Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک آیت تین پھونکیں اور تڑپا دینے والے مرض سے نجات

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

شدید ترین درد سر ایک آیت سے لمحے میں ٹھیک

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ کوئی 77،78ء کا واقعہ ہے۔ میرے سر کے بائیں جانب بہت شدید درد ہوتا تھا جس کے ساتھ میری دائیں آنکھ سے پانی بہتا اور وہ سائیڈ گرم اور سرخ ہوجاتی تھی‘ درد اتنا شدید ہوتا کہ میں اکثر چارپائی اٹھاتا اور اس کے پائے کےنیچے اپنے سر والی وہ سائیڈ رکھتا تاکہ دباؤ سے درد کچھ کم ہو۔ مجھے یوں لگتا کہ میری نظر چلی جائے گی۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ریٹھا لے کر پتھر پر گھس کر اپنی مخالف نتھنوں میں ڈالو‘ میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ اُف میرے خدایا اس پانی کو ناک کے اندر کھینچنا پڑتا تھا تو دن میں تارے نظر آجاتے تھے مگر آرام آنے کی کوئی صورت نہ نکلی۔ پھر مجھے 79ء میں لیبیا جانا ہوا‘ وہاں بھی انگریزی علاج کرانے کے باوجود کوئی صورتحال بہتر نہ ہوئی۔ میں مطالعہ کا بھی شوقین ہوں‘ کسی جگہ میں نےیہ پڑھی۔میں نے یہ آیت رب کریم کے حکم سے پڑھ کر خود اپنے دائیں جانب تین بار پھونکی تورب رحمان کے فضل سے مجھےشفاء مل گئی۔ میں نے بخل نہیں کیا صدقہ جاریہ کے طور پر رسالہ عبقری میں بھیج دی ہے۔ اپنی پرخلوص دعاؤں میں مجھ ناچیز کو بھی یاد رکھیں۔ (مقصود الٰہی زرگر‘ ہری پور ہزارہ)
مسئلہ جیسا بھی گھمبیر ہو‘ ڈیلیوری ہمیشہ نارمل ہی ہوگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کے تمام کاموں میں آپ کی غیبی مدد فرمائے آمین! آپ کی دعاؤں سے میں اب اپنے گھر میں خوش ہوں‘ مزید آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے کہ میرا شوہر نشہ چھوڑ دے اب میں آپ کی دعاؤں سے بیٹی کی ماں ہوں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میری ڈیلیوری سےپندرہ دن پہلے ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ آج ہی سزیرین کرکے بچے کی پیدائش کروادیں گے لیکن مجھے میری باجی نے کہا ہر مشکل کا حل سورۂ الم نشرح ہے‘ ہم مل کر پڑھتے ہیں تومیں نےا ور باجی نے سورۂ الم نشرح کا ورد شروع کردیا۔ دوسرے دن مجھے ہسپتال سے یہ کہہ کر ڈسچارج کردیا گیا کہ آپ گھر جاسکتی ہیں اور مزید کوئی پرابلم نہیں ہے جبکہ پہلے کہا تھا کہ بچے کا پانی ختم ہورہا ہے‘ میں نے پندرہ دن سورۂ الم نشرح کا سارا دن ذکر کیا‘ اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ آسانی پیدا فرمائیں اور میرا ’’کیس‘‘ نارمل ہوجائے تو آپ کی دعاؤں اور اللہ کے حکم سے میرا کیس پندرہ دن بعد نارمل ہوگیا۔ لیکن میرا بھروسہ اتنا زیادہ ہوگیا کہ ایک سورۂ کے پڑھنے سے میرا کیس نارمل ہوسکتا ہے تو باقی مشکلات کیوں نہیں حل ہوسکتیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ڈیلیوری کے دن دردوں کی وجہ سے مجھے پوری سورۂ یاد نہیں رہی تو میں صرف (پس بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے‘ بے شک مشکل کےبعد آسانی ہے) پڑھتی رہی اور میرے اللہ نے مجھ پر کرم کردیا۔ اب میں اسی دن سے یہی ذکر کرتی ہوں تو میری تمام مشکلات حل ہورہی ہیں۔ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہوگیا ہے کہاں ہروقت طعنے اور شک اور لڑائی جھگڑا رہتا تھا لیکن اب بہت امن اور سکون ہوگیا ہے اللہ کے کلام کی برکت ہے۔ اب میں یہی ذکر سارا دن کرتی ہوں اور جو مسئلہ ہو حل ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد میں نے جسے بھی یہ عمل بتایا سب کی ڈیلیوری نارمل ہوگئی۔ یہاں تک کہ ایک عورت کا بچہ الٹا تھا وہ بھی یہ عمل کرنے سے نارمل پیدا ہوا اور گھر میں ہی ڈیلیوری ہوگئی۔ سبحان اللہ! (بشریٰ اصغر‘ شرقپور شریف)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 716 reviews.