Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری (قسط نمبر24) ابن زیب بھکاری

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق پرست صحابہ رضی اللہ عنہ نے قیدیو ں کے ساتھ جو سلوک کیے ان کا یہ اثر ہو ا کہ اکثر قیدی حصولِ آزادی کے بعد وطن جانا پسند نہ کر تے بلکہ مسلمان ہو کر ہمیشہ کے لیے مسلمانوں ہی میں رہ جا تے تھے ۔یہ اس لیے کہ قیدی کو کچھ مدت بحالتِ قید مسلمانو ں کی تہذیبِ اخلاق اور حسنِ معاشرت کے مطالعہ کا موقع ملتاتھا۔غزوئہ بد ر سے پہلے اور اسکے بعد معاہدہ حدیبیہ تک اہل مکہ اور مسلمانو ں میں حالتِ جنگ قائم تھی ۔ قریش جہا ں پاتے، مسلمانو ں کو لوٹ کر قید کر لیتے ۔ مسلمان بھی اس کے جوا ب میں مکہ والو ں سے یہی سلو ک کر تے ۔ غزوہ بدر کے بعد قریش نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو قید کر لیا ۔ اس کے جوا ب میں مسلمانو ں نے حکم بن کیسان کو گر فتار کر لیا۔ قریش نے حکم کے چھڑوانے کے لیے زرِ فدیہ بھیجا لیکن حضرت سعد رضی اللہ عنہ قریش کی قید میں تھے لہذا اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فدیہ قبول کر نے سے انکا ر کر دیا اورحَکَم بن کیسان سے فرمایا کہ جب تک سعد رہا نہ کیے جا ئیں گے تم کو مخلصی نہ مل سکے گی۔ یہ دیکھ کر اہل مکہ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو رہا کر دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حَکَم بن کیسان کی رہا ئی کا حکم دے دیا ۔ حَکَم نے جسمانی قید سے تو مخلصی پائی لیکن چونکہ ایام اسیری میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسو ں میں بیٹھے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے تقویٰ و طہا رت اور خدا پرستی کے مناظر اپنی آنکھو ں سے دیکھ چکے تھے لہذا اسلام کا طو ق غلا می گلے میں ڈال کر سر کا ر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی خدمت میں رہنے لگے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 618 reviews.