Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعا کی قبولیت (مولانا محمد یونس قادری، سانگھڑ ، سندھ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ بن ادھم سے کسی نے اللہ تعالیٰ کے فرمان اُدعُونِی اَستَجِب لَکُم (سورئہ مومن آیت نمبر60 ) (مجھے پکارو میں تمہاری دعا کو قبول کروںگا) کے متعلق پوچھا کہ ہم تو اسے پکارتے ہیں لیکن ہماری دعا قبول نہیں ہوتی۔ تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تمہارے دل دس وجوہ سے مردہ ہو چکے ہیں۔ اس لیے قبولیت کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔ 8 تم اللہ کو تو پہچانتے ہو مگراس کا حق ادا نہیں کرتے۔ 8تم قرآن مجید تو پڑھتے ہو مگر اس پر عمل نہیں کرتے۔ 8تم محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ تو کرتے ہو مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ چھوڑ دیتے ہو۔ 8 تم شیطان کی دشمنی کا دعویٰ تو کرتے ہو مگر اس کیلئے عمل نہیں کرتے۔8 تم جنت حاصل کرنے کا دعویٰ تو کرتے ہو مگرنیک اعمال نہیںکرتے۔ 8 تم دوزخ سے ڈ رنے کا دعویٰ تو کرتے ہو مگر گناہوں سے باز نہیںآتے۔ 8تم موت کوتو برحق مانتے ہو مگر مرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔8 تم دوسروں کے عیبوں پر نظر رکھتے ہو مگر اپنے گریباں میںنہیںجھانکتے۔ 8 اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا رزق تو کھاتے ہو مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔ 8 اپنے مردوں کو تو دفن کرتے ہو مگر عبرت نہیں پکڑتے۔ جب میں کہتا ہوں میرے اللہ میرا حال دیکھ حکم ہوتا ہے کہ پہلے اپنا نامہ اعمال دیکھ
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 642 reviews.