Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٓآپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

رسوائی :میں ایک خواب اکثر دیکھتا ہوں کہ میں گلیوں سے بالکل برہنہ گزررہا ہوں، شرم اور رسوائی سے میں خود کو ہاتھوں سے چھپارہا ہوں، دیکھنے والے مجھ پر ہنس رہے ہیں۔ میں اس کوشش میں ہوتا ہوں کہ جلدی سے گھر پہنچ جائوں یا کہیں سے کوئی چادر وغیرہ مل جائے کہ اپنے جسم کو چھپاسکوں، اسی پریشانی کے عالم میں اکثر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (غ۔کوہاٹ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو مالی نقصان کا اندیشہ ہے، نیز اپنی دینی حالت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ پنج وقت نماز کا اہتمام کریں ان شاء اللہ تعالیٰ تمام حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔
دو سوٹ: میں نے دیکھا کہ ابو کے ساتھ کالج جارہی ہوں تو مجھے یاد آتا ہے کہ میں اپنی چیزیں گھر بھول آئی ہوں لیکن جب میں کالج جاتی ہوں تو پتا چلتا ہے اور بھی لوگ چیزیں نہیں لائے۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ کالج کے کمرے ہیں اور ان میں لڑکیاں کالج کاکام کررہی ہیں۔ پھر میں باتھ روم تلاش کرتی ہوں تو ایک باتھ روم میں میری چچی چلی جاتی ہیں اور دوسرے میں میری سہیلی چلی جاتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد میری سہیلی دو سوٹ لے کر آتی ہے جو بہت پیارے ہوتے ہیں، ایک سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور دوسرا سبز، تو میری امی کہتی ہیں کہ یہ سبز تو خود میں نے اس کو دیا ہے کیونکہ اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوگئے ہیں۔ جو نظر تو نہیں آتے پھر منظر بدلتا ہے اور میں دیکھتی ہوں کہ میں کالج میں بلاک پرنٹنگ کرتی ہوں، پھراپنے لئے سفید دوپٹے پر سبز اور سرخ (پیازی سا) پرنٹ کرتی ہوں تو وہ بہت زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔ میری پھپھو اور بہن سب بہت تعریف کرتے ہیں تو میری بہن کہتی ہے کہ مجھے بھی پرنٹ کردو تو میں اس کو کہتی ہوں کہ میں کالج سے تمہارے لئے چھاپے لئے آئوں گی اور تمہیں بھی پرنٹ کردوں گی۔ (شائستہ‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جس کام کیلئے آپ نے استخارہ کیا ہے اس میں آپ کیلئے بہتری ہے۔ ان شاء اللہ خوشی اور خوشحالی نصیب ہوگی۔
مراد: میں نے جب سے ہوش سنبھالا ایک ہی طرح کا خواب دیکھا ہے، میری خالہ کا بیٹا ’’ایف‘‘ کی اور میری شادی ہوگئی ہے اور ہمارا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام ہم دونوں احمد پکارتے ہیں اور ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ میں، ایف اور ہمارا بیٹا احمد مسجد میں رہ رہے ہیںمیری بہن کہتی ہے کچھ مانگنا ہے تو مانگ لومگر میں یہ کہتی ہوں کہ سب کچھ تو دے دیا ہے، اب اللہ جو چاہے مجھے دے دے، میں اکثر اپنے آپ کو آسمانوں میں اڑتا ہوا دیکھتی ہوں اور کبھی دیکھتی ہوں کہ میرے پیچھے بہت سارے آدمی لگ گئے ہیں، میں بہت گھبراتی ہوں تو مجھے ایف بچالیتے ہیں۔ (ثناء‘ قصور)
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت مبارک ہے اور آپ کو آپ کے نیک مقاصد میں کامیابی ہوگی، نیز خوشی اور خوشحالی کا بھی اشارہ ہے، آپ 1111 مرتبہ بعد نماز عشاء روزانہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم!
انتخاب: میں نے دیکھا کہ میں ایک مسجد کے سامنے سے گزررہی ہوں کہ وہاں پر ایک کارگزرتی ہے، میں اس میں بیٹھ کر ایک بہت بڑے بازار میں جاتی ہوں، وہاں پر میں اور میری ایک سہیلی’’ر‘‘ ہم دونوں ہیں اور دکاندار ہمیں دو انگوٹھیاں دیتا ہے، میری سہیلی کی انگوٹھی بہت خوبصورت ہوتی ہے اور مجھے بہت پسند آتی ہے لیکن مجھے میری انگوٹھی پسند نہیں آتی اور میں یہ کہہ کر واپس کردیتی ہوں کہ مجھے یہ پسند نہیں ہے، مجھے دوسری دے دو‘ دکاندار مجھے وائٹ گولڈ کی انگوٹھی دے دیتا ہے، جو بہت بڑی ہوتی ہے مجھے وہ بھی پسند نہیں آتی لیکن میں دکاندار سے کچھ نہیں کہہ پاتی، پھر میں نے انگوٹھیوں کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ مجھے یہ پسند ہے لیکن اس پر داغ لگا ہوا ہوتا ہے، وہ دکاندار اس داغ کو صاف کرکے مجھے دے دیتا ہے اور میں وہ سونے کی انگوٹھی پہن لیتی ہوں جوکہ بہت خوبصورت ہوتی ہے اور اس پر سفید ہیرا لگا ہوا ہوتا ہے۔(ق۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی ازدواجی زندگی میں ابتداً کچھ مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن اس کے بعد ان شاء اللہ خوشیاں نصیب ہونے کا بھی اشارہ ہے۔
باپ کی دعا: میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہمارے گھر میں ایک کمرے سے نکلتا ہے اور مجھ پر حملہ کرتا ہے، یہ سانپ اڑ کر آتا ہے اس کا سائز بھی تبدیل ہوتا ہے، گھر میں اور بھی خاندان کے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، پہلے حملے میں میں آگے سے ہٹ جاتی ہوں لیکن وہ پھر آتا ہے اور سیدھا میرے منہ کے اندر حلق میں ڈستا ہے جس کے بعد حلق سے بہت زیادہ خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور میں مرنے کے قریب ہوجاتی ہوں میرے ابوجوکہ فوت ہوچکے ہیں اونچی آواز میں میرے لئے دعائیں کرتے ہیں اور سب لوگ ارد گرد جمع ہوجاتے ہیں، سانپ بہت تیز رفتار ہوتا ہے۔ (ش۔م۔گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی بدخواہ دشمن کی طرف سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لیکن ان شاء اللہ جلد ہی صحت یابی نصیب ہوگی، آپ اپنے مرحوم والد کے لئے مالی یا نفلی عبادات کے ذریعے ایصال ثواب کرتی رہا کریں۔ ان شاء اللہ ان کی دعائیں آپ کے بہت کام آئیں گی۔
طوفان: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی چھت پر اپنی امی کے ساتھ ہوں کہ طوفان آجاتا ہے تیز ہوائیں چلتی ہیں، چھت پر ہمارے کپڑے رسیوں پر ٹنگے ہوتے ہیں، میرا جوڑا گیلا ہوتا ہے میں اسے اور باقی تمام کپڑوں کو جلدی جلدی اتارتی ہوں، آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو سرمئی رنگ کے بادل حرکت کررہے ہوتے ہیں، ایک بادل میرے سر پر ہوتا ہے جو تیزی سے کھلتا ہے اور اس میں سے بارش برستی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف ہمارے ہی گھر پر ہورہی ہو، اتنی تیز بارش ہوتی ہے کہ میں امی سے کہتی ہوں کہ جلدی سے نیچے جائیں اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(پ۔ز)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کو کسی قسم کا حادثہ یا کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ آپ فوری طور پر صدقہ دیں اور ا ستغفار کثرت سے پڑھا کریں۔
اونچا پانی
خواب: میں نے دیکھا کہ میں تائی کے گھر میں ہوں (جن کے بیٹے (الف) سے میری منگنی ٹوٹ گئی ہے، آجکل ناراضگی ہے) اور اونچی جگہ سے ایک کپ (پیالی) میں پانی بھرتی ہوں تو اچانک کمرے سے تایا باہر آتے ہیں مجھے مسکراکر دیکھتے ہیں اور مجھ سے پانی مانگتے ہیں، میں گھبرا جاتی ہوں تو پیار سے میرے سر پر چپت مارتے ہیں اور سارا پانی پی جاتے ہیں۔ پاس ہی میری تائی مسکرا کر مجھے پیار سے دیکھ رہی ہوتی ہیں، میں تایا سے کہتی ہوں کہ پانی بہت اونچا ہے اور مجھے بھی پینا ہے تایا مجھے پانی نکال کر دیتے ہیں تو پانی اتنا بھر جاتا ہے کہ کپ سے گرنے لگ جاتا ہے، ان لوگوں کے گھر میں خاندان کے بڑے بڑے بزرگ آئے ہوئے ہوتے ہیں جو ایک کمرے میں بیٹھے ہوتے ہیں، کمرے سے باہر ایک بزرگ کھڑے ہوتے ہیں، میں انہیں سلام کرتی ہوں اور وہ مجھے مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور سر پر پیار کرتے ہیں، میں کمرے میں جانے والی ہوتی ہوں کہ میرے کزن (الف) کی بیوی کو میری کزن (ر) لے کر بزرگوں کے کمرے میں سلام کروانے چلی جاتی ہے۔ اپنے تایا کے بیٹے کی بیوی کو دیکھ کر میں حیران ہوتی ہوں، اس کے کانوں تک چھوٹے چھوٹے بات ہوتے ہیں جو سرخ و اورنج ہوتے ہیں، قد بھی بہت چھوٹا ہوتا ہے اور چہرہ خوفناک سا ہوتا ہے (حالانکہ حقیقت میں وہ خوبصورت ہے) پھر میں ساتھ ہی عورتوں کے کمرے میں جاکر ان سے سلام کرتی ہوں اس کے بعد میں دوسرے کمرے میں جاتی ہوں، وہاں میرے تایا کے بیٹے بیٹھے ہوتے ہیں، میرا کزن (الف) بھی وہاں موجود ہوتا ہے جو مجھے دیکھ رہا ہوتا ہے، میں ڈریسنگ ٹیبل کے قریب جاتی ہوں، شاید ایک پین رکھتی ہوں اور شیشے میں اپنے آپ کو دیکھتی ہوں۔ میں بہت اچھی لگ رہی ہوتی ہوں اور میرے گھنے، لمبے اور کالے بال ہوتے ہیں اور میں کنگھی کررہی ہوتی ہوں اور تیار ہوئی ہوتی ہوں۔ (صائمہ۔ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق ان شاء اللہ آپ کو خاندان میں عزت نصیب ہوگی اور آپ کے اٹکے کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کا اشارہ ہے، آپ ’’یاناصر‘‘ 21 بار ہر نماز کے بعد پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 765 reviews.