Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دانت اور داڑھ درد کا علاج / معجزاتی کلام، معجزاتی نتائج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

قرآن مجید کے آسان طریقے اورتجربات عبقری کے قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔ اللہ پاک اس کوشش کو قبول فرما کر ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین) (حافظ محمد رضوان ولد ظہور علی ، ملتان) دانت اور داڑھ درد کا علاج کسی کے دانتوں میں درد ہو،گرم ٹھنڈا لگتا ہو یا عقل ڈاڑھ نکلنے کی تکلیف ہو بعض لوگ اس کے نکلنے کے دوران تکلیف کی شدت برداشت سے باہر ہونے کی بنا پر نکلوا دیتے ہیں۔ میرا بھائی مجھ سے 2سال بڑا ہے اس کے دانتوں میں تکلیف رہتی تھی ۔ جب وہ 20 سال کی عمر میں تھا تو وہ ہر وقت اوپر بیان کردہ تکالیف کی امی سے شکایت کرتا اور ڈاکٹر سے علاج کرواتا۔ یہاں تک اب وہ دانتوں کی فلنگ بھی کروا چکا ہے جبکہ میں نے کلام اللہ کا سہارا لیا۔ نہ تو دانتو ں میں تکلیف رہی نہ ہی ٹھنڈا و گرم لگتا ہے۔ نہ ہی (عقل ڈاڑھ) نکلنے کی تکلیف محسوس کی ہے۔ میں نے درج ذیل طریقہ کو آزمایا ہے جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔اپنے جاننے والوں کو بھی بتایا ہے۔ (1) جب بھی دانتوں میں درد ہوا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی دعا پڑھی جو کہ درج ذیل ہے۔ ” اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ مَّاکَانَ “ 3مرتبہ اس دعا کو پڑھیں اور جس دانت یا ڈاڑ ھ میں درد ہو اس پر دم کر دیں۔ (2) عشاءکی نماز کے بعد جب وتر پڑھنے کیلئے کھڑے ہوں تو یہ تین سورتیں بالترتیب پڑھیں۔ سورۃ النصر، سورۃ اللہب، سورۃ اخلاص۔ سورتیں پڑھنے کا طریقہ یہ ہے۔ (i) پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر ،(ii) دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اللہب، (iii)تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص پڑھیں اور وتر کی نماز اسی ترتیب قرات سے مکمل کریں۔ اس عمل کی مدت کچھ خاص نہیں ہے۔ جب آرام آجائے تو پھر چاہے پڑھیں یا نہ پڑھیں۔ بہتر یہی ہے کہ اسے اپنی روز مرہ وتر کی نماز کا حصہ بنا لیں۔ یہ میراتجربہ ہے اور میں نے آزمایا ہے۔ قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دعا دیں۔ یقین کامل شرط ہے، شک ،وہم و گمان والے اس سے فائدہ کبھی نہیں اٹھا سکتے۔ شک بڑی سے بڑی کامیابی کو اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے۔ کلام اللہ شک و شبہ سے پاک ہے۔ معجزاتی کلام، معجزاتی نتائج جب مشکلات گھیر لیں، مصیبتیں جکڑ لیں، اندھیرا چھا جائے اور کچھ بھی سمجھ میں نہ آئے کہ کیا کیا جائے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ ایک اور تجرباتی اور آزمودہ کلام الٰہی کا (نسخہ عمل) برائے پریشان حال اور مشکلات میں پھنسے ہوئے انسانوں کو نکالنے کیلئے حاضر خدمت ہے۔ یہ آج سے تقریباً آٹھ برس پہلے کی بات ہے۔ایک دن میرے حفاظ کرام دوست مسجد سے نکل رہے تھے۔ عصر کی نماز کے بعد کا وقت تھا۔ وہ کچھ سورتوں کے بارے میں آپس میں پوچھ گچھ کر رہے تھے تو میں نے بھی ان سے پوچھا اور انہوں نے مجھے ترتیب بتائی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہمارے قاری صاحب نے ایسے ہی بتایا ہے اور ایسے ہی پڑھنا ہے۔ ان دنوں ہماری گھریلو مالی حالات بہت خراب تھے۔ والد صاحب سرکاری ملازم تھے اور اب بھی ہیں۔ ان کا تبادلہ دوسرے شہر میں ہوا تھا۔ بس اللہ ہی بہتر جانتا ہے حالات کچھ ایسے تھے کہ بیان کرنے کے قابل نہیں ہیں۔پھر میں نے اسی ترتیب سے پڑھنا شروع کیا۔ پہلے ہی دن میں نے کافی فرق محسوس کیا۔ مجھے ایسے لگا کہ جیسے کوئی چپکے چپکے میری مدد کررہا ہے۔ پہلے ذہن بوجھل اور پریشان رہتا تھا اب بالکل بھی نہیں ۔ اب جس چیز کو بھی دل چاہے وہ بلا کسی خرچ کے مل جاتی ہے۔ پہلے بھی مل جاتی تھی مگر اب تو پہلے سے زیادہ آسانی ہو گئی۔ تمام مشکلات ایسے غائب ہو گئیں جیسے کوئی جن بھاگتا ہے۔ عمل درج ذیل ہے۔ (i) سورۃ الفاتحہ و سورۃ اخلاص(ii)سورۃ یٰسین، سورۃ الرحمن(iii)سورۃ الفتح،سورۃ الکھف(iv) سورۃ النباء(v) سورۃ المزمل، سورۃ الواقعہ، (vi) سورۃ الملک، (vii) ”یَاسَمِیعُ“ اللہ کا نام۔ طریقہ: ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ ، 3مرتبہ سورۃ اخلاص ایصال ثواب کی نیت سے پڑھیں۔ (1) فجر کی نماز کے بعد سورۃ یٰسین اور سورۃ الرحمن پڑھیں۔ (2) ظہر کی نماز کے بعد سورۃ الفتح اور جمعہ کے دن سورۃ الکھف بعد نماز جمعہ اور سورۃ فتح پڑھیں۔(3)سورۃ النباءعصر کی نماز کے بعد پڑھیں۔(4)سورۃ المزمل اور سورۃ الواقعہ مغرب کی نماز کے بعد پڑھیں۔ (5)عشا ءکی نماز کے بعد سورۃ الملک پڑھیں۔ (6) ”یَاسَمِیعُ“اللہ کا بہت پیارا نام ہے وہی ہے جو بندوں کی سنتا ہے۔ اس نام مبارک کو جمعرات کے دن بعد نماز ظہر 100مرتبہ کسی سے بات کیے بغیر پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی جائز حاجات مانگیں۔ ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور نوازیں گے۔ عمل کی شرائط: (1) جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں۔ (2) کچا پیاز‘ لہسن اور بدبودار اشیاءجو منہ میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتی ہیں چھوڑ دیں۔ کچا پیاز خواہ سلاد کی صورت میں ہو، دھلا ہوا ہو یا کسی بھی چیز میں کچا مکس ہو جیسے کہ دہی بھلوںمیں ڈال کر کھاتے ہیں، نہ کھائیں۔ (3) یقین کامل شرط اوّل ہے۔ (4) نماز کی پابندی لازم ہے۔ (5) عمل تسلسل سے کیا جائے۔ زندگی کے معمولات کا حصہ بنا لیا جائے۔ قارئین کرام یہ میرا ذاتی تجربہ اور آزمایا ہوا ہے آپ اس عمل کو کرکے دیکھیں اور پھر بتائیں کہ کیسا پایا؟
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 666 reviews.