محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدائے بلند و بالا وبزرگ سے یہی دعا ہے کہ ہمیشہ آباد رہیں۔ آمین۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں ہمیشہ یہ کوشش کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں سے ملوں جن سے مجھےعبقری کیلئے کچھ واقعات اور ٹوٹکے آزمودہ مل جائیں۔ میرے پاس دو ٹوٹکے آزمودہ ہیں۔ یہ ٹوٹکے ان والدین کیلئے نہایت فائدہ مند ہیں جن کے بچے زیادہ روتے ہیں۔ ایک مرتبہ رات کے وقت میرا بچہ بہت زیادہ رو رہا تھا‘ لاکھ جتن کرنے کے باوجود بھی وہ چپ نہیں ہورہا تھا‘ اچانک میرے ذہن میں نامعلوم کیا آیا‘ میں نے زم زم پڑھنا شروع کردیا‘ تقریباً دس منٹ تک مسلسل پڑھتا رہا‘دس منٹ کےاندر اندر بچہ نہایت پرسکون انداز میں سو گیا۔ اس عمل کا یہ فائدہ ہوا کہ آج تک میرا بچہ دوبارہ اس انداز سے کبھی نہیں رویا۔ کسی اللہ والے سے سنا تھا کہ اگر بچہ زیادہ روئے اس کے دل پر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا نام مبارک لکھ دیں اور گیارہ مرتبہ سورۂ فلق اور ناس (پارہ 30) پڑھ کر دم کردیا کریں تو بچہ نہیں روتا‘ الحمدللہ ایک مرتبہ آزمایا سوفیصد درست پایا۔ (میرمرتضیٰ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں