Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی ٹوٹکہ آزمایا اور برص سے یقینی نجات پائی

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چند سالوں سے مجھے برص (پھلبہری) کا مرض لاحق ہوا‘ جو بڑھتے بڑھتے جسم کے 90فیصد حصہ پر پھیل چکا‘ صرف چہرہ بچا ہوا ہے۔ پچھلے دنوں مجھے ایک نوجوان ملا جو کہ اس مرض میں مبتلا تھا‘ اس نے کہا کہ میں علاج کراکر تھک گیا پھر کسی نے مجھے کچھ آیات جنہیں ’’منزل‘‘ کہا جاتا ہے وہ پڑھنے کو کہا‘ میں نے بازار سے ’’منزل‘‘ کےنام سے کتابچہ خریدا اور اس میں موجود آیات روزانہ صبح ایک مرتبہ پڑھنا شروع کیا اور آج تقریباً ایک سال کے اندر اندر میرا 75 فیصد برص مٹ چکا ہے۔ چہرہ، گردن وغیرہ بالکل صاف ستھرے ہوگئے ہیں اور میں کوئی دوائی بھی نہیں لے رہا۔ اس نے مجھے بھی (منزل) آیات پڑھنے کا مشورہ دیا۔ اس کے مشورے پر روزانہ ایک مرتبہ پڑھنا شروع کیا صرف ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے برص کے داغ کنٹرول ہونا شروع ہوگئے۔ اس کے علاوہ مجھے دو اور ایسے لوگ ملے جنہوں نے بتایا کہ ان کا برص (منزل) پڑھنے سے ختم ہوگیا ہے۔ اس لیے میرا دل بھی اب مطمئن ہے کہ یہ مرض اسی روحانی علاج سے ٹھیک ہوگا کیونکہ دوائیاں کھا کھا کر بہت سارے مزید مسائل بن گئے ہیں۔ (آصف محمود‘ چکوال)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 768 reviews.