میری دو بیٹیاں ہیں انہیں بھی درس کی وجہ سے معلوم ہے کہ سر پر ڈوپٹہ رکھنا ہے‘ کونسی مشکل آجائے تو کونسی سورۂ پڑھنی چاہیے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے بفضل خدا آپ اپنے اہل و عیال بخیریت و عافیت ہونگے۔ پہلی مرتبہ خط لکھنے کے بعد سوچا تھا کہ اب ہر مہینے آپ سے خط کے ذریعے ملاقات جاری رکھوں گی تاکہ آپ کے ساتھ اپنی نسبت پکی کرسکوں۔ چار سال ہوگئے ہیں آپ سے بیعت ہوئے‘ میں تنہائی میں آپ سے بھی اسی طرح باتیں کرتی ہوں کہ جیسی آپ نے اللہ جل شانہٗ سے کرنا سکھائی ہیں۔ میرا بیٹا پانچ سال کا ہے‘ دوسرے بچوں کی طرح وہ بھی گانے بڑے’’ذوق و شوق‘‘ سے سنتا تھا مگر میرے ساتھ بیٹھ کر آپ کا درس سنتے رہنے سے اس کو بھی یہ پتہ چل گیا ہے کہ ایسا کرنے سے بہت گناہ ملتا ہے‘ اپنے والد کو کہتا ہے بابا‘ حضرت صاحب کہتے ہیں اس طرح ہمارے اندر شیطان آجاتا ہے‘ گانے نہ سنا کریں۔ اس کو باتھ روم کی دعا بھی پڑھنی آتا ہے‘ اور گھر سے باہر نکلتے وقت گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ بھی پڑھتا ہے۔ ابھی صرف ماشاء اللہ پانچ سال کا ہے اور فجر سمیت تمام نمازیں میرے ساتھ پڑھتا ہے۔ میری دو بیٹیاں ہیں انہیں بھی درس کی وجہ سے معلوم ہے کہ سر پر دوپٹہ رکھنا ہے‘ کونسی مشکل آجائے تو کونسی سورۂ پڑھنی چاہیے۔ بڑی بیٹی کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات بھی یاد کروائی ہیں۔ آخری چھ آیات بھی ہر فرض نماز میں پڑھنے کا پتہ ہے‘ اذان کا جواب دینا ہے یہ بھی اسے پتہ ہے۔یہ میری اور میرے گھر والوں کی کچھ کیفیات تھیں جو میں نے آپ سے عرض کردی ہیں۔ (ف،ح، بہاولپور)
میری کیفیت: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے‘ برکت دے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے اور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر مشکل‘ پریشانی اور دکھ سے محفوظ رکھے اور آپ سب کو صحت و تندرستی دے اور روز حشر آپ کا ہاتھ آپ کے مرشد کے ہاتھ میں اور آپ کاایک ہاتھ ہمارے ہاتھوں میں ہو۔آمین!۔ میں آپ کی خدمت میں کلمہ کا نصاب‘ پچاس مرتبہ سورۂ یٰسین‘ پچاس مرتبہ سورۂ رحمٰن اور شمار کیے بغیر اللہ ہو کی بے شمار تسبیحات ہدیہ پیش کرتی ہوں‘ قبول فرمائیں۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں