Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت شاہ کمال کمتھیلی ؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

اگر کسی بچے یا بڑے کے کان میں درد ہو جس کے سبب آرام نہ مل رہا ہو تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درودشریف پڑھے اس کے بعد اکیس مرتبہ یَاسَمِیْعُ آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر دونوں کانوں میں پھونک ماردے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کان کےدرد سے آرام ہوگا۔

دودھ کی کمی کا روحانی علاج

اگر کسی ماں کے پستانوں میں دودھ کی کمی ہے اور بچہ بھوکا رہتا ہے اس کیلئے پانچ عدد کشمش کے دانے لے کر ان پر پانچ مرتبہ سورۃ والضحیٰ (پ ۳۰) پڑھ کر ان کشمش کے دانوں پر دم کریں اور اپنے سینے پر بھی دم کریں۔ یہ عمل سات دن کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دودھ زیادہ پیدا ہونے لگے گا۔

قوت باہ کیلئے

اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہو اور مکمل طور پر کامیابی نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت عمدہ اور تجربہ شدہ ہے۔ باوضو اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد سات مرتبہ سورۃ فاتحہ، سات مرتبہ آیت الکرسی، سات مرتبہ سورۃ حشر کی آخری تین آیات آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک کلو کھجور پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ سات عدد نہار منہ کھالیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک ماہ مسلسل عمل کرنے کی برکت سے صحت بحال ہوجائے گی اور قوت میں استحکام پیدا ہوگا۔

کام میں دل لگنا

اگر کسی کا دل کسی کام میں نہ لگتا ہو اور مزاج میں غیر مستقل مزاجی ہو اور کہیں جم کر کام کرنا مشکل ہوتا ہو اور روزگار میں محنت و کوشش کرنے سے دل تنگ ہوتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کام میں دل لگے گا اور جم کر کام کرنے کی عادت پڑے گی۔
ہرنماز کے بعد ہر بار کے ساتھ ایک سو بار پڑھیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:

حفاظت اور خوف و خطر سے نجات

اگر کوئی دشمن کے شر اور ظلم سے پریشان ہو یا دشمن نئے نئے طریقے سے ذہنی و جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہوں اور طرح طرح سے تنگ کرتے ہوں تو دشمنوں کے شر سے حفاظت اور ہر قسم کے خوف و خطر سے حفاظت کیلئے ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دشمنوں کے شر سے ہر طرح حفاظت رہے گی اور خوف و دہشت دل سے نکل جائیگا۔ زندگی پرسکون بسر ہوگی۔

غیبی مدد اور مشکلات کے حل کیلئے

ہر قسم کی غیبی مدد اور فتوحات اور مشکلات کے حل کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور تیر بہدف ہے۔فجر کی اذان کے بعد دو سنت پڑھ کر فرضوں سے پہلے سورۂ فاتحہ اس ترکیب سے پڑھیں اول و آخر درود شریف سات مرتبہ پڑھیں درمیان میں بسم اللہ کی آخری میم کو الحمد کے لام سے ملادیں

۔ اس کے بعد   تین مرتبہ پڑھیں ۔ اسی طرح کو بھی تین مرتبہ پڑھیں باقی تمام کلمات صرف ایک ایک مرتبہ پڑھنے ہیں۔ اس ترکیب سے سورۂ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھی جائے گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل بلاناغہ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ غیب سے روزی کا انتظام ہوگا۔ بیروزگاری ختم ہوجائے گی، مشکلات دور ہوں گی اور زندگی خوشگوار ہوجائے گی۔ جملہ پریشانیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 

ہر قسم کے مرض سے نجات

اگرکسی شخص کو بہت سی بیماریاں لپٹ گئی ہوں یا ایسی بیماری چمٹ گئی ہو جو دواؤں سے بھی دور نہیں ہورہی ہے تو اس کیلئے ایک کوری مٹی کا پیالہ لیں اور اس کو دھوکر اس میں پانی بھر کر رکھ لیں اور باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ درمیان میں سورۂ فاتحہ چالیس مرتبہ پڑھ کر اس پانی پر دم کریں اور صبح ناشتہ سے قبل‘ گیارہ بجے دن ، بعد نماز عصر‘ سورج غروب ہونے سے قبل اور سوتے وقت مریض کو وہ پانی پلائیں۔ یہ عمل ایک ہفتہ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد صحت یاب ہوجائے گا۔ اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مریض صحیح اور تندرست نہ ہوجائے۔ یہ عمل روزانہ بعد نماز فجر کرنا ہے۔ اگر بعد نمازفجر ممکن نہ ہو تو بعد نماز عشاء کرلیا کریں۔

سفر سے بحفاظت واپسی کیلئے

اگر کوئی شخص سفر پر جانا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اس کا سفر بحفاظت ہو اور سفر کے دوران نہ کوئی حادثہ پیش آئے اور نہ چور ڈاکو اور لٹیرے سے واسطہ پڑے بلکہ آرام و راحت کے ساتھ بسہولت سفر پورا ہو۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور کارآمد ہے۔ جب سفر پر روانہ ہونے لگے تو پہلے وضو کرے۔ پھر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ سورۂ فاتحہ               بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے ساتھ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور اپنےسینہ پر دم کرے۔ اس کے بعد دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کرکے تمام بدن پرپھیر لے۔ پاؤں کے تلوے اور انگلیوں پر ہاتھ پھیرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جس مقصد سے سفر پر جارہا ہے وہ مقصد ضرور پورا ہوگا اور سفر خیرو عافیت سے پورا ہوگا۔

زبان کی سوجن اور ورم کا علاج

اگر کسی کی زبان سوج گئی ہو یا اس پر ورم آگیا ہو تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو مرتبہ  پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور سب پڑھ کر زبان پر دم کرے۔ اگر عورت ہے تو کسی میٹھی چیز پر دم کرکےدےدے وہ تھوڑا تھوڑا کھاتی رہے۔ انشاء اللہ جلد ہی زبان کی سوجن دور ہوجائیگی‘ جب تک سوجن کا خاتمہ نہ ہو یہ عمل روزانہ کرتا رہے اور دم کرتا رہے۔

کان کے درد سے آرام

اگر کسی بچے یا بڑے کے کان میں درد ہو جس کے سبب آرام نہ مل رہا ہو تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درودشریف پڑھے اس کے بعد اکیس مرتبہ  آخر میں تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر دونوں کانوں میں پھونک ماردے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کان کےدرد سے آرام ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 172 reviews.