Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

رشتہ اچھا نہیں خواب: میں نے دیکھا کہ میری بہنیں جو دوسرے شہر میں رہتی ہیں اپنے بچوں کے ساتھ آئی ہوئی ہیں اور بھابھی جان جو اپنے میکے پشاور گئی ہوئی تھیں وہ بھی اپنے بیٹے کے ساتھ آئی ہوئی ہیں اور میں ان کے بیٹے کے ساتھ خوب ہنس بول رہی ہوں۔ پھر دیکھا کہ ماموں اور خالہ جان بھی والد صاحب کے کمرے میں ایک صوفے پر بیٹھے ہیں (یہ دونوں بھی دوسرے شہر میں رہتے ہیں)۔کمرے میں اور بھی لوگ بھرے ہوئے ہیں اور وہ چپس کھا رہے ہیں۔ میں یہ سب کھڑکی سے دیکھ رہی ہوں۔ پھر خالہ کی سہیلی کو دیکھا جو اپنے بیٹے یاد دیور کا رشتہ میرے لیے لائی ہیں۔ وہ لڑکا بھی نظر آتا ہے ،جو براون سوٹ پہنے ہوئے ہے۔ والد صاحب نے اسے دیکھنے کے بعد مسترد کر دیا اور میں کھڑکی کے قریب کھڑی کسی سے کہہ رہی ہوں۔ دیکھا ہمارے ابا کے نخرے۔ انہوں نے اتنا اچھا رشتہ مسترد کر دیا۔ (ماریہ خان۔ راولپنڈی) تعبیر: یہ رشتہ آپ کے حق میں بہتر نہیں ہے اور نہ یہ رشتہ راحت کا ذریعہ بنے گا۔ اس کا مسترد ہوجانا ہی بہتر ہے۔ آپ کو اللہ کے کرم سے اچھا رشتہ نصیب ہو گا۔ آپ نماز فجر کے بعد سورئہ الرحمن کی روزانہ تلاوت کیا کریں۔ واللہ اعلم۔ روشن مستقبل خواب: میں نے دیکھا کہ میرے خاوند کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی رہ جاتی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد میرا کزن اپنی والدہ کو میرے ماں باپ کے پاس رشتے کیلئے بھیجتا ہے۔ میں شادی کرنے سے انکار کرتی ہوں، وہ مجھے مجبور کرتے ہیں۔ بالآخر میں اس کے ساتھ شادی کرنے پر تیار ہو جاتی ہوں۔ ہماری شادی ہو جاتی ہے۔ زندگی خوشگوار گزرتی ہے پھر ایک دن اچانک میرا خاوند بھی کہتا ہے کہ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میںروتی ہوں۔ میں اس سے طلاق لے لیتی ہوں۔ اور پھر میں واپس بچوں کو لے کر اپنے میکے آجاتی ہوں۔(شاہین، ملتان) تعبیر: انشاءاللہ آپ کے شوہر کی عمر دراز ہو گی آپ کا مستقبل روشن ہو گا اگرچہ کچھ وقت ناخوشگوار گرزے گا مگر پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔ آپ کے اس کزن کی عزت اور ناموس کو خطرہ ہے۔ واللہ اعلم۔ باکردار بیوی خواب: میں نے دیکھا کہ چاروں طرف پانی بھرا ہوا ہے اور سب لوگ محفوظ مقام کی طرف جارہے ہیں۔ ایک لڑکا جسے میں اپنا دوست سمجھتا ہوں، کہتا ہے چلو چلتے ہیں مگر میں بولتا ہوں یار چپلیں ہاتھ میں اٹھا لیں مگر وہ کہتا ہے نہیں تمہاری چپلیں اچھی ہیں۔ اور میری بھی تمہاری جیسی ہے۔ اس پر پانی کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ وہ شلوار پکڑ کر پانی میں اتر جاتا ہے، میں بھی شلوار اوپر کرکے بے ارادہ چھلانگ لگا دیتا ہوں۔ تیرنے کے انداز میں چھلانگ لگاتے ہی میرے پیر میں سے چپل نکلنے لگتی ہے مگر میں چپل ہاتھ میں پکڑ لیا ہوں۔ اور تیرتا ہوا دوسرے کنارے پرپہنچ جاتا ہوں۔ مجھے اپنی گلی کے دوست ملتے ہیں۔ وہ دونوں مجھے کہتے ہیں کہ تو کہاں آگیا۔ ان دونوں میں سے حقیقت میں ایک سے میری بات چیت نہیں ہے۔ تقریباً تین چار سال سے وہ ہمارے گھر کے سامنے رہتا ہے۔کنارے پر پہنچ کر مجھے سینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ میرے سینے کے درمیان میں کانٹا لگا ہوا ہے۔ جسے میں نکال دیتا ہوں۔(کامران بیگ۔ حیدر آباد) تعبیر: اس خواب کے مطابق انشاءاللہ آپ کو ایک اچھی اور باکردار بیوی ملے گی۔ جس کی برکت سے مالی آسودگی ہو گی۔ بشرطیکہ آپ اپنے گزشتہ گناہوں سے صدق دل کے ساتھ توبہ کر لیں اور اپنی زندگی کا رخ درست کرکے کریم آقا کے حضور رات کے اندھیرے میں گڑگڑایا کریں۔ نفس و شیطان پر غلبہ خواب: میں اور میرا بھائی (جو مجھ سے بڑا ہے) جارہے ہیں۔ پہاڑی آتی ہے تو میرا بھائی کہتا ہے کہ یہاں پر نور بادشاہ نامی آدمی کا ایک درخت تھا۔ پہلے جو سیلاب آیا تھا،اس نے اکھاڑ کر بہا دیا ہے تو میرے ذہن میں اس درخت کا وجود یاد آتا ہے۔ پھر ذرا آگے جاکر ایک آدمی ہوتا ہے جس کا نام محمد رحمن ہے۔ بولتا ہے کہ خدا کی قسم یہاں ہمارا ایک درخت تھا جو گر گیا ہے اور اپنے ساتھ اوربھی بہت سے پودوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے تو وہ درخت ہمیں گرا ہوا نظر آتا ہے پھر آگے جا کر میرے ہاتھ میں ایک جانور ہوتا ہے، جس پر خرگوش جیسے بال اور خرگوش جیسی شکل، لیکن خرگوش نہیں ہے۔ میں اس کا گلا دباتا ہوں تاکہ یہ مر جائے تو وہ مر جاتا ہے۔ (محمد نقیب، تبوک سعودی عرب) تعبیر: اس اعتبار سے یہ خواب مبارک ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ میں نیکی کرنے اورگناہ سے بچنے کی صلاحیت رکھی ہے۔ واللہ اعلم ان کا خیال چھوڑ دیں خواب: میں نے دیکھا کہ وہ ہمارے گھر آئی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ایک بچی بھی ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ بچی کون ہے تو اس نے کہا کہ یہ میری پڑوسن کی بچی ہے۔ وہ بچی بہت خوبصورت تھی۔ میں نے اس بچی کو چوما تو میری محبت رونے لگی۔ اس کے بعد وہ گھر چلی گئی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ بچی اس کی بیٹی ہے۔ پھر خواب میں گھر آرہا تھا تو وہ ہمارے گھر سے نکل رہی تھی۔ مجھے دیکھا تو آواز دی اور میری طرف دوڑنے لگی۔ میں بھی دوڑنے لگا ۔راستے میں بہت شیشے تھے۔ میں شیشوں کی پروا کیے بغیر ان پر دوڑنے لگا تو میرے پاﺅں سے خون نکلنے لگا اور میں اس کی گود میں جاگرا۔ (مراد علی، پشاور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ اس لڑکی کو ہرگز نہیں پا سکیں گے اور اس کے ساتھ آپ کی ازدواجی زندگی درست نہ ہو گی۔ اگرچہ آپ دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت جاگزیں رہے گی۔ بہر کیف آپ اس کا خیال چھوڑ دیں اور مشیت خاوندی پر راضی رہیں۔ واللہ اعلم۔ محتاط رہیں خواب: میں نے دیکھا کہ میرے پاس ایک بچہ کھڑا ہے جو چار یا پانچ سال کا ہے۔ میرے ساتھ میری بڑی بہن بھی ہے۔ ہمارے گھر ایک عورت آتی ہے (خواب) میں وہ ہمارا گھر ہے لیکن میں نے ایسا گھر کبھی نہیں دیکھا) اور پوچھتی ہے کہ یہ بچہ کس کا ہے تو میں کہتی ہوں کہ یہ میری بھابھی کا ہے۔ میں نے اس بچے کوپالا ہے۔ جو کوئی بھی پوچھتا ہے میں یہی کہتی ہوں۔ (میرے بھائی کی شادی نہیں ہوئی ہمارا ایک ہی بھائی ہے وہ ابھی چھوٹا ہے) آس پاس کوئی مکان نہیں ہوتا۔ویران جگہ ہے۔ کچھ ڈاکو آتے ہیں میں اورمیری بہن چھپ جاتی ہیں لیکن میری بہن کو وہ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔(سیدہ افضل، گجرات) تعبیر: آپ لوگوں کا دشمن آپ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح کا نقصان پہنچانا چاہتا ہے چنانچہ اگر آپ لوگ محتاط نہ رہے تو وہ اس میں کامیاب بھی ہو سکتا ہے۔اس لیے حسب توفیق صدقہ دے کر عافیت کی دعا کریں۔ واللہ اعلم۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 654 reviews.