گرمی کے بخار کا علاج
سورج نکلنے سے پہلے(سورئہ طہ کی آیت نمبر1 تا8) طٰہٰo مَآاَنزَلنَا سے لیکر لَہُ الاَسمَآ ئُ الحُسنٰیoتک سات مر تبہ پڑھ کر مریض پر دم کرنا مریض کو سا ت دن میں خدا کے فضل سے شفا دیتا ہے ۔عمل بہت زیادہ مفید ہے ۔ جس شخص کو گرم ہو ا یعنی لو لگ جائے ،بچے یا بڑے کو پیا س زیا د ہ لگتی ہو ۔ ان آیتو ں کو کاغذ پر لکھ کر گھول کر دن مین تین مر تبہ پلا نا بھی مفید ہے ۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، اِنَّ لَکَ اَلَّا تَجُو عَ فِیھَا وَ لَا تَعرٰ یo وَاَ نَّکَ لَا تَظمَوُ فِیھَا وَلَا تَضحٰیo (سورئہ طہ آیت نمبر 118 ، 119)
تین مر تبہ پلانے میںبفضلہ تعالیٰ تندرست ہو جا ئے گا
دشمن کے شر سے حفاظت
دشمن کے شر سے محفو ظ رہنے کے لیے (سورئہ مریم کی آیت نمبر 98 )کو اکیس مر تبہ سات دن تک ننگے سر ہو کرپڑھنا بے حد مجر ب اور مفید ہے ۔ آیت یہ ہے ۔
وَکَم اَھلَکنَا قَبلَھُم مِّن قَرنٍ ط ھَل تُحِسُّ مِنھُم مِّن اَحَدٍ اَو تَسمَعُ لَھُم رِکزًاo
یہ آیت نہا یت خونی اور جلالی ہے ۔بے احتیا طی میں پلٹ جا نے کا اندیشہ ہے۔ اس کا پرہیز سخت ہے ۔تمام چیزیں مثلا ً لہسن ، پیا ز ، حقہ ، زردہ وغیرہ چھوڑنا ،سوائے خشک جو کی روٹی کے کل کھا نو ں کو چھوڑنا ، غیر عورت پر نظر ڈالنے سے بچنا، جھو ٹ بولنے اورہر قسم کے گناہ سے احتیا ط کر نا فرض ہو گا ورنہ خود پڑھنے والے کا نقصان ہو جا ئے گا ۔
مجمع سے گھبرانے کا حل
جس شخص کا سینہ بو لنے چلنے میں کمزور ہو ،سانس چڑھتا ہو ، اس کے مزاج میں رعب غالب رہتا ہو یا مجمع کثیر سے گھبرا تا ہو۔ وہ ہر روز صبح کی نماز کے بعد اکیس مر تبہ (سورئہ طہ کی آیات نمبر25 تا28 تک ) پڑھا کرے انشا ءاللہ یہ سب با تیں جا تی رہیں گی۔
رَبِّ اشرَح لِی صَدرِیo وَ یَسِّر لِیٓ اَمرِی o وَاحلُل عُقدَةً مِّن لِّسَانِیo یَفقَھُوقَولِیo
جادو سے حفاظت
اگر کسی شخص پر جا دو کیا گیا ہو یاکسی کو جا دو ہونے کا خوف ہو اکیس مر تبہ(سورئہ طہ کی آیات نمبر 69 تا70) کو پڑھ کر پانی پر دم کر ے اور سحر زدہ کو پلا ئے انشا ءاللہ سات رو زمیں جا دو کا اثر زائل ہو گا۔
آیات یہ ہیں ۔ اِنَّمَا صَنَعُواکَیدُ سٰحِرٍط وَلَا یُفلِحُ السَّاحِرُ حَیثُ اَ تٰیo فَاُلقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوآ اٰمَنَّا بِرَبِّ ھٰرُونَ وَمُوسٰیo
دشمن کی بدگوئی سے حفاظت
دشمن کی زبان بند کرنے کے لیے(سورئہ طہ کی آیات نمبر108 تا 109اور 111 ) کا ورد کر نا نہا یت مفید ہیں۔ آیات یہ ہیں ۔
یَو مَئِذٍ یَّتَّبِعُونَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَہ‘ج وَخَشَعَتِ الاَصوَاتُ لِلرَّحمٰنِ فَلَا تَسمَعُ اِلَّا ھَمسًاo یَومَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَن اَذِنَ لَہُ الرَّحمٰنُ وَرَضِیَ لَہ‘ قَولًاo وَ عَنَتِ الوُجُوہُ لِلحَیِّ القَیُّومِط وَقَدخَابَ مَن حَمَلَ ظُلمًاo ان آیتو ں کو کسی کا غذپر لکھ کر جس کی بدگوئی سے
نجات حاصل کرنی ہو اس کا نا م ، اس کی ماں کا نام نیچے لکھ کر تعویز کو کسی پرانے درخت میں لٹکا نا مخالف کی بد گوئی سے نجا ت کے لیے نہا یت مجرب عمل ہے ۔
سچ اور جھوٹ میں مقابلہ
اگر کہیں حق و با طل کے مقابلے میں جھو ٹ اور سچ کا سامنا ہو ، اُس وقت سچا آدمی (سورئہ انبیا ءکی آیت نمبر 18) تین مر تبہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ باطل حق کے سامنے نہ ٹھہر سکے گا ۔ آیت یہ ہے ۔
بَل نَقذِفُ بِالحَقِّ عَلَی البَاطِلِ فَیَد مَغُہ‘ فَاِذَا ھُوَزَاھِق ط وَلَکُمُ الوَیلُ مِمَّا تَصِفُونَo
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 617
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں