Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری سے جنہوں نے خوب پایا

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

گھرکے حالات سنور گئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ بہن بھائیوں کی شادیاں نہیں ہورہی تھیں‘ کسی نے جو بتایا کیا‘ گھر کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے تھے‘ آپس میں لڑائیاں بڑھتی جارہی تھیں۔ پھر ہماری ہمسائی نے ہمیں عبقری دیا‘ ہم نے عبقری میں سے دیکھ کر مختلف وظائف کیے اور بیماریوں کیلئے کچھ ٹوٹکے آزمائے‘ یہ عبقری میں دئیے اعمال کی ہی برکت ہے کہ میرے ایک بھائی اور بہن کی جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ ہوگیا‘ گھر کے حالات بھی کافی سنور گئے ہیں۔ یہ سب آپ کی دعاؤں اور عبقری کا ہی فیض ہے۔ (ج،ق)عبقری سےہر جگہ عزت پائی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً عرصہ چار سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ الحمدللہ اس کے وظائف سے میں نے بہت فیض پایا ہے اور اپنے ملنے جلنے والوں کو اکثر مستفید کرتی رہتی ہوں جس کی وجہ سے میں جہاں جاتی ہوں سب میری بہت عزت کرتے ہیں۔ میں چند عبقری ہر ماہ لوگوں میں بانٹتی ہوں جس کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے۔ (ڈاکٹر حمیرا‘ گجرات)
ٹی وی بند کرنے کا انعام: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر ہروقت ٹی وی پر میوزک اور فلمیں چلتی تھیں ‘ ہمارا گھر بے پناہ مسائل کا شکار تھا‘ میرے ابو کو کسی نے کہا گھر سے ٹی وی بند کردو‘ تقریباً چار پانچ سال پہلے ہم نے ٹی وی بند کردیا اور سٹور میں رکھ دیا‘ اس کے کچھ ماہ بعد ہی ابو ایک بک سنٹر پر گئے تو وہاں عبقری رسالہ پر نظر پڑی اور ابو لے آئے۔ جب سے عبقری آیا ہمارے گھر سے مسائل جانا شروع ہوگئے۔ میری امی کا یقین ہے کہ یہ ٹی وی بند کرنے کا انعام ہے۔ اب الحمدللہ! ہمارے گھر میں درس چلتا رہتا ہے۔ (خدیجہ بنت احمد‘ اسلام آباد)
گناہوں سے معافی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری پڑھا‘ پڑھ کر دل کو سکون ہوا۔ اس میں اتنے اچھے اچھے مختصر وظائف اور چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہیں جن سے ہمیں بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس کو پڑھ کر اپنے گزشتہ گناہوں سے معافی مانگنے کا موقع ملا اور سچی توبہ کی۔ (پوشیدہ‘ مظفرگڑھ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 769 reviews.