Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

معدہ کی تکلیف:میری عمر تقریباً 42 سال ہے اور مجھے تقریباً چھ سات ماہ سے معدے کی تکلیف ہے‘ اگر کھانا تھوڑا سا بھی کھالوں تو ہضم نہیں ہوتا۔ گلے میں پھنس جاتا ہے۔ اگر کوئی جوس بھی پئیوں تو وہ بھی پھنس جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گلے میں کچھ پھنسا ہے‘ رات کو یہ تکلیف زیادہ ہوجاتی ہے۔ اگر کھانا نہ بھی کھایا ہو تو بھی یہی حال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میرے ناک سے معدہ کا پانی آجاتا ہے۔ رات کو مسلسل یہ پانی ناک سے آتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر قہوہ بھی پیا ہو تو وہ بھی ناک کے ذریعہ نکلتا ہے۔ رات کو کھانسی شروع ہوجاتی ہے‘ جب تک میں الٹی نہ کروں کھانسی کو آرام نہیں اتا۔ الٹی میں کچھ بھی نہیں صرف جھاگ کی الٹی ہوتی ہے جیسے میں نے بہت زیادہ سرف کھایا ہو، اس کے علاوہ میرا پیٹ بھی بڑا ہے۔ اس کیلئے کوئی ایسے ٹوٹکے بتائیں کہ میں ٹھیک ہوجاؤں۔ (ص، پشاور)
مشورہ: جب سے ہم نے فطرت سے منہ موڑا ہے ہمارا ایسی ہی بیماریوں سے واسطہ پڑا ہے۔آپ درج ذیل ان گھریلو اشیاءکا استعمال کریں اور مرچ مصالحہ والی اشیاء‘برگر‘ بوتل‘ برائلر سے سختی سے پرہیز کریں۔ نسخہ یہ ہے:۔انار کا چھلکا اور کلونجی برابر وزن لے کر پیس لیں اور ان دونوں کے وزن کے برابر شہد ملالیں۔اس معجون کا آدھا چمچ ناشتے سے پندرہ منٹ پہلے کھالیں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ نسخہ استعمال کریں انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل اسی میں ہے۔
چہرے پر تل: میرے چہرے پر بہت زیادہ تل ہیں جو کہ 12 سال کی عمر سے بننے شروع ہوئے اور اب میری عمر 22 سال ہے۔ میں اکثر گاؤں بھی جاتی رہتی ہوں‘میرے ہاتھ پاؤں بھی چہرے کی نسبت کالے ہیں جبکہ میرے چہرے کا رنگ قدرتی صاف ہے لیکن ہاتھ پاؤں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ کوئی بہترین اور لازمی اثر ہونے والا ٹوٹکہ یا ڈراپ جس کی وجہ سے چہرے کے تل ختم ہوجائیں اور رنگ بھی سفید ہوجائے۔ بہت دعائیں دوں گی۔ (ف،س‘ ل)
مشورہ:ف بی بی! گاؤں کی آب و ہوا تو بہت اچھی ہوتی ہے‘ صحت کیلئے بے حد مفید۔ لگتا ہےآپ گاؤں جاکر فائدہ نہیں اٹھاتیں۔ آپ یوں کریں ایک نرم کیلا لے کر اسے اچھی طرح کانٹے سے پیس کر آدھا چمچ دودھ کی بالائی اور ایک چمچہ شہد ملادیں۔ اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر لگا کر پندرہ منٹ کیلئے لیٹ جائیں۔ پھر چہرہ صاف کرکے پانی سےاچھی طرح منہ دھولیں۔ اب عرق گلاب چہرے اور ہاتھوں پر لگا کر خشک ہونے دیں۔ کچھ عرصہ اس طرح کریں۔ اس کے بعد رات کو ایلوویرا (گھیکوار) کا گودا لگا کر بیس منٹ بعد ہاتھ منہ دھو کر سویا کریں۔ ہاتھ پاؤں صاف ہوجائیں گےگا۔
ذریعہ معاش: میں عرصہ پانچ سال سے آپ کا میگزین پڑھ رہی ہوں‘ دل کو بہت سکون ملتا ہے‘ اس میں ایسے ایسے وظائف ہوتے ہیں کہ مسئلے حل ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور آپ یونہی ہم لوگوں کی مدد کرتے رہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ایم کام کیا ہوا ہے‘ بی ایڈ‘ ایم ایڈ کیا ہوا ہے لیکن میری سرکاری نوکری نہیں ہورہی یہاں تک کہ میں جاب کیلئے درخواست بھیجتی ہوں تو اس کا جواب بھی نہیں آتا‘ میں ایک پرائیویٹ کالج میں پڑھا رہی ہوں‘ یہاں تنخواہ انتہائی کم ہے اور وقت بھی بہت زیادہ ہے‘ میں اپنے میاں اور بچوں کو بھی وقت نہیں دے پاتی‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ کوئی خاص ذریعہ معاش نہیں‘ میاں ایک دکان کے آگے ریڑھی لگا کر بچوں کے کھلونے بیچتے ہیں۔ کوئی سورۂ یا وظیفہ بتائیں کہ میرا یہ مسئلہ حل ہوجائے۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اللہ نے ایک بیٹی دی ہے‘ میرے سسرال والوں کا تقاضا ہے کہ اب کی بار بیٹا ہونا چاہیے میں چاہتی ہوں کہ اللہ مجھے بیٹا عطا فرمائیں اس کیلئے بھی کوئی عمل بتادیں۔ شکریہ! (ف،ف، بہاولپور)
مشورہ:کالے چنے ایک مٹھی شام کو ایک گلا س دودھ میں بھگودیں،صبح اٹھ کر نہار منہ چنے کھا کر دودھ پی لیں۔چنے اور دودھ صرف آپ کے شوہر نے کھانا ہے۔اکیس دن تک آپ کے شوہر یہ عمل کریں اور خلوت سے پرہیز کریں۔ اکیس دن کے بعد ملاپ کریں انشاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا بہت دفعہ کا آزمودہ ہے۔ نوکری کیلئے سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات ہروقت کھلادونوں میاں بیوی پڑھیں۔ ناپاکی کی حالت میں ہرگز نہیں پڑھنا۔ بیٹا اور بیٹی صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ سسرال والوں کویہ بات سمجھنی چاہیے۔
میری بیٹی کچھ نہیں کھاتی: میری بیٹی کوئی چیز بھی شوق سے نہیں کھاتی‘ خصوصاً مرچوں والی چیز (سالن، چاول، کباب) اس کے علاوہ فروٹ (کوئی بھی)، دال اور سبزی وغیرہ کچھ پسند نہیں آتا۔ بہت کمزور ہے۔ چہرے کا رنگ زردی مائل ہوتا جارہا ہے۔ ویسے کوئی اس طرح کی بیماری نہیں۔ پلیز کوئی ایسا نسخہ بتادیں کہ وہ ہر چیز کھانے لگے اور اس کا جسم موٹا ہوجائے اور رنگ سرخ ہوجائے۔ دوسری بیٹی مٹی، ریت بہت کھاتی ہے‘ ہر طرح کی ادویات دے چکی ہوں‘ نہیں چھوڑتی۔ وہ بھی صرف دودھ کے علاوہ کچھ نہیں کھاتی۔ (ب،ک)
مشورہ: دودھ میں دوسری غذائی اشیاء ملا کر اپنی بیٹی کو کھلائیں۔ جیسے دودھ میں کیلے کا شیک‘ سیب‘چاکلیٹ‘ دلیہ اس سے اس کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی اور کچھ عرصہ کے بعد خود ہی اس طرح کی چیزیں کھانا شروع کردے گی۔
بے بس یتیم بچی: میری بیٹی کی عمر 24 سال ہے‘ جسمانی طور پر بہت کمزور نظر آتی ہے‘ چند ماہ تک اس کی شادی ہونے والی ہے‘ نسوانی حسن کی بے حد کمی ہے‘ جس کی وجہ سے بچی بھی اور میں بھی بہت ہی خوفزدہ ہیں کہ نجانے کیا ہوگا۔ دوسرا مسئلہ بچی کا جسم کسی رعشہ کے مریض کی طرح کانپتا ہے۔ میں ایک ماں ہوں‘ میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ کے واسطے کوئی دوا اور دعا دونوں ضرور بتائیں اور جلد بتائیں۔ نسوانی حسن کی کمی کے باعث بچی احساس کمتری کا شکار ہے۔ (م،م‘لاہور)
مشورہ:بیٹی کو کہیے کہ اپنی غذا کی طرف دھیان دے۔ بادام اور کشمش آدھے کپ پانی میںبھگوئے اور صبح اٹھ کر پہلے نماز پڑھے، پھر آدھ گھنٹہ سیر کر کے بادام اور کشمش کھا کر ایک گلاس دودھ پی لے۔ آپ کی بیٹی توس پر شہد اور بالائی لگا کر کھا سکتی ہے۔ ہری سبزیاں کھائے۔ ہفتے میں دو بار آدھے لیموں کا رس ایک چمچ دودھ میں ملا کر چہرے پر ملے دس منٹ بعد بیسن سے منہ دھو لے۔ سردی کا موسم آئے تو چار چھوہارے رات کو پانی میں بھگو کر رکھے۔ چھوہارے صبح کھا کر ایک گلاس دودھ پی لے۔ کیلے کا ملک شیک پی سکتی ہے۔ تازہ سبزیاں اور کھیرے نہایت مفید ہیں۔ روزانہ ایک سیب، دو کیلے، ایک کھیرا اپنی غذا میں شامل رکھے۔ ہفتے میں دو تین بار دس عدد سوکھی خوبانیاں پانی میں بھگو کر صبح کھا لیا کرے۔ اس دن بادام اور کشمش نہ کھائے۔ وزن بھی بڑھ جائے گا‘ نسوانی حسن میں بھی اضافہ ہوگا، رنگ بھی صاف ہو گا۔ پانچوں وقت کی نماز پڑھنے سے چہرے پر رونق آجاتی ہے۔ آپ نماز باقاعدگی سے پڑھئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 681 reviews.