Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری آیا دکھ گئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

میری امی کو خوب مارتے ایک مرتبہ تو میری امی کا بازو تک توڑ دیا۔ پھر ہمیں عبقری ملا‘ ہمیں امید کی نئی کرن نظر آئی۔

نظر بد سے نجات :محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دو سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘ میرا گھرانہ نظربد کا شروع سے شکار رہا ہے‘ جب سے عبقری پڑھ رہی ہوں اس میں نظر بد کے متعلق جو بھی وظائف لکھے ہوتے ہیں میں سب پڑھ کر دم کرکے اپنے بیٹے اور گھر کے دیگر احباب پر دم کرتی ہوں الحمدللہ تب سے ہمیں بہت سی بیماریوں اور پریشانیوں سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو انمول خزانہ مصری پر دم کرکے سب گھروالے کھاتے ہیں تو بہت فرق پڑتا ہے۔(ش،ر)
عبقری نے صحت دلادی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ آپ کے ماہنامہ عبقری کا مستقل قاری ہے۔ میری بیوی ہیپاٹائٹس کی شکار تھی‘ جب عبقری ملا تو اس میں سے ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کا تعارف پڑھا تو ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری سے وہ سیرپ منگوالیا‘ کچھ عرصہ متواتر استعمال کروایا تو آج میری بیوی بالکل صحت مند ہے۔ میں خود معدہ کے امراض کیلئے ہاضم خاص استعمال کررہا ہوں بہت آرام ہے۔ (محمودالحسن)
عبقری آیا دکھ گئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری زندگی دکھوں سے بھری ہوئی تھی‘ ہمارے ابونے ہمیں چھوڑ کر دوسری شادی کرلی تھی‘ ابو نے ساری زندگی ہم پر صرف ظلم کیے‘ حتیٰ کہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر ہمیں اور میری امی کو خوب مارتے ایک مرتبہ تو میری امی کا بازو تک توڑ دیا۔ پھر ہمیں عبقری ملا‘ ہمیں امید کی نئی کرن نظر آئی۔ ہم نےاس میں سے دیکھ کر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والا وظیفہ کیا۔ وظیفہ یہ تھا کہ روزانہ 786 دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے ابو کیلئے دعا کرتی تو حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور میرے ابو کا رویہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ درست ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ میں نے عبقری میں سے دیکھ کر امتحان کی کامیابی اور انٹری ٹیسٹ کیلئے ہروقت درود شریف صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدْ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتی رہی۔ اور شکر خدا کا جہاں میں چاہتی تھی اسی یونیورسٹی میں ایڈمیشن ہوگیا۔(ع۔ک۔م)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 680 reviews.