Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نکلتا سورج‘ انگلی کا اشارہ اور ہر مسئلہ حل! آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

جو شخص یہ تمنا کرے کہ وہ لوگوں میں عزت و احترام سے رہے اور لوگ اس کی عزت کریں اور وہ پریشانیوں سے بچا رہے تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ نماز فجر کے بعد پہلا کلمہ یعنی کلمہ طیبہ دس مرتبہ پڑھے۔

آج کل کے دور میں کوئی انسان مسائل اور پریشانیوں سے خالی نہیں ہے۔ ہر انسان مختلف قسم کے مسائل میں جکڑا ہوا ہے کسی کو اولاد‘ بیٹے یا بیٹی کی شادی کیلئے پریشانی ہے اور کسی کو اپنا مکان بنانے کی پریشانی ہے۔ کسی کو کاروبار میں نقصان ہورہا ہے تو کوئی اپنی صحت کے ہاتھوں پریشان ہے۔ کوئی برادری کے جھگڑوں سے تنگ ہے تو کوئی جادو ٹونے کے ہاتھوں پریشان ہے۔ غرض کوئی انسان سکون میں نہیں ہے۔ ہمارے مسائل کا حل اللہ پاک کے قرآن پاک میں موجود ہیں۔ لیکن اس پرکامل یقین ہونا چاہیے کہ میرے تمام حالات اوپر سے اُتر رہے ہیں کیونکہ حالات کو بنانے اور بگاڑنے والی ذات اللہ پاک کی ہے‘ اسی کا نام تقدیر ہے کہ انسان اس قسم کے حالات کو یہ مان کر قبول کرلے کہ میرا اللہ یہی چاہتا ہے اور اس کی یہی مرضی ہے اور بندہ کامل یقین کرے کہ میرا اللہ حالات کیسے بھی ہوں ہر معاملہ میں میری بہتری چاہتا ہے۔ اگر وہ مجھے بیمار رکھ رہا ہے تو میرے گناہ معاف ہورہے ہیں اگر اس نے مجھےمشکلات اور مصائب میں ڈالا ہوا ہے تو اس کا یہ عمل بھی میرے لیے گناہ معاف کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ جو لوگ گناہ نہیں کرتے ان کو ان حالات میں رکھ کر ان کے جنت میں درجات بلند ہورہے ہیں غرض اللہ پاک کا کوئی عمل حکمت سے خالی نہیں ہے۔ اللہ پر کامل یقین رکھیں۔ اب میں آپ کو ایک بہترین عمل بتارہا ہوں جس کے کرنے سے آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ فجر کی نماز پڑھ کر ذکر اذکار کرتے رہیں اور جب سورج ایک نیزہ بلند ہوجائے تو قرآن پاک سے دیکھ کر یازبانی سورج کی طرف منہ کرکے سورۂ رحمٰن پڑھنا شروع کردیں جب آیت پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے سورج کی طرف اشارہ کردیں پھر بعد میں پھر انگلی کھول دیں۔ اگلی دفعہ پھر اسی آیت کو پڑھ کر انگلی سے پھر سورج کی طرف اشارہ کردیں۔ غرض جتنی بھی دفعہ سورۂ میں یہ آیت آتی ہے اتنے اشارے سورج کی طرف کردیا کریں۔ یہاں تک کہ سورت ختم ہوجائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن یعنی ایک چلہ تک کریں۔ انشاء اللہ ہر قسم کے مسائل پہلے چالیس دنوں میں ہی ختم ہوجائیں گے۔ اگر پہلے چالیس دن میں سکون نہ ملے اور مسائل حل نہ ہوں تو مزید چالیس دن کریں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکتیں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے اور پھر بھی کچھ مسائل رہ جائیں تو تیسری دفعہ چالیس دن عمل کریں۔ انشاء اللہ سوفیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔ کامل یقین رکھیں۔ مسئلہ کے حل کے بعد بھی سورۂ رحمٰن کی روزانہ کی تلاوت نماز فجر کے بعد معمول بنالیں۔ یعنی سورۂ یٰسین کے ساتھ سورۂ رحمٰن بھی پڑھ لیاکریں۔ یہ دونوں سورتیں ہمارے روزانہ کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری دنیا و آخرت کی زندگی پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔ میں خود یہ عمل کرتا ہوں اور لاجواب فائدے پاتا ہوں۔عزت و بزرگی کیلئے: جو شخص یہ تمنا کرے کہ وہ لوگوں میں عزت و احترام سے رہے اور لوگ اس کی عزت کریں اور وہ پریشانیوں سے بچا رہے تو اس شخص کو چاہیے کہ وہ نماز فجر کے بعد پہلا کلمہ یعنی کلمہ طیبہ دس مرتبہ پڑھے۔ نماز ظہر کے بعد بیس مرتبہ‘ نماز عصر کے بعد تیس مرتبہ اور نماز مغرب کے بعد چالیس مرتبہ اور نماز عشا کے بعد ساٹھ مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ عمل بہت مختصر ہے لیکن اپنے اجر کے لحاظ سے بہت بڑا ہے۔ اس پر عمل کریں اور اس کی برکت سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کی برکت سے دنیاوی مسائل بھی حل ہوتےہیں اور قبر کی زندگی بھی بنتی ہے کیونکہ تمام اذکار میں افضل الذکر کلمہ طیبہ کو کہا گیا ہے۔ اللہ پاک سے یقین کی دولت سے مانگیں انشاء اللہ ملے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663 reviews.