Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

معمول کے مطابق مطب جاری تھا کہ ایک نوجوان اپنے مسائل کے حل کیلئے اپنی باری پر اندر آیا۔ اس کی تشخیص کے بعد اس کو کچھ ادویات تجویز کیں تو کہنے لگا میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں موجود وظائف و نسخہ جات استعمال کرکے خوب خوب فوائد حاصل کرتا ہوں۔ ساتھ اس نے یَارَبِّ موسٰی کا ایک اپنا مشاہدہ سنایا تو میں نے اسے کہا کہ یہ واقعہ لکھ کر دفتر ماہنامہ عبقری میں جمع کروادو۔ اس نے جولکھا وہ درج ذیل ہے:۔
میں واپڈا میں ملازم ہوں۔ میں کچھ دنوں سے دیکھ رہا تھا کہ میرا ایک کولیگ کچھ پریشان سا ہے جو پہلے ہروقت ہنستا کھیلتا اور خوش رہتا تھا آج کل سارا دن چپ چپ اپنا کام کرتا اور بغیر کسی سےبات چیت کیے گھر چلا جاتا۔ ایک دن ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد میں اس کےپاس گیا اور اس سے اس کی پریشانی پوچھی۔ پہلے تو وہ ٹال مٹول کرتا رہا مگر میرے اصرار پر اس نے بتایا کہ پچھلے دنوں اس کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ میرا ایک بھائی مقامی بینک میں ملازم ہے‘ ایک بھائی پولیس میں ملازم ہے۔ والدہ کی وفات کے بعد جائیداد کی تقسیم کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ میرا جو بھائی پولیس میں ہے اس کا اصرار ہے کہ جائیداد کی تقسیم میری مرضی کی ہوگی اور جس چیز پر ہاتھ میں رکھوں گا وہ میری ہوگی اس کے بعد تم دونوں بھائی اپنی تقسیم کرو۔ اس بات کو لے کر گھر میں ہر روز لڑائی جھگڑے ہوتے رہے اور اب تو بات ایک دوسرے کو مارنے تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہم دونوں بھائیوں کا اصرار ہے کہ سب بڑے مل کر بیٹھتے ہیں جو فیصلہ ہوگا ہم تینوں کو قبول کرنا ہوگا جبکہ میرا پولیس میں ملازم بھائی بیٹھ کر بات کرنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہے۔ اس بات کو لے کر میں بہت زیادہ پریشان ہوں کہیں کچھ ہو ہی نہ جائے کیونکہ وہ خاندان کے کسی بڑے بزرگ کی بات سننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ جب میرے دوست نے یہ داستان سنائی تو اس کی آنکھوں میں آنسو جاری ہوگئے۔
میں نے اسے تسلی دی اور اس کے ہاتھ میں عبقری کا شمارہ پکڑا دیا اور اسے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی کالم ’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ‘‘ پڑھایا اور اسے تلقین کی کہ یہ وظیفہ سارا دن کھلا تم‘ تمہارا بینک ملازم بھائی اور گھر کے باقی افراد اپنے بڑے بھائی کا تصور کرکے پڑھو۔ ساتھ میں نے اسے کہا لوگوں سے کہلوا کر تو تم نے دیکھ لیا اب اپنے اللہ سے مانگ کر بھی دیکھ۔ میری باتوں سے اسے کافی تسلی ہوئی اور پڑھنے کا وعدہ کرکے گھر چلا گیا۔اس نے پڑھنا شروع کردیا‘ کچھ عرصہ بعد دفتر آیا تو بہت خوش تھا‘ سیدھا میرے پاس آکر کھڑا ہوگیا اور مجھے خوشی سے گلے لگالیا۔ میں نے پوچھا کیا ہوا تو کہنے لگا کہ تمہارا بتایا ہوا وظیفہ میں نے اور میرے گھر والوں نے پڑھا ضرور مگر اتنی باقاعدگی سے نہیں پڑھ سکا۔ کل میرا بھائی آیا تو اس کا رویہ بالکل بدلا ہوا تھا اور نہایت عاجزانہ انداز میں سب کو بلا کر کہنے لگا میں نے آپ سب کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے جس پر میں بہت شرمندہ ہوں لہٰذا مجھے معاف کردیں۔ باقی رہا جائیداد کا معاملہ تو سب مل بیٹھ کر اس کو حل کرلیتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اور میرے حصے میں جو بھی چیز آئے گی مجھے قبول ہوگی۔جب وہ یہ بات کررہا تھا تو خوشی سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ تھا جو اس نے سارے دفتر والوں کو کھلائی اور اب و ہ ہر ماہ پچاس ماہنامہ عبقری لے کر تقسیم کرتا ہے اور لوگوں کو اس میں موجود وظائف کے کمالات کے بارے میں بتاتا ہے۔
اور والدہ مان گئیں!!!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری تقریباً تین سال سے پڑھ رہا ہوں۔میرا بچپن سے اپنے گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے نوکریاں اور مختلف کاموں کی طرف رجحان رہا‘ اسی وجہ سے پڑھائی بھی میٹرک سے آگے نہ کرسکا‘ لہٰذا کافی معاشی پریشانیاں رہیں۔ میں مختلف چھوٹی چھوٹی نوکریاں کام سیکھنے کی نیت سےکرتا رہا پر کسی کام میں دل نہیں لگتا اور کام کرکے چھوڑ دیتا۔ میں پچھلے ایک سال سے اپنی والدہ سے کہہ رہا تھا کہ مجھے ایک چھوٹی سی دکان جس کام کو میں بخوبی جانتا تھا کی اجازت دے دیں۔ مگر والدہ مان نہیں رہی تھیں اور میں والدہ کی اجازت کے بغیر کام شروع کرنا نہیں چاہتا تھا۔ میں نے والدہ کو منانے کیلئے آپ کا دیا گیا وظیفہ خوب پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے چند دن یہ وظیفہ کیا تو میری والدہ نے خود آکر مجھے کہا کہ تم جو کام شروع کرنا چاہتے ہو کرو میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔میں نے دکان شروع کی اور الحمدللہ والدہ کی دعاؤں کی برکت سے کام خوب چل رہا ہے۔
اک بات اور کہنا چاہتا ہوں کہ اس وظیفے کے پڑھنے کی برکت سے مجھے کسی جگہ‘ کسی کام اور کسی مسئلے کی نوعیت یا کسی شخص کو پہچاننے میں دیر نہیں لگتی۔ مجھے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ شخص کیسی طبیعت کا مالک ہے اور کیا چاہتا ہے‘ اس چیز سے مجھے بہت فائدہ ہوا کہ میں غلط جگہ‘ غلط بات اور غلط انسان سے دل سے نہ ملا نہ ہی اس کےساتھ کسی قسم کا کاروبار کیا اور بے شک رزق دینے والی اللہ رب العزت کی ذات ہے‘ اس نے اس وظیفہ کی برکت سے مجھے رزق کی پریشانی سے بچا لیا ہے۔ بس آپ میرے حق میں دعا کریں کہ اللہ مجھے تسبیح خانہ اور عبقری سے جوڑے رکھنے کی استقامت نصیب فرمائے اللہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے۔ آمین!۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 152 reviews.