Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

تین مسائل تین حل: میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر کالے تل ہونے کے ساتھ ساتھ براؤن تل بھی بہت زیادہ ہیں‘ ڈاکٹروں کےپاس چکر لگا لگا کر تنگ آگئی ہوں اب تو ڈاکٹرز بھی کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہوں گے‘ میں بہت پریشان ہوں۔ مسئلہ2: میرے بازوؤں‘ ٹانگوں‘ سینے اورہاتھوں پر بہت بال ہیں‘ جو بہت ہی زیادہ ہیں۔ پورے جسم پر مردوں کی طرح بال ہیں۔ مسئلہ3: میری بہن کے سر میں بہت زیادہ جوئیں اور لیکھیں ہیں‘ کوئی مشورہ دیں کہ وہ بالکل ختم ہوجائیں مزید اس کے سر کے بال بہت چھوٹے ہیں‘ گروتھ بالکل کم ہے‘ کچھ بتائیں کے میرے بال بہت جلدی اور لمبے ہوجائیں۔ (ع۔ا)
جواب:بہن! آپ پہلے اور دوسرے مسئلے کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری سے خون صفا اور ہارمونز شفاء لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔مجھے ان دونوں مسائل کے ساتھ کچھ پوشیدہ مسائل بھی تھے الحمدللہ اب میں 70 فیصد ٹھیک ہوچکی ہوں۔تیسرے مسئلے کیلئے اپنی بہن سے کہیںکہ بالوں میں لیموں اچھی طرح لگا کردو گھنٹے بعد بال دھولیں۔ بالوں کی گروتھ کیلئے اپنی غذا پر خاص توجہ دیں۔(سویرا بلال‘راولپنڈی)
جوڑوں میں درد: محترم قارئین! گزارش ہے کہ میں ایک مسئلہ آپ کے گوش گزار کرنا چاہتاہوں ۔ میرے دونوں بازوں میں کندھے کے جوڑ سے لے کر کہنی تک یعنی بازوؤں میں جب بھی میں ہاتھ اوپر اٹھاتا ہوں یا سوزوکی میں چڑھتے وقت شدید درد اٹھتا ہے۔ پھردو منٹ کے بعد آرام آجاتا ہے۔ یہی بیماری گزشتہ پانچ چھ ماہ سے ہے۔(عثمان‘ کوہاٹ)
جواب: تین عدد خوبانی اورایک عدد چھوہارا رات کو ایک گلاس دودھ میںٹکڑے کرکے بھگودیں‘صبح اٹھ کر خوبانی اور چھوہارا کھالیں اور دودھ پی لیں۔ یہ ٹوٹکہ کم ازکم چالیس دن استعمال کریں ۔ میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔(شاکر اللہ‘بھمبرآزادکشمیر)
آنتوں کا مسئلہ: محترم قارئین! میری عمر 70 سال ہے‘ میری آنتوں میں سے کچھ مواد رک جاتاہے جس کی وجہ سے روٹی کھانے کے بعد چلا نہیں جاتا‘ خالی پیٹ چل سکتا ہوں۔ سینے میں جلن ہوتی ہے‘ کافی دوائیں استعمال کی ہیں‘ جب کسٹرآئل لیتا ہوں تو آنتیں صاف ہوجاتی ہیں مگر دست بہت آتے ہیں۔ براہ مہربانی! میرے لیے کوئی دوائی اور پرہیز بتادیں‘ شکریہ! (وقاص ‘حضرو)
جواب:بھائی!آپ پنساری کی دکان سے ایک پائو میتھرے ( جو اچار میں ڈالتے ہیں ) اور ایک پا ئوچھوٹی الائچی لے کردونو ں کو اکٹھا باریک پسوا لیں، ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ صبح اور ایک شام کو استعمال کریں۔ یہ ٹوٹکہ میں نے حضرت حکیم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ سے لیا تھا کمال فائدہ ہوا۔ (ام آفاق‘ لاہور)
قرض سے نجات: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پہلے تو میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ اتنا اچھا ماہنامہ نکال رہے ہیں۔ جب سے میں نے عبقری لیا ہے دوسرے رسالے پڑھنے چھوڑ دئیے ہیں‘ جی چاہتا ہے ماہنامہ عبقری مہینہ میں دو بار ملے‘ میں نے اس کی گزشتہ فائلیں اور آپ کی کتب بھی خرید لی ہیں۔ ادویات بھی استعمال کیں سب کو بہترین پایا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہاں کی خوشیاں دے آمین۔ پہلی بات تو قارئین سے یہ پوچھنی ہے کہ اگر کسی نے قرضہ دینا ہو یا اپنےاوپر قرضہ ہو تو روحانی وظیفہ بتائیے‘ دوسرا کاروبار خوب چلے‘ میں نے گھر میں چھوٹا سا سٹور کھولا ہوا ہے اس کیلئے وظیفہ بتائیں۔ (مسزمظہر‘ میانوالی)
جواب:بہن! آپ درج ذیل دعا صبح و شام 786 مرتبہ پڑھیں اور قرضہ سے نجات اور کاروبار کیلئے خوب دعا کریں‘ آزمودہ ہے۔ (کیپٹن حبیب‘ گوجرانوالہ)
بیٹے کی محبت: قارئین! میرا سب سے چھوٹا بیٹا جس کا ایک لڑکی کے ساتھ تعلق ہے۔ ان کی آپس میں ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں‘ اور ان کا یہ تعلق پچھلے بارہ سال سے چل رہا ہے مگر بات شادی تک نہیں پہنچ پارہی۔ قارئین! ان کی شادی کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں۔(ش۔ر)
جواب:آپ خود اور آپ کا بیٹا صبح و شام گیارہ مرتبہ اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات اور اذان پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کریں اور اللہ سے مسئلے کے حل کیلئے دعا کریں۔(محمد شکیل‘جہلم)
موذی مرض: محترم قارئین! میری عمر بائیس سال ہے۔ مجھے قبض کی بیماری ہے‘ بڑا پیشاب دو دن کے بعد آتا ہے اوربہت زور لگا کر آتا ہےا ور بڑے پیشاب کے ساتھ چکناہٹ سی بھی آتی ہے اور احتلام بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس کےساتھ میرا حافظہ بھی بہت کمزور ہوتا جارہا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میں گزشتہ دس سال سے عادت بد میں مبتلا ہوں‘ بہت کوشش کی کہ اس موذی مرض سے میری جان چھوٹ جائے لیکن نہیں ہورہا۔محترم قارئین! کوئی ایسی ترکیب یا کوئی ایسا مجرب نسخہ مجھے بتادیں تاکہ مجھے اس بیماری سے نجات مل جائے۔ (ا۔م۔ا)
جواب:آپ انجیر 3دانے، سونف ½ چمچ چائے والا ،سبز پودینہ دیسی ، (پتے اور شاخ سمیت) ایک عدد پودینہ اور انجیر ٹکڑے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح ابالیں جب ایک کپ باقی بچے تو اتار کر ٹھنڈا کر کے خوب مل چھان کر حسب ضرورت میٹھا ملائیں ورنہ ایسے ہی چسکی چسکی یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ایسا دن میں 3سے 4بار استعمال کریں چند ہفتے موسم گرما میں اسی طرح رات کو تیز ابلتے پانی میں بھگو دیں صبح خوب مل چھان کر میٹھا ملائیں ایسے ہی پی لیں گرم نہ کریں۔ یہ قہوہ جسم کے ہر مسئلے کا لاجواب حل ہے۔آزمائیں اور دعائیں دیں۔(محمد یعقوب بٹ‘ گوجرانوالہ)
بدن میں گرمی: میرے بدن میں بہت زیادہ گرمی ہے‘ گرمیوں کا موسم ہے‘ میری پریشانی بڑھتی جارہی ہے‘ براہ مہربانی کوئی نسخہ بتائیں۔(محمد جاوید)
جواب: جاوید صاحب! شربت دینار روزانہ صبح نہار منہ دو چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر پئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے بدن کی گرمی رفتہ رفتہ کم ہوتی جائے گی۔ نیز صدقہ و نماز کا بھی اہتمام کیجئے تاکہ آپ کی جسمانی و روحانی بیماریاں اللہ تعالیٰ دور فرمادے۔ (فخرعالم‘ پشاور)
میرے گھریلو مسائل: میرے بڑے بیٹے کی بیوی‘ میری بہو بہت زیادہ تیز ہے اور اس میں غصہ بہت زیادہ ہے اور بڑوں کا ادب و احترام بھی نہیں کرتی۔ بات پوچھنے پر بھی غصہ کرتی ہے‘ غصہ حد سے زیادہ آتا ہے‘ اس کے غصہ سے نجات اور آپس میں پیار محبت کیلئے قارئین کو وظیفہ بتائیں۔(ایک ساس)
جواب:آپ سارا دن اٹھتے بیٹھتے صرف
پڑھیں۔ انشاء اللہ چند ہی دنوں میں آپ گھر میں امن و سکون آجائے گا اور لڑائی جھگڑے بالکل ہی ختم ہوجائیں گے۔ (شازیہ اکرام‘ کوئٹہ )

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 729 reviews.