Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماں کے قدموں سے شفایابی (ڈاکٹر نور احمد نو ر۔ ملتان )

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

چند سال قبل میں اپنی والدہ صاحبہ کو جو کہ ر اجن پو ر میں بیما ر تھیںدیکھنے کے لیے جا یا کر تا تھا ۔ ایک جمعہ کے دِ ن میں نے والدہ صاحبہ کی خدمت میں حاضری دی ، واپسی پر دعا کی درخوا ست کی جو انہو ں نے قبول فرمائی اور بڑی دعائیں دیں ۔ واپسی پر دریا ئے سندھ پا ر کرنے کے بعد ایک بہت بڑی گہری نہر جو تقریباً ۰۲ فٹ گہری اور ۰۳ فٹ چوڑی پانی سے لبا لب بھری ہوئی بہہ رہی تھی۔ جمعہ کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ گاڑی کھڑی کر کے ڈرائیور تو وضو کر کے نماز میں شریک ہو گیا ۔ میں نے استنجا ءکیا اور نہر کے کنا رے بیٹھ کر وضو کر رہا تھا کہ اچانک نہر کا کنا رہ جو شاید نیچے سے پانی نے کھوکھلا کر دیاتھا، پانی میں گرا اور میں نہر کے اندر گر گیا ۔ ایک دو ڈبکیاں آئیں اور میں نہر کے وسط میں پہنچ گیا کیو نکہ میںتیرنا نہیں جا نتا تھا اس لیے ڈ بکیا ں آنی شروع ہوئیں اور سر چکرانے لگا ۔ میں نے ایک ہا تھ دیکھا جس نے مجھے پکڑ ا اور نہر کے درمیان سے گھسیٹ کر نہر کے کنا رے کھڑا کر دیا ۔ اب نہر سے نکلنا بہت مشکل تھا ۔ خیر بڑے ذکر اذکا ر کئے ، کئی دفعہ زور لگا یا اور آخر میں نہر سے نکلنے میں کا میا ب ہو گیا ۔ کپڑے سارے گیلے ہوگئے ، کیچڑ لگ گئی ۔ اسی حالت میں نماز کی آخری رکعت مل گئی۔ تمام مسجد والو ں نے میری حالت کو دیکھ کر حیرا نگی ظاہر کی ۔مجھے یقین ہے، مجھے ڈو بنے سے بچانے والی والدہ مرحومہ کی دُعا تھی، ورنہ بچنے کے ظاہر ی اسبا ب کوئی نہ تھے ۔ ما ں کے پا ﺅ ں دھو کر پینا ڈاکٹر نیا ز احمد بلو چ پر وفیسر نشتر میڈیکل کالج ملتان نے عجیب واقعہ لکھ کر دیا اور شائع کرانے کی درخوا ست کی ۔ ڈاکٹر بلو چ صاحب ملتان سے باہر امتحان لینے گئے ہوئے تھے ۔ وہا ں پر اُن کو بھائی کی شدید علا لت کا پتہ چلا ۔ وہ پہلے ڈیرہ غازی خاں گئے جہا ں سے اُن کو بتلا یا گیا کہ اُن کا بھائی سخت بیما ر تھا اس لئے نشتر ہسپتال میں داخل کرا دیا ۔ ڈاکٹر بلو چ صاحب جب نشتر ہسپتال پہنچے تو بھائی صاحب کا پتہ چلا کہ دِل کا شدید عارضہ ہے ۔ حالت کمزور ہے ۔ سارا جسم سو جا ہوا اور سانس پھولا ہوا ہے ۔ متعلقہ ڈاکٹر صاحبان بھی اچھی خبر نہیں دے رہے تھے ۔ ڈاکٹر بلو چ صاحب نے دیکھا کہ اُن کا بھائی اپنی والدہ جو سامنے پلنگ پر بیٹھی ہیں اُن کے پیرو ں کی طر ف اشا رہ کر رہا ہے ۔ میں نے دیکھا والدہ صاحبہ کے پاﺅ ں کا جو تا ایک جگہ سے ٹوٹا ہواتھا اور اشا رہ اُ س کی طرف تھاتو انہو ں نے اپنے علیل بھائی کو بتلا یا کہ میں جو تا ٹھیک کرا دو ں گا مگر اُن کے علیل بھائی بار بار والدہ کے قدموں کی طرف اشارہ کر رہے تھے ۔ میں نے بھائی کے قریب ہو کر پوچھا کہ پاﺅ ں میں کیا ہے ....؟ اُ س نے کہا کہ میری ما ں کے پا ﺅ ں کو دھو کر وہ پانی مجھے پلا ﺅ میں ٹھیک ہو جا ﺅ ں گا چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا ۔ والدہ کے پا ﺅ ں کا پانی پلانے کے بعد جو پیشا ب کا جلا ب میرے بھائی کو جا ری ہو ا،ہم سب حیرا ن تھے جیسے پیشاب آور ٹیکہ لگا ہو ۔ یہ پیشا ب کا جلاب سارا دن اور ساری رات جا ری رہا ۔ دوسرے دِن صبح کے وقت جب ماہرِ امراض قلب میرے بھائی کو دیکھنے آئے تو کا فی افا قہ تھا ۔ مجھ سے پو چھا یہ کیسے ہو ا....؟ میں نے پاﺅں کے پانی کا اثر بتا یا ۔ سب حیرا ن تھے ۔ چند دنو ںمیں اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی کو شفا دی ۔ یہ سب والدہ صاحبہ کے پا ﺅ ںکا صدقہ تھا ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 616 reviews.