Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 26:جوانی کی حفاظت کیسے کی جائے؟: جوانی زندگی میں پہلی دفعہ ملتی ہے اور آخری دفعہ بچپن سے بڑھاپے تک کا یہ درمیانی سفر جن کو جوانی اور شباب اور بعد میں لوگ جوانی دیوانی کہتے ہیں۔ یہ زندگی کا ایک ایسا مرحلہ ہے اور زندگی کی ایک ایسی ساعت ہے جس میں قبولیت شیطان اور قبولیت رحمان کے بہترین مواقع میسر ہوتے ہیں۔ میری یہ تالیف جوانوں کیلئے نشان راہ اور بوڑھوں کیلئے نشان عبرت ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر ہم اپنی زندگی کے شب و روز اچھے طریقےسے گزار سکتےہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن کتب اور رسائل سے مدد لی گئی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ نفس کی کشمکش۔ گناہوں کی لذت ایک دھوکہ۔ گناہوں کا علاج خوف خدا۔ توبہ گناہوں کا تریاق۔ گناہوں کے نقصانات۔ نئی نسل کی مشکلات اور ان کا حل۔ قومی صحت۔ ہمدرد صحت۔ خبرنامہ ہمدرد۔ اردو  ڈائجسٹ۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ حکایت۔ خبرطب نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 666 reviews.