Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

وہ مجھے کیوں چھوڑ گئی؟ میں آپ کو اپنی روداد سنارہا ہوں‘ میری بیوی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ہے‘ میری پسند کی شادی تھی‘ 16 سال میری بیوی میرے ساتھ رہی‘ اب اس نے مجھ سے طلاق لے لی ہے‘ مجھے اس کا غم کھائے جاتا ہے‘ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں‘ مگراعصابی طور پر بہت زیادہ کمزوری ہے‘ میں چارفٹ کی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتا‘ سانس بہت پھول جاتا ہے۔ ایسا آسان سادہ اور سستا سا ٹوٹکہ بتائیں کہ میں دوسری شادی کرسکوں۔ ساری عمر دعائیں دوں گا۔ (ع۔ص)
مشورہ:ایک چھوہارا‘ تین خوبانیوںکے ٹکڑے کرکے ایک گلاس دودھ میں بھگودیں۔ صبح خالی پیٹ کھالیں اور دودھ پی لیں۔ کچھ عرصہ متواتر پابندی کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں اور پھر چاہے خوشی سے شادی کرلیں۔
میرا مسئلہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کافی عرصہ سے سرعت انزال کا مسئلہ ہے براہ مہربانی اس کا کوئی مؤثر علاج مرحمت فرمادیں۔ شکریہ! (خفیہ)
مشورہ:آپ بہروزہ خشک ، چنے بھنے ہوئے اور چھلکے سے پاک ہم وزن دونو ں کو باریک کر کے ایک چمچ صبح و شا م ہمراہ دودھ کے استعمال کریں ۔یہ آپ کے مرض کابہترین علاج ہے۔
پیٹ بڑھ گیا: میرا مسئلہ یہ ہے کہ دو نارمل اور ایک آپریشن سے ڈیلیوری کے بعد میرا پیٹ بہت بڑھ گیا ہے‘ پہلی ڈیلیوری کے بعد ہی سارا جسم پھیل گیا اور پیٹ بڑھ گیا ہے۔ سبز چائے کا قہوہ (لیموں ڈال کر) دارچینی کا قہوہ وغیرہ استعمال کرچکی ہوں مگر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھوک بہت زیادہ لگتی ہے۔ پیٹ کم کرنے کیلئے کوئی نسخہ بتائیں جس سے جلدی اور نمایاں فرق محسوس ہو۔ (ک۔ب)
مشورہ :کلونجی اور ثناء مکی ہموزن لے کر پاؤڈر بنالیں ‘ دن میں تین دفعہ قہوہ بنا کر پئیں۔
گلٹیوں کا علاج چاہیے: کچھ دوستوں نے ماہنامہ عبقری پڑھنے کی دعوت دی‘ جنوری 2013ء پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی۔ میرے والد صاحب کی عمر 78 سال ہے‘ ان کے جسم کے مختلف حصوں میں گلٹیاں ہیں‘ سر کے پچھلے حصے میں ایک اور سینے پر اور ٹانگوں پر دو ہیں۔ پاؤں کی انگلی میں فٹ راڈ ہے جو کافی زیادہ خراب ہے۔ ان مسائل کا علاج بتادیں۔ (ف،ج)
مشورہ:آپ اپنے والد صاحب کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ فرق آپ خود محسوس کریں گے۔
ہڈیاں چٹختی ہیں: میری عمر 33 سال ہے‘ میری ہڈیاں چٹختی ہیں۔گھٹنوں کی ہڈیوں میں سے آواز آتی ہے‘ کوئی طریقہ بتادیں تاکہ ٹھیک ہوجائیں۔(محمدالیاس‘ کراچی)
مشورہ:آپ بادام،بھنے ہوئے چنے‘ اور کشمش برابر وزن لے کر ملالیں اور صبح وشام ایک چمچ ہمراہ دودھ کے کھالیں۔ دن میں کم از کم آٹھ بڑے گلاس پانی کے ضرور پئیں۔
بستر پر پیشاب: محترم حضرت حکیم صاحب! میری بھتیجی چار سال کی ہے‘ وہ بستر پر پیشاب کردیتی ہے۔ اس کا کوئی ٹوٹکہ بتائیں۔ (عظمیٰ عبدالستار‘ سکھر)
مشورہ:آپ اپنی بھتیجی کیلئے تل اور دیسی گُڑ ہموزن لے کر پیس کر چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں اور رات سونے سے پہلے ایک لڈو ہمراہ دودھ کے کھلا کر سلادیں۔ بڑے مزیدار ہوتے ہیں بچی بہت شوق سے کھالے گی اور کچھ عرصہ متواتر استعمال سے بستر پر پیشاب کرنا چھوڑ دے گی۔
الجھے روکھے بال: میرے بال بہت روکھے ہیں‘ مختلف قسم کے شیمپو استعمال کیے مگر کوئی فرق نہیں پڑتا‘ بال ایسے ہوچکے ہیں جیسے سوکھی ہوئی گھاس۔ اس کیلئے کوئی حل تجویز کیجئے۔ (شکور احمد‘ چکوال)
مشورہ: اکثر لڑکوں کے بال اس طرح ہوجاتے ہیں‘ آپ شیمپو کرنے سے گریز کریں‘ شیمپو کے بجائے کسی اچھے صابن سے بال دھوئیں‘ رات کو سونے سے پہلے نہالیں تو بہتر ہے‘ نہانے کے بعد زیتون یا ناریل کے تیل سے دس منٹ تک مالش کریں‘ کوشش کریں بال صرف دو انچ تک رکھیں۔ ناریل کے خالص تیل سے بال بے حد ملائم ہوجاتے ہیں۔ نہانے سےپہلے سرسوں کے تیل میں پانی تھوڑا سا ملا کر اپنے سر کی مالش کریں۔ پھر ایک یا آدھ گھنٹے بعد نہالیں۔ یہ تمام آزمودہ نسخے ہیں کسی ایک پر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے عمل کرلیں۔
ریشہ گرتا ہے: میری عمر 20 سال ہے‘ مجھے تقریباً پچھلے چار سال سے حلق میں ریشہ گرتا ہے۔ پہلے توصرف صبح سو کر اٹھنے پر ریشہ گرتا تھا مگر اب دو سالوں سے سارا دن گرتا رہتا ہے۔ چاہے سو کر اٹھی ہوں یا کھانا کھا کر لیٹی ہوں۔ 24 گھنٹے ریشہ حلق میں رہتا ہے۔ نکالنے کی کوشش کروں تو نکلتا نہیں ہے۔ صرف صبح کے وقت تھوڑا سا نکلتا ہے۔ اس وجہ سے دانت بھی ہلنے لگے ہیں اور دانت ٹیڑھے میڑھے ہوگئے ہیں۔ میں اب کیا کروں؟ منہ سے بدبو آتی ہے جس کی وجہ سے چپ چپ رہتی ہوں‘ احساس کمتری کا شکار ہوں‘ ہر کام میں پیچھے ہوں۔ (ن،ش)
مشورہ::آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے سے آپ کا ریشہ ‘ دماغی کمزوری کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔ اس کے استعمال سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی مضبوط ہوجائیں گےاور منہ سے بدبو آنا بھی ختم ہوجائے گی۔ ھوالشافی: مغز بادام۔ سونف ، خشخاش ، ترپھلہ یعنی آملہ بہیڑہ اور ہریڑ کو ہم وزن کو ٹ پیس کر ہمراہ دودھ نیم گر م کے ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں۔
دماغ کام نہیں کرتا: قارئین! میری عمر26 سال ہے‘ میرے دماغ کا ایک حصہ کام نہیں کرتا‘ میں نے بہت سارے ڈاکٹرز کو چیک کروایا ہے وہ کہتےہیں ہمارے پاس اس کا کوئی علاج نہیں‘ وہ بس دوائی دے دیتے ہیں‘ چار سال سے کھارہی ہوں‘ مجھے بھول اور کمزوری دماغ بہت زیادہ ہے‘ چلتے وقت مجھے بہت مشکل ہوتی ہے‘ ایک دم سے گرجاتی ہوں‘ بہت پریشان ہوں۔ کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ (س۔لاہور)
مشورہ:آپ کا مسئلہ کافی پرانا ہے آپ چند ماہ مستقل مزاجی سے متواتربادام ، بھنے ہوئے چنے اور کشمش ہموزن لے کر کوٹ پیس کر صبح و شام ایک ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
کھانسی‘ نزلہ‘زکام: میرا بیٹا عرصہ پانچ سال سے کھانسی، زکام اور نزلہ کےشدید مرض میں مبتلا ہے۔ نزلہ اندر گرتا ہے‘ ساری رات سو نہیں سکتا۔ متواتر چھینکیں آتی ہیں۔ ساری دنیا کا علاج کروایا مگر شفا نہ ملی۔ (سردار احمد‘ پشاور)
مشورہ: آپ اپنے بیٹے کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے درج ذیل ٹوٹکہ استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ بعد اس کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ ھوالشافی:چوتھائی چھوٹا چمچ ہلدی دن میں دو بار دودھ کے ساتھ بچے کو دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 640 reviews.