک کہ مکمل درد ختم ہوجائے۔ جب بھی میرے سر میں درد ہوتا ہے بہت سخت ہوتا ہے تو میں یہی شعر لکھتی ہوں‘ درد دوسری جگہ منتقل ہوجاتا ہے وہاں لکھ کر ہلاتی ہوں تو درد مکمل ختم ہوجاتا ہے۔ شعر یہ ہے:۔
سرم خاک رہ ہر چہار سرور ابوبکرؓ و عمرؓو عثمانؓ و حیدرؓ
ہمارے ایک استاد جی فرماتے تھے کہ مجھے جب بھی کوئی چیز چاہیے ہوتی ہے میں ایک صفحہ پر لکھتا ہوں دو نفل پڑھتا ہوں پھر وہ صفحہ سجدے کی جگہ پر رکھ دیتا ہوں‘ پھر دعا کرتا ہوں یااللہ مجھے یہ چاہیے‘ یہ چاہیے ‘ فرماتے ہیں کہ اللہ کریم اپنے فضل سے ایک بجائے دو دے دیتا ہے۔(ب۔ن، کراچی)
پرانی کمردرد اور چُک کیلئے آزمودہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ 2006ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ میں نے اس رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ اگر کسی کو پرانی کمردرد ہو یا کوئی سامان اٹھاتے یا جھک کر اٹھتے ہوئے کمر میں چُک پڑ گئی ہو تو اس کیلئے درج ذیل علاج کریں۔ نہایت کامیاب ہے۔ھوالشافی: کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے معجون فلاسفہ، معجون سورنجاں آدھا آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔ متاثرہ جگہ پر وینٹو جینو کی مالش کریں۔ 2۔ ڈیکلوران ایک گولی‘ میتھی کوبال ایک گولی‘ صبح وشام نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ 3۔ دیسی گھی ایک چمچ‘ دیسی انڈا ایک عدد‘ ایک پاؤ گرم دودھ میں پھینٹ کر پی لیں۔ متاثرہ جگہ پر آئیوڈیکس کی مالش تین دن تک کریں۔ 3۔ تھیرا گران الٹرا ایک گولی دن میں ایک مرتبہ‘ فلوجن کیپسول ایک عدد صبح و شام۔ 4۔ حب سورنجان، حب ادراکی صبح و شام ایک ایک گولی ہمراہ دودھ متاثرہ جگہ پر وینٹو جینو کی مالش کریں۔ ان میں سے جو بھی علاج آپ کو آسان لگے کرسکتے ہیں۔ تمام ہی نہایت کامیاب اور آزمودہ ہیں۔ (حکیم محمد اصغر سراج)
شدید کھانسی‘ گلا خراب یا ہاتھ پاؤں کی خرابی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو تاقیامت سلامت رکھے۔ دو ٹوٹکے حاضر خدمت ہیں‘ دونوں میرے آزمودہ ہیں اور نہایت تیربہدف ہیں۔ 1۔ شدید کھانسی‘ گلا خراب: ھوالشافی: نیم گرم گلاس بھر پانی میں ایک یا دو چمچ شہد اچھی طرح مکس کرکے گھونٹ گھونٹ پئیں۔ دوران گھونٹ چند گھونٹ گلے میں روک کر خر خر کریں اور نگلتے جائیں اور اس طرح باقی پی لیں۔ انشاء اللہ چند بار کرنے سے ہی کھانسی اور خراب گلا بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ 2۔ پاؤں‘ ہاتھ کی انگلیوں‘ ناخن‘ گوشت ڈھیلا‘ ٹیڑھا ہوجائے تو اسپرٹ موٹے تنکے سے چند قطرے گوشت اور ناخن کے درمیان صبح و شام جذب کریں۔ چند دنوں میں ہی ناخن اور گوشت بالکل ٹھیک ہوجائے گا اور آئندہ کبھی ٹیڑھے نہیں ہوں گے۔ انشاء اللہ۔ (محمدامین فقیر‘ لاہور)
جنتی تعویذ کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میگزین میں ایک مرتبہ جنتی تعویذ کا ذکر کیا گیا تھا۔ جنتی تعویذ میں نے اپنی بیوی کی ناف سے دو انگلی اوپرباندھا ہوا ہے‘ کئی دفعہ خطرہ ہوا حمل خراب ہونے کا مگر تعویذ کی وجہ سے سب کچھ ٹھیک ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے آپ کی تقریباً ساری کتابیں پڑھی ہیں اور آپ کی ایک کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ ابھی زیر مطالعہ ہے۔ کئی سالوں سے میں رسالہ عبقری پڑھ رہا ہوں اور کتابیں بھی۔ آپ کی کتابوں کی خود میری ایک لائبریری بن گئی ہے۔ آپ کی کتابوں کے تقریباً ساٹھ سے ستر نسخہ جات کے فائدے بہت کم لکھے ہوئے ہیں جب یہ نسخہ جات عزیز واقارب اور دوستوں کو بنا کر دئیے‘ نہایت ہی حیرت انگیز فائدہ ہوا۔ اگرمیں لکھنے بیٹھ جاؤں تو کتابیں بھر جائیں گی۔میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے آپ کی ایک دوائی ’’معجون مراد‘‘منگوا کر استعمال کی۔ جس کا کمال یہ ہے کہ تین سال بعد میری اہلیہ کو حمل ٹھہرا۔ (ش،ق)
نماز کن فیکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ قارئین کیلئے ایک نہایت لاجواب روحانی ٹوٹکہ لایا ہوں یقیناً اسے قارئین عبقری بھرپور مستفید ہوں گے۔اگر کسی کا اہم ترین کام یا مشکل ہو‘ بیماری یا تنگدستی ہو، شب جمعہ کو یا کسی بھی دن یا رات میں خلوص دل سے یہ عمل کرے۔طریقہ عمل: چار رکعت نماز دو، دو رکعت کرکے ادا کریں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ کہے دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 100 مرتبہ پھرنماز مکمل کریں۔پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 100 مرتبہ نماز مکمل کریں۔کسی سے بات کیے بغیر سو مرتبہ ۔ پڑھ کر سجدے میں سر رکھ کر سو مرتبہ پڑھیں۔انشاء اللہ سجدے سےسر اٹھانے سے پہلے اس کی حاجت پوری ہوجائے گی‘میری خود کی آزمودہ ہے۔ (سید نور عالم شاہ‘ شویکی شریف)
سوفیصد ذاتی آزمائے تجربات صرف عبقری کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ پچھلے تین سال سے پڑھ رہی ہوں‘ مگر لاہور میں رہتے ہوئے کبھی تسبیح خانہ نہیں گئی تھی‘ تقریباً ایک سال پہلے خواب میںتسبیح خانہ دیکھا‘ جب یہاں آئی تو میں حیران رہ گئی کہ میں نے تو پہلے بھی یہ سب دیکھا ہوا ہے۔عبقری سے دیکھ کر کچھ اعمال آزمائے ہیں وہ لکھ رہی ہوں۔اعمال جن سے مجھے فائدہ ہوا: جس شخص کی حفاظت درکار ہو‘ گیارہ مرتبہ پڑھ کر اس پر پھونک ماردیں‘ اور اگر وہ شخص گھر سے باہر گیا ہو تو گیارہ مرتبہ یَا پڑھ کر اس پر پھونک مار دیں‘ تھوڑی دیر میں وہ شخص گھر واپس آجائے گا۔ خاص طور پر اگر آپ کسی کا انتظار کررہے ہوں۔ میر آزمودہ ہے۔گمشدہ چیز: اگر کسی کے پیسے وغیرہ غائب ہوجاتے ہوں تو ۔ 100 مرتبہ صبح 100 مرتبہ شام پڑھے تو پیسے وغیرہ گم نہیں ہونگے۔ میرا ذاتی آزمودہے۔ مشکل حل: جب سخت مشکل آجائے اور دل سے پڑھا جائے لاتعداد مرتبہ‘ فوری مشکل حل ہوجائے گی۔ ذاتی آزمودہ ہے۔ اگر کوئی سخت بیمار ہو: اگر کوئی سخت بیمار ہو اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہو تو یہ عمل بار بار کرنا ہے اور دم کرکے پانی بھی پلانا ہے‘ بار بار مریض کو پہلے پھر سات مرتبہ درود شریف پھر بسم اللہ پوری پھر سورۂ فاتحہ پھر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جتنی لگن سے کریں گے اور دم کرتے جائیں گے اور پانی دم کرکے پلاتے جائیں گے انشاء اللہ مریض جلد سے جلد گھر آجائے گا اور دوبارہ اتنی نازک حالت نہیں ہوگی۔ انشاء اللہ۔ میرا ذاتی آزمودہ ہے۔ میں گھر میں اکثر درس لگا کے رکھتی ہوں‘ جب درس لگا کر اسائمنٹ تیار کرتی ہوں تو اسائمنٹ بہت جلدی تیار ہوجاتی ہے۔ آزمودہ ہے۔ (مسزعروبیٰ حسین)
ایک وظیفہ اور ناممکن ممکن ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ اچانک کسی کے ذریعے پڑھنے کو ملا اور میں خوش قسمتی سمجھتی ہوں کہ بذریعہ خط آپ سے بات کررہی ہوں‘ آپ کا میگزین نہایت پرتاثیر‘ پربہار اور اس پرفتن دور میں اس قندیل کی مانند ہے جو روحانی‘ جسمانی‘ ذہنی بالیدگی کو دوام عروج بخشتی ہے۔ پہلی بار میگزین پڑھا‘ ہر تحریر روح کو منور کرتی چلی گئی۔ اللہ آپ کو صحت‘ سلامتی‘ تندرستی‘ سکون و اطمینان قلب اور دونوں جہاں کی وسعت عطا فرمائے۔ آمین!
آج سے آٹھ سال پہلے مجھے Osterpenia ہوا تھا‘ چلنا پھرنا ختم ہوگیا تھا‘ علاج چلتا رہا لیکن ڈاکٹر نے مجھے آپریشن بتایا تھا کیونکہ ٹانگوں کے گولےSockt تقریباً ختم ہوگئے تھے لیکن میں نے ہروقت درودابراہیمی‘ درود خضریٰ اور درود تاج کا ورد اور اکیس سو بار روزانہ یَا سَلَامُ پانی پر پڑھ کر دم کرکے پینا شروع کیا‘ تندرست ہونے میں تھوڑا وقت لگا کیونکہ یہ لاعلاج مرض قرار دیا جاچکا تھا۔ اب میں ستر فیصد سے زائد تندرست ہوچکی ہوں۔ آپ یہ عمل اپنے میگزین میں ضرور چھاپیے گا۔ میں بیماری کی حالت میں دلائل الخیرات روزانہ پڑھتی رہی اور اللہ نے کرم کردیا۔(ا۔لاہور)
چہرے کی شادابی کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا سایہ تاقیامت امت مسلمہ پر قائم رکھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے آپ کے درس میں تلبینہ کے فائدے سنے تھے‘ میرے معدہ میں بہت زیادہ جلن اور تیزابیت ہوتی تھی‘ میں کھانا کھا کر ایک لقمہ بھی لیتی تھی تو جلن شروع ہوجاتی اور رات کو میں بالکل بھی کھانا کھا کر سو نہیں سکتی تھی۔ میں نے تلبینہ پابندی سے صبح و شام دوپہر کو کھانا شروع کیا‘ جلن اور تیزابیت کی وجہ سے میرے چہرے کا رنگ زرد ہوچکا تھا‘ مسلسل ایک ماہ کے استعمال سے جلن اور تیزابیت بالکل ختم ہوچکی جیسے تھی ہی نہیں۔تلبینہ بنانے کیلئے جَو کے دلیہ کو دودھ میں پکاتی اور اور چینی کی جگہ شہد ڈالتی تھی۔چہرے کی جلد شادابی کیلئے: آزمودہ نسخہ پسی ہوئی پھٹکڑی حسب ضرورت لیکر عرق گلاب مکس کریں اور رات کو آدھا گھنٹہ لگا کر پھرمنہ دھولیں‘ چہرے کے داغ دھبے دور ہوجائیں گے‘ چند دن عمل کرنےسے چہرہ نکھر جائے گا۔داغ ایسے دور کہ سب حیران!: میں جب بھی کپڑے دھوتی ہوں تو مسلسل بیت الخلاء والی دعا پڑھتی اور نیت یہ کرتی ہوں کہ کپڑوں سے داغ دھبے اور گناہوں کے اثرات اورجراثیم ختم ہوجائیں۔ میرا چھوٹا بھائی ورکشاپ میں کام کرتا ہے‘ اس کے کپڑوں پر میں نہ بیلچ استعمال کیا اور نہ ہی ہاتھ سے ملے بس یہی دعا پڑھتی رہی‘ اس دعا کی وجہ سے امید سے زیادہ کپڑے صاف ہوئے کہ میری بہن بھی حیران ہوگئی چونکہ وہ بلیچ کے بغیر کپڑے نہیں دھوتی اور جب تک ان کپڑوں کو بلیچ میں نہ ڈالا جائے کپڑے بالکل بھی صاف نہیں ہوتے۔ (حمیرا‘ جھنگ)
ہمارے گھر کے تین آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ اسی طرح دکھی انسانیت کی مدد کرتے رہیں۔میں نے قارئین کے سوال قارئین کے جواب میں اپنا ایک مسئلہ بھیجاتھا‘ ایک قاری نے اس کا روحانی علاج بتایا‘ وہ میں باقاعدگی سےکررہا ہوں کافی فرق ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے آپ کی ایک دوائی ’’نوجوان شفاء‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے لےکر استعمال کی‘ اس کے استعمال سے میری کمر میں درد رہتا
تھا اب بالکل بھی نہیں ہے اور مجھے احتلام کی شکایت تھی وہ اس کے استعمال سے دور ہوگئی۔ میں تین اپنے گھر کے آزمودہ نسخے قارئین کیلئے بھیج رہا ہوں جو بھی یہ نسخہ استعمال کرے گا انشاء اللہ فائدہ پائے گا۔ جلے ہوئے کا نسخہ: رتن جوت ایک تولہ‘ مشک کافور ایک تولہ‘ سندور ایک تولہ‘ موم ایک تولہ‘ سرسوں کاتیل پانچ تولہ۔ تمام اجزاء کو سرسوں کے تیل میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور تین چار بار ابال لیں‘ اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور زخم پر لگائیں انشاء اللہ زخم چند دن میں ٹھیک ہوجائے گا۔چنبل کی دوا: آک کے پتے دو عدد‘ ارنڈ کے پتے دو عدد‘ نیم کے پتے دو عدد‘ بوڑھ کے پتے دو عدد‘ نیلا کے دانے چندعدد‘ بال تھوڑےسے‘ گندم ایک پاؤ‘ سرسوں کاتیل آدھ پاؤ۔تمام اجزاء کو برتن میں ڈال دیں اور چولہے پر رکھ کر اوپر سے ڈھانپ دیں اور اچھی طرح سے تمام اجزاء جلادیں اور نیچے اتار کر اس کو پیس لیں اور سرسوں کے تیل میں ملا کر چنبل پر لگائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 792 reviews.