محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں قارئین کیلئے ایک سردیوں کا ایک خاص تحفہ لایا ہوں جس کو تقریباً ہر شخص شوق سے کھاتا ہے اور وہ جلیبی ہے اور اس کےفوائد۔ روزانہ عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان ایک وقت مقرر کرکے تازہ گرم جلیبی کھائیں‘ دماغی کمزوری دور ہوگی‘ خاص طور پر جو بچے قرآن حفظ کررہے ہیں ان کیلئے لاجواب ہے۔ جلیبی کھانسی میں بہت مفید ہے۔ 50 گرام جلیبیاں روزانہ کھائیں کھانسی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ پوشیدہ امراض میں مبتلا شادی شدہ نوجوان ایک ماہ ایک پاؤ گرم دودھ میں سوگرام جیلیبی ڈال کر ایک ماہ مسلسل رات سونے سے دو گھنٹے پہلے کھائیں اور پھر کمال دیکھیں۔ عقل مند کیلئے اشارہ ہی کافی ہے۔(طاہرصدیق‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں