Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نام محمد ﷺ کی تعظیم سےجنت مل گئی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ تھا‘ ان کی قوم بنی اسرائیل میں ایک شخص نہایت ہی گنہگار تھا‘ اس نے سوسال تقریباً (کم وبیش) نافرمانیوں میں گزار دئیے‘ جب وہ مرگیا تو بنی اسرائیل نے اس کا غسل و کفن گوارہ نہ کیا بلکہ اسے گندگی پر پھینک دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنےپیارے کلیم علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارا ایک دوست فوت ہوگیا ہے‘ آپ اپنی قوم کو حکم دیں کہ اس کو اٹھائیں اور عزت کے ساتھ اس کا جنازہ پڑھیں اور تجہیز وتکفین کریں۔ چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔ بعد میں آپ علیہ السلام نے دربارالٰہی میں عرض کی یااللہ یہ شخص اتنا بڑا مجرم‘ ایسے اعزاز کا حقدار کیسے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! (علیہ السلام) ایک بار یوں ہوا کہ ایک دن اس نے تورات کھولی اور میرے حبیب کے نام مبارک ’’محمد‘‘ (ﷺ) پر اس کی نظر پڑی اور اس کے دل میں میرے حبیب (ﷺ) کی محبت نے جوش مارا‘ اس نے اس نام کو چوما اور آنکھوں پر لگایا اور درود پاک پڑھا لہٰذا اس تعظیم کی وجہ سے میں نے اس کے گناہ معاف کردئیے۔ (مقاصد الساکین ص50، القول البدیع ص118، سیرت جلد1، ص80)آزمودہ عمل: جس کے ہاںبیٹا پیدا نہ ہو‘ اسے چاہیے کہ جب بیوی کو حمل ہوجائے تو خاوند کو چاہیے کہ بیوی کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر کہے ا بفضلہ تعالیٰ لڑکا ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 669 reviews.