ڈپریشن خوبصورتی کا دشمن
گھریلو خواتین بالعموم ذہنی دبائو اور ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔ گھریلو کام کاج بچوں کی ذمہ داری، وقت بے وقت مہمانوں کی آمد، بے خوابی اور کام کی زیادتی انہیں تھکاوٹ اور بے چینی کی سی کیفیات میں مبتلا کر دیتی ہے۔ ڈپریشن اور اعصابی کشمکش، نسوانی حسن و خوبصورتی پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین حسن و صحت کا کہنا ہے کہ ایسی کیفیات سے خواتین،چہرے کی تازگی و دلکشی، جسمانی خوبصورتی اور آنکھوں کی چمک سے محروم ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں بہتر سے بہتر میک اپ بھی اُن کی خوبصورتی کو سہارا نہیں دے سکتا کیونکہوہ جسمانی طور پر چاق و چوبند اور چست نہیں ہیں۔ اگرآپ ایسی کشمکش میں مبتلا ہوں تو اس کے وجود کا پتہ چلانا بڑا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ڈپریشن یا دباﺅ کا شکار ہوں تو پیدل چلیے، پندرہ بیس منٹ کی پیدل واک سے غیرمعمولی طور پر آپ خود میں تبدیلی محسوس کرنے لگیں گی۔اسی طرح ایسے عالم میں اچھی کتاب کا مطالعہ، کسی اچھی دوست سے باتیں کرکے بھی ذہنی خلفشار کو کم کیا جا سکتا ہے، خواتین خانہ کیلئے ماہرین کا مشورہ ہے کہ وہ فارغ اوقات میں کسی نہ کسی دلچسپی اور مشغلے کو ضرور اپنائیں۔ خواہ یہ گھر میں لگے پودوں کو پانی دینے کا مشغلہ ہی کیوں نہ ہو۔
نیند سے جھریوں کا خاتمہ کیسے ممکن ہے
بیشتر خواتین کے چہرے پر دانے وغیرہ نکل آتے ہیں جو بعد ازاں داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ اسی طرح آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جانا بھی خواتین کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کیلئے فیملی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروی ہے کیونکہ بسا اوقات جسمانی بیماریاں بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا باعث بنتی ہیں۔ چہرے پر نکلنے والے دانوں کو کبھی ہاتھ سے نہ دبائیے۔ اپنے چہرے کو دن میں کم از کم چار مرتبہ ایسے صابن سے دھوئیے جس سے آپ کو نہ تو الرجی ہوتی ہو اور نہ ہی یہ صابن چہرے پر خشکی پیدا کرتا ہو۔ داغ اور دھبوں کے خاتمہ کیلئے اگر آپ بیسن سے منہ دھوئیں تو یہ نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔ ہفتہ میں کم از کم تین بار بیسن سے منہ دھوئیے اور پھر خشک کرکے ایسی کریم لگائیے جو آپ کو سوٹ کرتی ہو اور جس سے چہرے کی جلد نرم ہوجائے۔ جھریوں کے خاتمہ کیلئے پہلے تو یہ معلوم کیجئے کہ آپ پوری نیند لیتی ہیں یا نہیں۔ دوسرا یہ کہ آپ بلاوجہ پریشانی اور ٹینشن میں مبتلا تو نہیں ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر صبح سویرے بستر سے اٹھتے ہی اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں رگڑیں، جب وہ تھوڑی سی گرم ہو جائیں تو آہستگی کے ساتھ انہیں آنکھوں کے نیچے حلقوں پر مس کریں۔ انگلیوں کی حرارت سے حلقے معدوم ہوتے چلے جائیں گے یہ عمل دن میںدو تین مرتبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
لیموں بلیچ کریم کا متبادل
شفاف جلد اور چمکتا دمکتا چہرہ کس کا خواب نہیںمگر کیا آپ کو علم ہے کہ قدرت نے لیموں کے رس میں جلد کی تازگی اور شفاف پن کا خزانہ مخفی کر رکھا ہے۔ جی ہاں، لیموں وٹامن سی کا سرچشمہ ہے اس لیے اسے جلد کیلئے موثر اور بہترین قرار دیا گیا ہے۔ اس میں بلیچ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ رنگت اگر سانولی ہو تو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ لیموںکے رس کے استعمال سے رنگت نہ صرف نکھر سکتی ہے بلکہ آپ کا چہرہ بھی حسین ہو سکتا ہے۔ لیموں کا رس نچوڑ لیجئے اور تقریباً آدھے لیموں کے رس میں انڈے کی تھوڑی سی زردی پھینٹ کر اسے لیموں کے خالی اور صاف آدھے حصے کے ٹکڑے میں ڈال دیجئے اور اس میں مزید تھوڑا سا لیموں کا رس ملا لیجئے۔ اسے رات بھر پڑا رہنے دیں تاکہ لیموں کے چھلکے کا تیل اچھی طرح اس میں مکس ہو جائے۔ دوسری صبح کو یہ مکسچر روئی کی مدد سے پورے چہرے پر مل لیجئے تاہم آنکھوں کے حصے کی تھوڑی سی جگہ چھوڑ دیں اس کے بعد تقریباً پندرہ منٹ لگا رہنے دیجئے اور پھر ہلکے نیم گرم پانی سے منہ دھو لیجئے۔ لیموں کے رس کا معجزاتی اثر آپ کو خود نظر آنے لگے گا اس سے آپ کا چہرہ نہ صرف شفاف اورچمکدار ہو جائے گا بلکہ قدرتی رنگ میں بھی نکھار پیدا ہو جائے گا۔ ہفتے میں دوبار اس عمل کو دہرائیے یہاںتک کہ آپ کی جلد چاند کے حسن کو شرمانے لگے۔
نیچرل بیوٹی
زیادہ چکنی جلد بھی خواتین کیلئے بسا اوقات بہت سے مسائل پیدا کرتی ہے۔ بالخصوص میک اپ کیلئے ایسی جلد بہت توجہ اور محتاط رویہ چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو ایک بہترین اور آزمودہ نسخہ حاضر ہے۔ سیب کا استعمال بلاشبہ ایک موثر ٹانک ہے۔ اگر آپ صبح نہار منہ ایک سیب کھائیں تو اس سے آپ کی جلد اور رنگت میں قدرتی حسن اور نکھار پیدا ہو گا۔ لیکن اگر آپ ایک سیب باریک پیس کر اس کا لیپ بنالیں اور پورے چہرے پر اس کا لیپ کر دیں پھر تقریباً دس منٹ کے بعد ہلکے نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں تو اس سے نہ صرف چہرے کی فالتو چکنائی دور ہو جائے گی بلکہ ایسا کرنے سے آپ کی جلد کا رنگ بھی چمک اٹھے گا۔
فائونڈیشن کا انتخاب
میک اپ اور فائونڈیشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ماہرین نے اسے میک اپ کی بنیادی ضرورت قرار دیا ہے۔ فائونڈیشن کا انتخاب بھی ایک مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ فائونڈیشن کا انتخاب جلد کی رنگت کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر ایسا شیڈ ہونا چاہیے جو قدرتی جلد کی رنگت سے ہم آہنگ ہو۔ فائونڈیشن جلد کو چکنا،رنگ کو متوازن، داغ دھبوں کو چھپانے اور قدرتی رنگت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے معاون ہوتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 644
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں