Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا موتی (پروفیسر شفقت رسول ہاشمی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

حضرت عبداللہ بن ام حرام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بس سنا اورجڑی بوٹی زیرہ استعمال کیا کرو اس لیے کہ ان دونوں میںسوائے سام کے ہر بیماری کیلئے شفاءہے عرض کیا گیا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا موت۔ (ابن ماجہ طب نبوی ا ازعلامہ ابن القیم الجوزیةً) 8سنا کو عربی، فارسی زبان میں سناءمکی، بنگالی میں سونا مکی اور انگریزی میں Senna کہتے ہیں۔ یہ مصفیٰ خون، قتل دیدان، مسہل بلغم، اخلاط فاسدہ کو خارج کرنے کیلئے بہترین مسہل ہے۔ عرق النسائ، نوبتی بخاروں، کمر درد اور ضیق النفس میں اس کا استعمال اکسیر ہے۔ کرم شکم کو ہلاک کرکے خارج کرتی ہے سادہ قولنج کو کھولتی ہے، دماغ کا تنقیہ کرتی ہے۔ 8قبض ایک ایسا مرض ہے جس سے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اگر اجابت بوقت معمول نہ آئے یعنی کبھی دوسرے، تیسرے روز آئے یااوقات میں تبدیلی نہ ہو لیکن مقدار میں کم آئے گویا اجابت با فراغت نہ ہو تو ان دونوں صورتوں میں قبض ہی کہا جائےگا۔ آج کل بے شمار لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں مگر لا پرواہی کرتے ہیں اسی وجہ سے انہیں طرح طرح کی بیماریاں چمٹی رہتی ہیں کیوں کہ قبض بقول اطباّءفی الواقع ام الامراض یعنی بیماریوں کی ماں ہے۔ اس کی وجہ سے درد سر، نزلہ، زکام، نظر کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، بے چینی،بھوک کی کمی اور بواسیر جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم پر لازم ہے کہ اس مرض کو معمولی نہ سمجھتے ہوئے اس کا علاج کریں۔8چائے کا زیادہ استعما ل ، سگریٹ نوشی، دماغی محنت کی زیادتی، دودھ گھی کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے انتڑیاں خشک ہو کر قبض کا باعث بنتی ہیں (کنزالمجربات جلد اوّل، ازحکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ص 151) جوانی عود کر آئے، قبل از وقت پڑی جھریاں مٹ جائیں 8 سنا کی پتیاں چن لیں اس میں پھلی یا اس کی ڈنڈیاں اور تنکے نہ آنے دیں اور ان کو حسب ضرورت لے کر چار گنا پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی اس میںجذب ہو جائے۔ اس وقت نکال کر گھوٹنا شروع کر دیں اور گولیوں کے قوام پر آنے کے بعد دو، دو رتی کی گولیاں بنا لیں ۔ایک ایک گولی صبح و شام کسی بھی چیز سے لیں، اس سے قبل از وقت پڑی ہوئی جھریاں مٹ جاتی ہیں اور قبل از وقت آیا ہو بڑھاپا دور ہو کر جوانی عود کر آتی ہے۔ (کنزالمجربات جلد اوّل، ازحکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ،ج 3 ص 342) پیٹ کے تمام امراض، ہر قسم کانزلہ، قبض، بدن کا ٹوٹتے رہنا، قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے 8 حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ نسخہ مجھے چند سال پہلے میرے دوست حکیم محمد اکرم سرانی نے دیا اورانہوں نے اپنے ایک دوست کا ذکر کیا کہ جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہے۔ وہ اس عمر میں بھی ایک تندرست جوان کی طرح سرخ و سفید ہیں۔ ابھی تک کوئی جھری ان کے بدن پر نظر نہیں آتی۔ ان سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ حکیم اجمل خان مرحوم کا ایک نسخہ باقاعدگی سے استعمال کرتے چلے آرہے ہیںاور یہ بفضلہ تعالیٰ اسی کا نتیجہ ہے کہ صحت قابل رشک ہے، وہ نسخہ یہ ہے، سنا کی پتیوں کا سفوف، گلاب کے پھول کی پتیوں کا سفوف، شہد خالص ہم وزن، تمام ادویات کو خوب کھرل کرکے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور اللہ کا نام لے کر صبح و شام ایک ایک گولی تازہ پانی سے لیں اور ہر ماہ بائیس دن استعمال کرنے کے بعد 8روز ناغہ کریں، پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ ہر قسم کا نزلہ، بھوک نہ لگنا، قبض، بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا، بدن کا ٹوٹتے رہنا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے مفید ہے۔ (مایوسی، ٹینشن، بلڈپریشر Low اور High دونوں کیلئے فائدہ رساں، غصہ کی زیادتی کو کم کرنے کیلئے اور برے خوابات سے محفوظ رہنے کیلئے، جریان و احتلام، لیکوریا میں بھی اکسیر ہے) (کنزالمجربات از حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ج 3 ص 263) خمیرہ قبض کشا 8 گل سرخ ایک پاو، سناایک پاو، ایک سیر پانی میں رات کو بھگودیں صبح کو جوش دیں، ڈیڑھ پاو پانی رہنے پر اتار لیں اور ڈیڑھ سیر مصری شامل کرکے خمیرہ تیار کر لیں۔ ایک تولہ رات کو قبض کشائی کیلئے استعمال کریں، اکسیر ہے۔ (کنزالمجربات از حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ج 3 ص 121)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 663 reviews.