(ہر ماہ ایک پرانے آزمودہ کار معالج کے سینے کے راز آپ کے لئے)
جوارش خشخاش
ھو الشافی : ۔ خشخاش سفید ایک سیر کو اچھی طر ح رگڑ کر ڈیڑھ سیر گھی میں بریا ں کریں بعد ازاں کھویا شیر گاﺅ ڈیڑھ پا ﺅ بریا ں کر کے ملا ئیں اور مغز بادام مغز ناریل مقثر تازہ ، مویز منقی ، خرما ، زنجیل، کلونجی ، کشنیز ، ہر ایک 5 تولہ باریک کر کے شامل کریں ۔ پھر 3 سیر کھا نڈ عمدہ کے قوام میں مخلو ط کر کے جوارش بنائیں۔ خوراک:۔ دو تولہ سے چا رتولہ تک ہر صبح مگر بنانے سے چار پانچ روز بعد استعمال کرنا چاہیے۔
مخدومی قبلہ حکیم مہر علی خان صاحب مر حوم و مغفور شاہی طبیب رفع قبض کے لیے نسخہ مذکو رہ میں پا ﺅ بھر آردمونگ بریاں بھی شامل کر وادیا کرتے تھے۔
فوائد:۔ نزلہ اور ضعف ِ دما غ کے لیے یہ نسخہ عجیب و غریب ہے ۔
حب حیات
ھو الشافی : ۔ فلفل دراز ، میٹھا تیلیا ، فلفل گرد۔ گندھک املہ سار مصفےٰ۔ سوہا گہ شگفتہ ہر ایک ایک تولہ ، شنگرف رومی دوتولہ ، میٹھا تیلیا کو ٹکڑے بنا کر چوبیس گھنٹے پانی میں بھگو کر نکال لیں ۔ شنگر ف کو لیمو ں کے پانی میں پیس کر خشک کر لیں۔ بعد ازاں سب کوجلا کر اچھی طر ح باریک کرکے آبِ ادرک میں پیس کر مونگ کے برابر گولیا ں بنا لیں ۔
ترکیب استعمال :۔ چھوٹے بچے کو دو دو گو لیا ں جوان کو چار چار گولیا ں صبح و شا م مندرجہ ذیل جوشاندہ کے ساتھ استعمال کروائیں ۔
جو شاندہ
خوب کلا ں پانچ ما شہ ، گاﺅ زبان چار ما شہ ، پریساﺅشان تین ماشہ ، عنا ب سات دانہ ، تخم کندر چار ماشہ، مویز منقی پانچ دانے جو ش دے کر صبح وشام پلایا کریں ۔ اگر دانے نہ نکلے ہوں یا کم نکلے ہوں تو اس میں انجیر ایک دو عدد شامل کرلیا کریں ۔
فوائد:۔ چیچک و خسرہ کی ہر حالت میں مفید ہے خاص کر دانوں کو جب کہ وہ اندر ہو گئے ہوں ۔ انشاءاللہ ضرور بالضرور کامیا بی ہو گی میں ہمیشہ اس نسخہ کو استعمال کرتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں