Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

تسبیح خانہ سے نسبت کا فیض
19 نومبر تا 22 نومبر 2015ء تسبیح خانہ لاہور میں عبقری روحانی اجتماع میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔ میری ایک عزیزہ پر کچھ عرصہ سے جادو کے اثرات شدید تھے‘ یہاں تک کہ چھ ماہ سے ان کا نہ نماز پڑھنے کو جی چاہتا تھا اور نہ ہی درس سننے کو‘ حالانکہ قبل ازیں نماز فرض اورتہجد کی پابند تھیں۔ باقاعدہ درس سننے کی عادی تھیں۔ اب یہ حالت ہوگئی تھی کہ یادداشت بھی کم ہوگئی اور چلنے پھرنے سے بھی عاری ہوگئیں۔ گھر کے بھی کسی کام میں دلچسپی نہ رہی تھی۔ گزشتہ روحانی اجتماع میں بھی وہ تسبیح خانہ میں رہیں۔ ماشاء اللہ الحمدللہ چھ سات ماہ میں پہلی دفعہ دوران اجتماع تسبیح خانہ لاہور میں باقاعدگی سے نمازیں ادا کیں۔ درس سنے اور اب گھریلو کام کاج میں بھی دلچسپی لینا شروع کی ہے۔ طبیعت کافی ہشاش بشاش ہے۔ یہ تسبیح خانہ کے لنگر اور خدمت کی بدولت ہے۔ عزیزہ نے روحانی اجتماع کے دوران واش روم اور برتن بھی صاف کیے اور صفائی کے دوران دعا کی کہ میں اللہ کے مہمانوں کیلئے صفائی کررہی ہوں یااللہ میرے دل کو صاف کردے۔ آمین! (مطلوب احمد باجوہ‘ بہاولپور)
اطاعت کا جذبہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! معمولات پابندی سے ادا ہورہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ہے۔ عبقری روحانی اجتماع کے بیانات سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی اطاعت کا جذبہ خوب پیدا ہو ا‘ اللہ تعالیٰ آپ کو انتہائی جزائے خیر عطا فرمائے۔ دعا فرمائیں اللہ پاک اپنے قرب میں مزید ترقی نصیب فرمائے۔ (زبیرظفر)
روحانی اجتماع زندگی میں تبدیلی لے آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ بندہ کو عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کا موقعہ ملا‘ تین دن تسبیح خانہ میں رہے میں آپ کے نورانی درس سے فیض یاب ہوئے۔ درس میں شرکت اور تسبیح خانہ کی حاضری بڑے گہرے اثر ڈالتی ہے اور زندگی میں تبدیلی لاتی ہے جس میں دن سے تسبیح خانہ سے واپس آیا ہوں‘ دل کی کیفیت ہی عجیب ہے۔ ایک تو نماز تہجد میں دوام اور استقامت نہیں ہوتی تھی اب ماشاء اللہ یہ سعادت حاصل ہوگئی ہے کہ تہجد کی نماز قضا نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی نماز اشراق اور چاشت کے نوافل بھی نصیب ہورہے ہیں۔ حضرت جی! تلاوت کرتا ہوں یا نفل پڑھتا ہوں تو آنکھیں برسنا شروع ہوتی ہیں اور دل میں فکر پیدا ہوتی ہے۔ ندامت، پچھتاوا اور سابقہ زندگی پر خزن و افسوس ہوتا ہے اور آنکھیں برس پڑتی ہیں۔ کچھ دعا مانگنے کا بھی لطف آتا ہے اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اب میری عرض ضرور قبول ہوگی اور ہوتی بھی ہے۔ (عبدالقیوم‘منگلا کینٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 654 reviews.