Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تھال میں پاؤں رکھا‘ یاقہار پڑھا اور نوکری مل گئی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

پہلی مرتبہ میں اکیلی ہی گئی تو پہلی مرتبہ جاتے ہی میں نے وہاں نیک مخلوق کو دیکھا‘ واپسی پر گھر میں آکر عشاء کی نماز ادا کی اور ذکرو اعمال میں لگ گئی۔ آنکھیں بند کیں تو میرے سامنے وہی چہرہ جو میں نے موتی مسجد میں دیکھا تھا‘ آگیا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق عبقری سےاس طرح جڑا کہ میرا جگر کام نہیں کررہا تھا مجھے میری دوست نے عبقری دیا‘ اس میں سے میں نے ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کا پڑھا اس کی دس بوتلیں استعمال کیں‘ ساتھ ’’خون صفا‘‘ اور ’’ٹھنڈی مراد‘‘ اور ’’سترشفائیں‘‘ استعمال کیں۔ میرے ناخن خراب ہونا شروع ہوگئے تھے‘ رنگ کالا اور بیمار رہنے لگی تھی۔ مگر ان درج بالا ادویات کے استعمال سے میری طبیعت میں بہتری آنے لگی اور کچھ عرصہ استعمال سے میں بالکل ٹھیک ہوگئی۔ جب مجھے شفاء ملی تو میرے دل میں اللہ نے یہ بات ڈالی کہ جن کی دوا میں اللہ کریم نے اتنا اثر رکھا تو دعا میں بھی بہت ہوگا۔ میں وقت لے کر آپ سے ملی‘ آپ نے دم کیا تو میرے کندھوں میں سالوں پرانا درد تھا جو پہلی ملاقات کےبعد ہی ختم ہوگیا۔ پھر میں عبقری رسالہ ہر ماہ متواتر لے کر پڑھنے لگی اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود وظائف بھی کرتی رہتی ہوں۔ اس میں موجود وظائف پڑھنے سے گردن کے درد سے نجات ملی‘ ٹھیک طرح سے چل نہیں سکتی تھی اب بالکل ٹھیک ہوں‘ سالوں سے میرے جسم پر نیلے نشان تھے جو اب ختم ہوگئے ہیں۔ جو وظیفہ پڑھاوہ یہ تھا ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص اول و آخر درود شریف کے ساتھ۔ پھر موتی مسجد کے عمل کا پڑھا تو میں اپنے مسائل کے حل کیلئے موتی مسجد جانا شروع ہوئی‘ پہلی مرتبہ میں اکیلی ہی گئی تو پہلی مرتبہ جاتے ہی میں نے وہاں نیک مخلوق کو دیکھا‘ واپسی پر گھر میں آکر عشاء کی نماز ادا کی اور ذکرو اعمال میں لگ گئی۔ آنکھیں بند کیں تو میرے سامنے وہی چہرہ جو میں نے موتی مسجد میں دیکھا تھا‘ آگیا۔ اس کا جسم نہیں تھا وہ ہوا میں ہل رہا تھا‘ اس چہرے کی آنکھیں بند تھیں۔ وہ چہرہ میرے چہرے سے چند انچ کے فاصلے پر تھا۔ آنکھیں کھولنے پر بھی وہ چہرہ میرے سامنے رہا۔ اب بھی وہ چہرہ مجھے یاد ہے اور مجھے ڈر بھی نہیں لگتا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کا تسبیح خانہ اور دواخانہ تاقیامت چلتا رہے اور دکھی لوگ امن پاتے رہیں۔ (غ،ر)
ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ یاقہار کاعمل کیا اور نوکری کیلئے کال آگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم چھ بہن بھائی ہیں‘ ہم بہن بھائیوں میں سے کسی کے پاس روزگار نہیں تھا‘ ہمارے ہر کام میں رکاوٹ تھی‘ نہ رشتے ہوتے اور نہ ہی روزگار ملتا۔ میری تعلیم ڈبل ماسٹر ہے۔ ٹیوشن پڑھاتی مگر ہمارے علاقے میں کوئی فیس دیتا کوئی نہ دیتا۔ کمپیوٹر کی اکیڈمی بنائی مگر ناکام ہوگئی۔ بیماریوں اور پریشانیوں نے الگ حملہ کیا۔ میں ڈیپریشن کی مریض ہوچکی تھی۔ بھائی نے بھی نوکری کیلئے ہر جگہ کوشش کی مگر اس کو نہیں ملی۔ میں ایک پرائیویٹ سکول میں صرف 700 روپے میں پڑھا رہی تھی انہوں نے بھی نکال دیا۔ امی ابو کی ہروقت لڑائی ہوتی رہتی‘ جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان تھے۔ خاندان والے الگ دشمن تھے‘ ہم نے کئی جگہ سے حساب لگوایا تو ہر کسی نے یہی کہا کہ آپ کے گھر پر سخت جادو ٹونہ سے بندش کی گئی ہے مگر توڑ کہیں سے نہیں ہوا۔ پھر ہمیں عبقری ملا‘ اس میں موجود جنات کا پیدائشی دوست پڑھا‘ ایک حوصلہ ملا۔ میں نے عبقری میں سے دیکھ کر کا وظیفہ کیا‘ میں نے 21 دن تک صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات پڑھیں‘ پھر پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل کیا۔تھال میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل درج ذیل ہے:۔ کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکیانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ میں مصیبتوں کی ماری‘ دکھی یہ عمل کرنے لگ گئی۔ ابھی صرف اکیس دن ہی عمل کیا تھا قریبی کالج سے مجھے پیغام آگیا کہ آپ یہاں پڑھانے آجاؤ‘ میں خوش ہوگئی۔ابھی عمل جاری ہے اور دن بدن بہتری آرہی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ آپ کو لمبی زندگی دے‘ آپ کے ہر عمل‘ ہر عبادت کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے۔ آمین!(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 707 reviews.