Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تہہ دل سے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہر فرد پر اپنی رحمتیں‘ برکتیں‘ عافیتیں عنایت فرمائے اور اس تسبیح خانہ کو جسے دلوں سے زنگ اتارنے کا کارخانہ کہوں تو بے جا نہیں‘ اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائے اور قیامت تک اس کے ذریعے مخلوق کی ہدایت و رہنمائی فرمائے۔اللہ کریم آپ اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے‘ آپ کی نسلوں میں ولی پیدا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے اور تمام مخلوق کے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین! میں تقریباً ہر جمعرات کو درس میں حاضری دیتا ہوں‘ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ دو عملوں کا ثواب اللہ پاک اپنی رحمت سے پہلے دنیا میں دیتے ہیں پھر انشاء اللہ آخرت میں بھی دیں گے)
نمبر1: خدمت والدین‘ نمبر2: حج بیت اللہ‘ تو میں نے واضح محسوس کیا ہے کہ میری زندگی میں خدمت والدین نے خاص اثر ڈالا ہے‘ تعلیم بالکل معمولی ہے لیکن اب گریڈ 16 کی پوسٹ پر ہوں اور انشاء اللہ گریڈ 17 ملنے والا ہے۔ آپ کے درس میں آنے سے میری زندگی کی بہت سی مشکلات ایسی حل ہوجاتی ہیں کہ مجھے پتہ بھی نہیں چلتا۔ بس جو بھی مشکل ہوتی ہے جمعرات کا انتظار کرتا ہوں‘ درس میں آتا ہوں‘ دعا کرتا ہوں اور مشکل فوری حل۔ (م۔ظ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 618 reviews.