محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شوگر کیلئے ایک ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جو ٹانگ میں کٹ لگ جاتا ہے یا کوئی زخم ہوتا ہےاس کا شرطیہ علاج ہے‘ یہ مجھے ہسپتال میں کسی نے دیا ہےان دنوں میں اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں تھی‘ یہ تین چار لوگوں پر آزمایالاجواب پایا ہے۔
ھوالشافی: بڑے گوشت کی نلی گوشت سمیت لے لیں‘ اس کی ہڈی میں جو میخ ہوتی ہے وہ نکال دیں پھر اس کے اندر ثابت ہلدی رکھ کر ہڈی کو دونوں طرف سے آٹے سے بند کرکے اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ عام گوشت جو ہڈی پر ہے وہ گل جائے پھر اسے کالی مرچ و نمک ڈال کر بھون کر کھالیں۔ ہلدی نکال کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر روز پانی سے نہار منہ کھائیں‘ شرطیہ شوگر کنٹرول ہوجائے گی‘ نہ کبھی پاؤں کٹے گا نہ کوئی زخم ہوگا۔ یہ نسخہ میں نے اپنے ایک عزیز کو بتایا تو اس نے مجھے کہا کہ ہمارے پڑوس میں شوگر کے مریض کی ٹانگ گل گئی تھی ڈاکٹروں نے تمام گلا ہوا گوشت ٹانگ سے اتار دیا تھا اور خالی ہڈی کاٹنے لگے تھے لیکن انہوں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور زخم ٹھیک ہوگیا‘ انہوں نے لاہور سے ٹانگ پر گوشت لگوالیا اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ ٹانگ کبھی خراب بھی ہوئی تھی۔جن سے علاج کروا رہے تھے وہ ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے کہ اتنا خطرناک زخم کیسے بھر گیا۔قارئین! آپ بھی یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں اور عبقری میں اس کے فوائد لکھیں اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (راحیلہ خان‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں