Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

میرے مسائل کا حل کچھ تو کیجئے: الحمدللہ بچپن سے نماز کا پابند ہوں‘ بہت زیادہ پریشان کرنے والے مسائل مندرجہ ذیل ہیں:۔ ان کا جواب قارئین سے لینا ہے۔ 1۔ چھوٹے پیشاب کا بہت مسئلہ رہتا ہے‘ ہر نماز سے پہلے استنجا کرنا پڑتا ہے۔ یہ شک رہتا ہے کہ جسم پاک بھی ہے یا نہیں‘ لباس کے بارے میں بھی شک رہتا ہے۔ 2۔ وضو کا بہت مسئلہ ہوتا ہے‘ بڑی مشکل سے نماز ادا کرتا ہوں‘ یعنی ہر نماز کے وقت استنجا اور وضو کرنا پڑتا ہے۔ 3۔ نماز کے بارے وہم رہتا ہے‘پتہ نہیں درست پڑھ رہا ہوں کہ نہیں‘ جسم‘ لباس اور الفاظ بارے شک وہم رہتا ہے۔ (محمدافضل‘ کامرہ)
جواب:افضل بھائی! میرے پاس ایک روحانی عمل ہے‘میرا ایک دوست بھی ایسی ہی مشکل صورتحال سے دوچار تھا‘ اسے کسی نے یہ عمل بتایا ‘ اس نے سارا دن یہ عمل کھلا پڑھا تو صرف تین ماہ کے اندر اندر اس کی کیفیات بدل گئیں۔ وہ عمل یہ ہے:۔ (عاشق حسین‘ مرید کے)
ماہواری کا مسئلہ: قارئین! میری عمر 27 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے چار پانچ سال سے مجھے ماہواری کا مسئلہ ہے‘ ماہواری خودبخود وقت پر نہیں آتی، گولیاں لیتی رہوں تو ماہواری آتی ہے ورنہ نہیں۔ میں نے ہر طرح کا گھریلو ڈاکٹری اور حکیمی علاج کروالیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ الٹراساؤنڈ میں پانی کی تھیلیوں کا پتہ چلتا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔ چہرے پر بال بھی آگئے ہیں جو کہ ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے ہیں۔ اب میں شادی شدہ ہوں اور اولاد نہیں ہے۔ براہ مہربانی کوئی ایسا ٹوٹکہ یا علاج بتائیں جس سے ماہواری خود بخود آئے۔ (س، اٹک)
جواب: محترمہ! آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: سبزالائچی 6عدد، پودینہ کے پتے 16 عدد، ادرک چھوٹے چھوٹے پیس 10گرام، سونف ایک چھوٹا چمچ۔ آٹھ کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائے ‘ صبح، دوپہر،شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔ (6کپ دو دن کیلئے )ہیں اس جوشاندے کا استعمال 2 سے 3 ماہ تک کریں۔ انشاء اللہ 3 ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گی۔(مسز شہریار‘ کوئٹہ)
پریشانی بڑھتی جارہی ہے!:میں فسٹ ایئر پری میڈیکل کا طالب علم ہوں‘ ایک امید کے ساتھ قارئین کو خط لکھ رہا ہوں‘ شاید کہ میری پریشانی کا آپ کے پاس کوئی حل ہو‘ میری اس بیماری کی وجہ سے میرے بہت نقصان ہوئے ہیں اور یہی بیماری میری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پہلے میری کلاس میں فرسٹ پوزیشن آتی تھی اور اب تھرڈ ہوگئی ہے۔ علاج تو بہت کروائے‘ وظائف بھی بہت پڑھے مگر افاقہ نہ ہوا‘ بیماری یہ ہے کہ تین سال سے مجھے احتلام کثرت سے ہونے کی شکایت ہے‘ چھوٹی عمر میں ٹائیفائیڈ اور یرقان بھی ہوا‘ اب ٹائیفائیڈ اور یرقان تو نہیں لیکن احتلام کی کثرت سے شکایت ہے۔ جس کی وجہ سے کافی کمزوری ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے میرے چہرے پردانے‘ پاؤں کی ایڑھیاں پھٹتیں‘ دانتوں پر سیاہ داغ‘ معدے اور گردے وغیرہ کی تکلیف ہے۔ کھانا پینا اچھا ہے ‘ہروقت شک اور وساوس کا شکار رہتا ہوں۔ یہ ہیں میرے مسائل‘ اگر آپ کے پاس ان مسائل کا حل اور ان بیماریوں کا طبی علاج ہے تو مجھے ضرور بتائیں۔(ج،ا)
جواب: محترم بھائی! آپ نے جو اپنی حالت لکھی ہے اس کا علاج بہت ہی آسان ہےا ور حدیث میں اس کیلئے جو علاج بتایا گیا ہے اس پر عمل کرلیں اور وہ صرف نکاح کرنا ہے‘ ہمیشہ باوضو رہیں کیونکہ مشہور و متواتر احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ ’’وضو مومن کا ہتھیار ہے‘‘ اگر نکاح کرنے کی استطاعت نہیں ہے تو ہر رات کو باوضو سوئیں‘ سوتےو قت تمام وظیفے مکمل کرنے کے بعد اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یَامُمِیْتُ پڑھتے پڑھتے سوجائیں‘ کچھ عرصہ اس پر عمل کریں‘ انشاء اللہ نفس قابو میں آجائےگا۔ اللہ کا ذکر اور درودشریف کی کثرت کریں‘ انشاء اللہ نفس بھی قابو میں آجائیگا اور تمام پریشانیوں و بیماریوں سے نجات بھی مل جائیگی۔ (آشاذابلہ، لاہور)
سبق یاد نہیں ہوتا:میری عمر 19 سال ہے‘ مسئلہ یہ ہے کہ میں سبق یاد کرتا ہوں تو ایسے لگتا ہے کہ یہ اب نہیں بھولے گا لیکن کچھ دیر کے بعد وہ ایسے بھول جاتا ہے‘دوسرا مسئلہ یہ کہ مجھ پر خوراک بالکل بھی اثر نہیں کرتی‘ میں بالکل کمزور ہوں قارئین کوئی اچھا سا مشورہ عنایت فرمائیں۔ (پوشیدہ‘ سرگودھا)
جواب: بھائی! آپ کے تمام مسائل کا حل صرف درج ذیل نسخے میں موجود ہے۔ آپ تمام ادویات اور ٹوٹکے چھوڑ کر صرف یہی نسخہ استعمال کریں انشاء اللہ آپ خود بول اٹھیں گے کہ اس سے زبردست کوئی نسخہ نہیں۔یہ ٹوٹکہ مجھے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی شہرۂ آفاق کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘سے حاصل کیا‘ آزمایا لاجواب پایا۔
ترکیب: ھوالشافی :ہر یڑ کا چھلکا ، جسے پوست ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔بہیڑے کا چھلکا آملہ ، ملٹھی ، کشتہ فولاد ، ہر ایک 50 گرام تمام کو نہایت باریک کوٹ پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے ۔ کسی چھلنی سے نہ چھانیں ۔ اب کسی شیشے کے مر تبان میں محفوظ رکھیں ۔ چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی‘ دیسی گھی کی چو تھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خالص شہد کا‘ تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔ اس طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد۔ (محمد منظور‘ کراچی)
ڈکاریں اور گیس: محترم قارئین! میری والدہ کو گیس کی شکایت ہے۔ جسم کے ہر عضو میں پھنسی ہوتی ہے‘ ذرا سا دباؤ تو ڈکاریں آنے لگتی ہیں‘ ڈکاریں اتنی آتی ہیں کہ گلا چھل جاتا ہے‘ والدہ کو پہلے بہت کھانسی رہتی تھی جس کی وجہ سے معدے میں گرمائش ہے‘ گیس کی وجہ سے کچھ کام نہیںہوتا‘ تکلیف بھی مسلسل رہتی ہے‘ اگر کسی کے پاس اکسیر نسخہ ہے تو براہ مہربانی عنایت فرمائیں۔ مزید ہم دو بہنوں کو موٹاپے نے آگھیرا ہے‘ اس کیلئے بھی کوئی نسخہ عنایت فرمائیں۔ (ر۔خیرپور)
جواب: میری بہن! آپ یہ نسخہ استعمال کریں‘ آپ کی والدہ کے مسائل اسی سے حل ہونگے۔ انشاء اللہ۔ ھوالشافی: انجیر 3دانے، سونف ½ چمچ چائے والا ،سبز پودینہ دیسی ، (پتے اور شاخ سمیت) ایک عدد پودینہ اور انجیر ٹکڑے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح ابالیں جب ایک کپ باقی بچے تو اتار کر ٹھنڈا کر کے خوب مل چھان کر حسب ضرورت میٹھا ملائیں ورنہ ایسے ہی چسکی چسکی یا گھونٹ گھونٹ پئیں ۔ایسا دن میں 3سے 4بار استعمال کریں چند ہفتے موسم گرما میں اسی طرح رات کو تیز ابلتے پانی میں بھگو دیں صبح خوب مل چھان کر میٹھا ملائیں ایسے ہی پی لیں گرم نہ کریں۔ بہن اگر آپ کی والدہ کو اس ٹوٹکے سے فائدہ ملے تو آپ بھی اپنے تجربات ٹوٹکے مشاہدات روحانی اور طبی عبقری میں ضرور لکھیں لاکھوں کا فائدہ ہوگا۔(مائرہ حیات)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 639 reviews.