محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے اپنے مصائب اور پریشانیوں سے نکلنے کی کہانی آپ کو بیان کروں۔ میں نے بی ایس سی کیا ہوا ہے‘ مجموعی طور پر میرےخاندان میں سارے افراد ماشاء اللہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم سب بہن بھائی اپنی جگہ پر سخت بے چینی اور ناکامیوں کا شکار تھے‘ ہمارے مسائل ایسے تھے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے‘ جو بھی کام کرتے اس میں ناکامی ہوتی حالانکہ ہماری نیت میں فتور نہیں ہوتا۔ اپنی پریشانیوں کی وجہ سےوالدہ کی صحت خراب ہے اور مزاج میں چڑچڑاپن آگیا ہے۔ میں اتنا پڑھنے کے باوجود قسمت کے وار اور سماجی مسائل کا شکار رہی‘
میرا شروع سے شادی کا اور رشتوں کا مسئلہ رہا‘ کئی رشتے آئے‘ کئی بار ایسا ہوا کہ بات تقریباً طے ہوگئی اور اچانک ختم ہوگئی‘ تاریخ طے ہو کر بات ختم ہوگئی‘ یہ بات بذات خود میرے لیے تکلیف کا باعث بنی‘ کئی وظائف کیے مگر ناکام رہی‘ پھر مجھے عبقری ملا‘ میں نے عبقری رسالہ میں سےدیکھ کر اپنے مسائل کے حل کیلئے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ میرے ایک بھائی دبئی میں ہوتے ہیں انہوں نے وہاں ایک فیملی سے رشتے کی بات کی‘ ابھی روحانی محفل کرتے ہوئے مجھے دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ میرا دبئی میں رشتہ طے ہوگیا‘ چار ماہ کے اندر اندر میری منگنی بھی ہوئی اور اب میری شادی ہوچکی ہے اور میرے شوہر اور میرے سسرال لاہور میں موجود ہیں اور میں خوشی سے مسرور خط لکھ رہی ہوں۔ روحانی محفل کی ہی بدولت میرے دیگر بہن بھائیوں کے مسائل دن بدن حل ہورہے ہیں اور تمام بہت دل جمعی کے ساتھ روحانی محفل کرکے اللہ کے حضور دعاگو ہیں۔ (شانزے‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں