Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں تسبیح خانہ سے کیا پایا؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

گھر کے مسائل بہت حل ہوئے‘ کاروباری مسائل حل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آپ کی اولاد کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے۔ آپ کی اور آپ کی نسلوں کو شرور اور فتنوں سے بچائیے۔

گھریلو مسائل‘ الجھنیں تسبیح خانہ آنے سے دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے گزشتہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘ اس میں مجھے جو برکات اور فیوض حاصل ہوئے وہ لکھ رہا ہوں۔ میں رمضان المبارک سے دو دن پہلے تسبیح خانہ پہنچا تھا۔ اس سے پہلے نیٹ کے ذریعے آپ سے بیعت ہوا تھا۔ آپ کے درس بھی گھر پر لائیو سنتا تھا‘ میری والدہ بھی آپ کے درس بہت غور اور شوق سے سنتی ہیں اور عبقری رسالہ تو وہ تقریباً دو سال سے پڑھ رہی ہیں۔ جب آپ ایبٹ آباد درس کیلئے آئے تو وہ درس میں نے اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ ایبٹ آباد آکر سنا۔ اسی درس میں پہلی مرتبہ آپ کا دیدار ہوا۔ درس سننے کے بعد میرا تسبیح خانہ کا پروگرام ہوا۔ پہلے آپ کے بارے میں وساوس اور شکوک و شبہات نہیں آتے تھے لیکن جب یہاں آنے کا ارادہ کیا تو شکوک و شبہات نے سر اٹھایا۔ خیر میں رمضان المبارک سے دو دن پہلے تسبیح خانہ پہنچا۔ آپ کو قریب سے دیکھا‘ فجر کی نماز کے بعد آپ کا بیان سنا، دل باغ باغ ہوگیا لیکن ایک دو دن بعد پھر وساوس آنے لگے۔ میں چار رمضان المبارک کو واپس چلاگیا۔ جب واپس گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ میں تسبیح خانہ سے اپنے ساتھ کتنا زیادہ اللہ کا دھیان لے کر آیاہوں۔ وہاں پر مجھے عبادات اور تراویح میں وہ لذت آنا شروع ہوئی جو پہلے کبھی نہیں آئی تھی‘ پھر دو دن بعد گھر میں رہنے کو دل بالکل نہیں کررہا تھا۔گھر میں بھی الحمدللہ آپ کے درس روزانہ سنتا رہا مگر میرا دل بار بار تسبیح خانہ آنے کو مچلتا رہا اور آخر کار بائیس رمضان المبارک کو دوبارہ تسبیح خانہ پہنچ گیا۔ یہاں آکر جو سکون اور فیض ملا وہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ میرا وہ رمضان المبارک پہلے کے تمام رمضان سے بہت اچھا گزرا۔ مسنون دعاؤں کا اہتمام الحمدللہ پہلے بھی تھا لیکن اب یقین بڑھ گیا۔ ذکر میں بھی تھوڑا بہت دھیان جمنے لگا ہے۔ الحمدللہ اب دل مطمئن ہے۔
گھر کے مسائل بہت حل ہوئے‘ کاروباری مسائل حل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آپ کی اولاد کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے۔ آپ کی اور آپ کی نسلوں کو شرور اور فتنوں سے بچائیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے فیض کو پورے عالم میں  جاری فرمائے۔ (عاطف منان‘ مانسہرہ)
اللہ نے تسبیح خانہ آنے والوں کو معاف کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پچھلا رمضان تسبیح خانہ لاہور میں گزارا۔ پچیس رمضان کو جب صبح ذکرخاص کے بعد میں جگہ پر آکر سویا تو میں نے ایک خواب دیکھا کہ ایک بزرگ میرے خواب میں آئے اور مجھےکہا آپ کے مرشد کی دعاؤں سے تسبیح خانہ میں آنے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا ہے اور مجھے کہا تمہیں بھی معاف کردیا ہے۔ اس کے بعد کہا کہ یہ حقیقت ہے یہ نہ سمجھنا کہ یہ کوئی خواب تھا۔ یہ حقیقت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تمہاری آنکھ کھلے گی تو تمہیں بخار ہوجائے گا۔ یہ بات کہہ کر وہ بزرگ چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد میری آنکھ کھل گئی اور اس کے تھوڑی دیر بعد سچ میں بخار ہوگیا‘ افطاری کے وقت میں نے بخار کی دوالی اور تراویح کے وقت بخار کم ہوا اور جسم میں ابھی تک درد ہے۔ 25 روزے کی صبح میں نے یہ خواب دیکھا اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔ (ممتاز احمد‘ جلال پور پیروالا)
میرے کاروبار میں بے پناہ ترقی ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے گزشتہ رمضان المبارک تسبیح خانہ لاہور میں گزارا۔ میں نے یہاں جو کیفیات پائیں بہت ہی اچھی تھیں‘ دن اور رات میں ذکر اور نماز کا دل کرتا تھا‘ آپ کے خدمت گزار ماشاء اللہ نہایت احترام کے ساتھ پیش آتے۔ سب سے بڑی بات وہ یہ ہے کہ آپ کی بات دل میں اتر جاتی ہے‘ آسانی سے سمجھ آتی ہے۔ میں نے آپ کا پہلا درس گوجرخان میں سنا تھا‘ وہاں پر آپ نے شکر کے فضائل بیان کیے تو میں نے سوچا کہ میں نے چالیس سال بغیر شکر کے ہی گزار دئیے‘ توبہ کی اور اللہ سے شکر اورذکر کرنے کی دعا مانگی۔ اس کے بعد میرے کاروبار میں بہت ترقی ہوئی۔ دل بہت مطمئن تھا‘ تسبیح خانہ میں جب آپ کا درس ہوتا تو بہت سکون ملتا تھا۔ (ذاکر حیات‘ آزادکشمیر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 763 reviews.