مالی خوشحالی کا اشا رہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ حد نظر تک سمندر کا صاف و شفاف پانی ہے اور سمندر کے کنارے مٹی کا ٹیلہ ہے۔ یہ زیادہ اونچا نہیں ہے۔ میں اس پر بیٹھا ہوا ہوں اور مچھلی کی ڈور سے مچھلی پکڑ رہا ہوں اور لطف اندوز ہورہا ہوں ۔تقریباً میں نے 4 مچھلیاں شکار کی ہیں۔ (سید انجم علی۔ کراچی)
تعبیر: آپ کے حق میں یہ خواب بہت مبارک ہے اور آپ کی مالی خوشحالی کا اشارہ ہے اگرچہ اس مال کے حصول میں ذرا مشکلات پیش آئیں گی اور کبھی کبھار مال کی زیادتی سے کوفت اور اذیت آسکتی ہے مگر کوئی پریشان کن کیفیت نہیں ہوگی۔ اللہ آپ کو حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
دو عیب
خواب: میں نے خواب میں اس شخص کو دیکھا ہے جسے میں پسند کر تی ہو ں کہ ایک خوبصورت سا کمر ہ ہے۔ میرے ساتھ ایک نرم طبیعت خاتون بیٹھی ہے ۔ میں انہیں ا س کی امی سمجھتی ہو ں۔ جب ہم اس کمرے میںداخل ہو تے ہیں تو کونے میںایک شخص زخمی پڑا ہو تا ہے ۔ ہم اسے فوراً اٹھا تے ہیں اور ڈاکٹر کے پا س لے جا تے ہیں ہم دونو ں (میں اور خاتون )چھت پر جا تے ہیں تو ایک بلی ( جسے وہ خاتون ”مکڑی “ کہتی ہیں ) بچوں کے ساتھ بیٹھی ہے ۔ میں پتہ نہیں اس کے بچے کو ما ر دیتی ہو ں کہ نہیں مگر وہ بلی ( مکڑی ) مجھ پر حملہ کرتی ہے ۔ تووہ شفیق خاتون میری ڈھا ل بن جا تی ہے او ر بلی سے مجھے چھڑاتی ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں خود ہی دلہن بن رہی ہو ں اور مذکو رہ خاتون بے تحاشہ خوش ہو رہی ہیں۔ بار بار میری نظر اتار تی ہیں خواب میں ایسا محسو س ہو تا ہے کہ میری شادی ان کے بیٹے سے ہو رہی ہے یہ خوا ب کچھ عجیب ہے ۔ براہ مہر بانی جوا ب جلد دیجئے گا۔ (نورین ۔ بدین )
تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطابق یہ شخص شروع میں اچھا شو ہر ثابت نہیں ہو گا بلکہ اس میں دو عیب ہو ں گے ۔ ایک یہ کہ آپ کو مکمل تحفظ و عزت دینے کی صلا حیت نہیں رکھے گا دوسرے یہ کہ گھر کے مال و اسباب پر امین نہیں ہو گا بلکہ بے جاضائع کر ے گا جس کی خاندان کے اور لوگو ں کو خبر بھی نہ ہو گی لیکن اس سب کے با وجود اس کی والدہ محترمہ کی توجہ و برکت سے شاید اس کی کچھ اصلا ح کی امید ہے اور آپ کے لیے ذریعہ خوشی بن جائے بہر کیف سو چ سمجھ کر فیصلہ کیجئے۔ اللہ اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ واللہ اعلم
داداغلطی پر ہیں
خواب:میں نے خواب دیکھا کہ میرے دادا نے ایک کمر ے میں ایک آدمی اور میری امی کو اندر کرکے دروازہ بند کر دیا ۔ پھر میری امی کو چھری سے قتل کر دیا۔ پھر دا داہم سب بہن بھائیو ں کے پیچھے بھا گ رہے ہیں اور آپ کو ایک بات بتا تی چلوں کہ دادا سے ہما رے اختلا فات ہیں ۔ (ماریہ ۔ کرا چی )
تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطابق آپ کے دادا قصور وار ہیں ۔ وہ غلطی پر ہیں ۔ اگر وہ اسی طر ح بضد رہے تو ظالمو ں میں ان کا شمار ہو گا ۔ اس لیے انہیں چاہئے کہ نہا یت سو چ سمجھ کر خوف خدا کو سامنے رکھ کر معاملات حل کریں ۔
زیا دہ عمر
خواب: میری امی جب بھی کہیں رشتہ داروں میں ہو تی ہیں ان کے جو تے گم ہو جا تے ہیں ۔ جمعہ کی شب انہو ں نے پھر دیکھا کہ کسی کی شا دی میں گئی ہیں ۔وہا ں ان کے جو تے گم ہو جاتے ہیں۔ وہ جو تے ڈھونڈتی رہتی ہیں کہ آنکھ کھل جا تی ہے ۔ (شمیم اختر ۔ واہ کینٹ )
تعبیر : آپ کی امی کے حق میں یہ خوا ب اچھا نہیں ہے بلکہ ان کا اللہ کے ساتھ تعلق کمز ور ہونے کی علامت ہے ۔ نیز یہ بھی اشا رہ ہے کہ ان کی عمر آپ کے والد محترم سے زیا دہ ہو گی ۔
کا لا سانپ
خواب: میں نے دیکھا کہ ایک کالے رنگ کا سانپ میرے دائیں پا ﺅں پر پنجو ں کی طر ف سے چڑھ رہا ہے ۔ لیکن وہ مجھے کاٹتا نہیں ۔ وہ میری طر ف بڑھتا ہے اور میر ی آنکھ کھل جا تی ہے ۔ (غلام عباس۔کرا چی )
تعبیر : آپ کا دشمن آپ کا تابعدار ہو جا ئے گا ۔ آپ کو نقصا ن نہیں پہنچے گا ۔ آپ دور کعات نفل نماز شکرانے کے طور پر پڑ ھیں ۔
آسیب کا علا ج
خواب: میں نے دیکھا کہ میں کہیں جا رہی ہو ں میرے پیچھے نامعلوم دشمن لگتے ہیں ۔ وہ مجھے ما رنا چاہتے ہیں ۔ میں ڈرتی ہوں ، بھا گتی ہو ں ۔ سارے وقت بھا گتی رہتی ہو ں ، یہ خوا ب میں اکثر دیکھتی ہوں ۔ (عاصمہ ، سیا لکو ٹ)
تعبیر : آپ کو آسیب پریشان کرنے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ اس لیے آپ ایک چھری پر ایک دفعہ سورئہ فا تحہ ، پا نچ دفعہ آیت الکر سی ، پانچ دفعہ سورئہ فلق اور سورئہ النا س پڑ ھ کر دم کر کے اپنے تکیے کے نیچے رکھ کر سویا کریں ۔ نیز پورے بدن پر پھو نک بھی مار لیا کر یں ۔ ان شا ءاللہ کبھی کوئی پریشانی نہ ہو گی ۔
پا کدامنی کی حالت
خواب:میں نے خوا ب دیکھا کہ میری منگیتر کے گھر میرے گھر والے گئے ہوئے ہیں ۔ شا دی کی بات ہو رہی ہے پھر دیکھتا ہو ں شا دی ہو گئی ۔ دلہن میری خالہ کی لڑکی ہے حالانکہ میری منگنی میرے مامو ں کی لڑکی سے ہو ئی ہے ۔ دلہن جو میری خالہ کی لڑکی ہے ۔ حقیقت میں اس کی شادی ہو چکی اور اس کا شو ہر ملک سے با ہر ہے ۔ (شفیق خان ۔ ہا رو ن آبا د )
تعبیر : اس طر ف اشا رہ ہے کہ آپ ذرا ہمت کر یں ایک اچھے انسان اور معا شرے کے بہترین فر د بن سکتے ہیں ۔ نیز آپ کو پا کدامنی کی دولت نصیب ہو سکتی ہے ۔ آپ نے ایک شادی شدہ عورت کو ایک کنوارے پن کی حالت میں دیکھا ہے ۔
احتیا ط بر تیں
خوا ب میں دیکھتاہو ں کہ ایک جگہ سے گزر رہا ہو ں ۔ میرے قریب سے ایک کتا گزرتا ہے۔ پہلے تو وہ کچھ نہیں کہتا لیکن تھوڑی دیر بعد جب ہم دونو ں کا سفر مخالف سمت کی طرف ہوتا ہے تو وہ پلٹ کر حملہ کر دیتا ہے ۔ لیکن میں فوراً لحاف اوڑھ لیتا ہو ں اور اس کے حملے سے بچ جا تا ہو ں ۔ جب لحا ف سے دو با رہ منہ نکا لتا ہو ں تو کتا غائب ہو جا تا ہے ۔(علی رضا)
تعبیر : آپ کے دشمن ایسے لو گ ہیں جن کو آپ اپنا دشمن نہیں سمجھتے ۔ ان کی طر ف سے ہر گز خوف زدہ نہ ہو ں ۔ وہ آپ کے دوستوں کے حلقے میں سے ہیں ۔ ان کے ساتھ بد گمانی یا بد زبانی نہ کریں ۔ اللہ آپ کی حفاظت کر تا رہے گا ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں