Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تیزابیت، پیچش اور جلن ایسے ختم ہوتی ہے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

بعض چیزیں مجھے مال خرچ کرکے‘ سرمایہ ضائع کرکے اور بہت سی چیزیں اور بہت سفارشیں استعمال کرکے ملتی ہیں جو میرے عبقری کے قارئین کو بالکل گھر بیٹھے نہایت مفت مل جاتی ہیں‘ مجھے علم ہے آپ قدردان ہیں‘ قدردان ہیں تو میں آپ کیلئے اپنے سینے کےراز کھول کر رکھتا ہوں

آج میں عبقری کے قارئین کے لیے ایک ایسا سادہ اور خوش ذائقہ ٹوٹکہ لارہا ہوں جس کو شاید کبھی آپ نے آزمایا ہو‘ میں دعویٰ نہیں کرتا لیکن یہ ٹوٹکہ آج کے موجودہ دور کی کیمیکل اور تیزابیت بھری غذاؤں کا یقینی حل ہے۔ یہ ٹوٹکہ مجھے کیسے ملا؟ اس کی ایک الگ لمبی داستان ہے۔ آج میں وہ داستان بیان نہیں کروں گا کیونکہ بعض چیزیں مجھے مال خرچ کرکے‘ سرمایہ ضائع کرکے اور بہت سی چیزیں اور بہت سفارشیں استعمال کرکے ملتی ہیں جو میرے عبقری کے قارئین کو بالکل گھر بیٹھے نہایت مفت مل جاتی ہیں‘ مجھے علم ہے آپ قدردان ہیں‘ قدردان ہیں تو میں آپ کیلئے اپنے سینے کےراز کھول کر رکھتا ہوں اور چاہت ہے کہ کوئی راز میرے سینے میں ایسا نہ رہے جو میری قبر میں میرے ساتھ جائے بلکہ ایک احساس مسلسل بڑھ رہا ہے کہ میرے سینے کا ہر راز آپ تک پہنچے اور آپ اسے بھرپور انداز میں استعمال کریں اور یہی چیز میرے لیے دل و جان سے صدقہ جاریہ ہے۔ ایک صاحب میرے پاس اپنے بیٹے کو لے کر آئے کالج یونیورسٹی سے گزرتے آخر کار اس نے والد کے کاروبار کو سنبھالا‘ چہرے پر پیلاہٹ‘ آنکھیں دھنسی ہوئی‘ اگر مونچھیں نہ ہوتیں تو پھر چہرہ کسی تازہ مردے کی شکل بن چکا ہوتا‘ جسم کی رگیں پھولی ہوئیں‘ تھوڑا سا چلنے سے سانس کا پھول جانا‘ اس نے بہت اچھے لباس اور میک اپ سے اپنا سب کچھ چھپانےکی بھرپور کوشش کی لیکن حقیقت کہاں چھپ سکتی ہے؟ میں نے نبض دیکھی تو خود ہی بول پڑے ہاسٹل کے کھانے‘ باہر کی غذائیں، فاسٹ فوڈز اور بیکری نے میرے بیٹے کا کچھ نہ بچایا، اللہ کا دیا سب کچھ ہے‘ کاروبار‘ فیکٹریاں، دو ہی بیٹے ہیں ایک چھوٹا ہے۔ اس کو میں نے ایم بی اے کرانے کے بعد اپنے کاروبار میں ڈالا ہے لیکن یا تو سوتا رہتا ہے اوراگر اٹھتا ہے توکام نہیں کرتا‘ کام کا کہا جائے تو چڑچڑا ہوجاتا ہےکئی پرانے کام والے اور ایماندارملازم اس کی وجہ سے چھوڑ کر جاچکے ہیں اور بہت سے پرتول رہے ہیں۔ میں کیا کروں؟ بہت پریشان ہوں۔ ان کی بات ختم ہوئی تو میں بولا آپ کے بیٹے کی نبض میں آگ ہی آگ بھری ہوئی ہے اور ساری جلن ہی جلن ہے میں اس جلن اور آگ کا ایک حل بتاتا ہوں پھروہ بیٹا بولا پیشاب جل کر آتا ہے‘ ہر وقت معدہ میں مروڑ رہتی ہے‘کھانا نہ کھاؤں تو بے چینی‘ کمزوری‘ گھبراہٹ اور چکرآنا شروع ہوجاتےہیں اور کھانا کھالوں تو سینہ جلتا رہتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ اس کو الٹی کردوں چند بار میں نے الٹی کرکے کھانا نکالا وقتی طور پر طبیعت میں سکون لیکن پھر وہی بے چینی‘ گھبراہٹ اور جلن‘ میں آخر تھک گیا اور اب تو کھانا دیکھتے ہی میری طبیعت بے زار اور باہر کے فاسٹ فوڈز اور بیکری اور سوڈے کی بوتلیں دیکھ کر مجھے نفرت کی کیفیت شروع ہوجاتی ہے۔ میں نے اسے تسلی دی اور آئندہ ان چیزوں کےکھانے سے احتیاط اورپرہیز بتایا اور ایک ٹوٹکہ دیا جس کے بارے میں تاکید کی کہ اسے ضرور نہایت یقین توجہ سے آپ استعمال کریں۔ ھوالشافی:ایک عدد انار لے لیں‘ اسے چھلکے سمیت چھوٹے چھوٹے (یعنی انار کے بیج چھلکے سب ان تمام کے ) ٹکڑے کرلیں اور دو عدد بڑے چمچ شہد کے اورایک گلاس پانی کا ڈال کر اس کو بلینڈر میں شیک کریں۔ کچھ دیر شیک کرنےکے بعد نکالیں اور پھر اس میں دو چمچ اسپغول کا چھلکا ملا کر فوری ہلکے ہلکے گھونٹ پئیں‘ یکایک نہ پئیں۔ جتنی آہستہ آہستہ پئیں گے اتنا اس کا فائدہ بہت زیادہ ہوگا۔ بس ایک انار صبح اسی طرح اور ایک انار شام پئیں، پھر میں نے اسے اس کے فائدے بتائے۔ جتنے بھی گرمی کے ایام ہوں اور ایسی گرمی جو جھلسا دینے والی اور تڑپا دینے والی ہو اور جسم چاہتا ہو کہ میں ہروقت پانی کے اندر رہوں یا کولر ایئرکنڈیشنڈ کے نیچے، ایسے لوگ اگر یہ مشروب انار استعمال کریں تو انتہائی فائدہ ہوگا۔ جن لوگوں کو انار میسر نہیں وہ اچھی حالت کا بنا ہوا انار دانہ ایک چھٹانک استعمال کریں۔ وہ ایک چھٹانک انار دانہ ایک انار کے متبادل ہوگا۔ ایک فائدہ اور بھی ہے جن کو پرانی تیزابیت‘ جلن‘ پیٹ میں ہروقت گڑبڑ رہتی ہو کبھی موشن‘ دست‘ کبھی قبض‘ کبھی ٹوٹ ٹوٹ کر اجابت کا آنا‘ طبیعت میں ہروقت بے رغبتی‘ گھبراہٹ‘ بے چینی‘ اکتاہٹ اور دل میں ہروقت تکلیف رہتی ہو ایسے لوگ اگر استعمال کریں تو انہیں اس کا فائدہ بہت زیادہ ہوگا۔ یہ دوا یعنی مشروب انار ہر موسم‘ ہر عمر اور ہر جسم میں نہایت موافق ہوگا۔ جب بھی آپ کو معدے کی کوئی بھی تکلیف ہو جگر کا کوئی بھی مسئلہ ہو چاہے وہ کتنا ہی خطرناک ہو، ہیپاٹائٹس کی شکل اختیار کرگیا ہو آپ تسلی سے اس مشروب کو استعمال کریں۔ آپ اس کی مقدار کم بھی بناسکتے ہیں آدھا انار بھی بناسکتےہیں یعنی آدھا انار صبح اور آدھا انار شام کو‘اگر آدھا انار ہوگا تو شہد ایک چمچ اور اسپغول کا ایک بڑا چمچ ملا کر چسکی چسکی پئیں۔ موجودہ تیزابی غذائیں اور مصنوعی چیزیں جنہوں نے ہمارے جسم کی رونق‘ چہرےکا حسن‘ بالوں کا ریشم اور معدے کی فٹنس چھین لی ہے ایسے لوگ یہ مشروب انار پورے اعتماد سے استعمال کریں۔ میرے پاس بے شمار ایسے مریض آئے جو روزانہ رنگ برنگی گولیاں، معدے کے نظام کو تندرست رکھنے کیلئے کھاتے ہیں میں نے انہیں یہ دوا یعنی مشروب انار استعمال کرنے کا مشورہ دیا ایسے لوگ کہیں سفر پر تھے اور انہیں سفر پر طبیعت کے موافق غذانہ ملی انہیں میں نے یہ دوا استعمال کروائی یا پھر ایسےلوگ جو جیلوں میں قید خانوں میں تھے اور انہیں وہاں کی ناموافق غذا ملی یا پھر ایسے لوگ جو بیماریوں کے بعد رنگ برنگی گولیاں کھا کھا کر اپنا جگر معدہ برباد کرچکے ہوں انہیں بھی یہی مشروب انار بہت اعتماداور تسلی سے کچھ عرصہ استعمال کرنا چاہیے اور اس کا تھوڑا سا استعمال بہت زیادہ تاثیر طاقت اور کمالات دکھاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 749 reviews.