Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیات

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

میری دو بیٹیاں ہیں انہیں بھی درس کی وجہ سے معلوم ہے کہ سر پر ڈوپٹہ رکھنا ہے‘ کونسی مشکل آجائے تو کونسی سورۂ پڑھنی چاہیے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے بفضل خدا آپ اپنے اہل و عیال بخیریت و عافیت ہونگے۔ پہلی مرتبہ خط لکھنے کے بعد سوچا تھا کہ اب ہر مہینے آپ سے خط کے ذریعے ملاقات جاری رکھوں گی تاکہ آپ کے ساتھ اپنی نسبت پکی کرسکوں۔ چار سال ہوگئے ہیں آپ سے بیعت ہوئے‘ میں تنہائی میں آپ سے بھی اسی طرح باتیں کرتی ہوں کہ جیسی آپ نے اللہ جل شانہٗ سے کرنا سکھائی ہیں۔ میرا بیٹا پانچ سال کا ہے‘ دوسرے بچوں کی طرح وہ بھی گانے بڑے’’ذوق و شوق‘‘ سے سنتا تھا مگر میرے ساتھ بیٹھ کر آپ کا درس سنتے رہنے سے اس کو بھی یہ پتہ چل گیا ہے کہ ایسا کرنے سے بہت گناہ ملتا ہے‘ اپنے والد کو کہتا ہے بابا‘ حضرت صاحب کہتے ہیں اس طرح ہمارے اندر شیطان آجاتا ہے‘ گانے نہ سنا کریں۔ اس کو باتھ روم کی دعا بھی پڑھنی آتا ہے‘ اور گھر سے باہر نکلتے وقت گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ بھی پڑھتا ہے۔ ابھی صرف ماشاء اللہ پانچ سال کا ہے اور فجر سمیت تمام نمازیں میرے ساتھ پڑھتا ہے۔ میری دو بیٹیاں ہیں انہیں بھی درس کی وجہ سے معلوم ہے کہ سر پر دوپٹہ رکھنا ہے‘ کونسی مشکل آجائے تو کونسی سورۂ پڑھنی چاہیے۔ بڑی بیٹی کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات بھی یاد کروائی ہیں۔ آخری چھ آیات بھی ہر فرض نماز میں پڑھنے کا پتہ ہے‘ اذان کا جواب دینا ہے یہ بھی اسے پتہ ہے۔یہ میری اور میرے گھر والوں کی کچھ کیفیات تھیں جو میں نے آپ سے عرض کردی ہیں۔ (ف،ح، بہاولپور)
میری کیفیت: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے‘ برکت دے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے اور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر مشکل‘ پریشانی اور دکھ سے محفوظ رکھے اور آپ سب کو صحت و تندرستی دے اور روز حشر آپ کا ہاتھ آپ کے مرشد کے ہاتھ میں اور آپ کاایک ہاتھ ہمارے ہاتھوں میں ہو۔آمین!۔ میں آپ کی خدمت میں کلمہ کا نصاب‘ پچاس مرتبہ سورۂ یٰسین‘ پچاس مرتبہ سورۂ رحمٰن اور شمار کیے بغیر اللہ ہو کی بے شمار تسبیحات ہدیہ پیش کرتی ہوں‘ قبول فرمائیں۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 683 reviews.