Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعوت دین میں جنات کا حصہ (پرنسپل غلام قادر ہرا ج ۔ جھنگ)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

یہ اُن دنو ں کا واقعہ ہے کہ جب افغانستا ن اور روس کی جنگ زوروں پر تھی ۔ تعطیلا ت گرما پر بندہ اپنے گاﺅں چاہ نواں، مو ضع حویلی لا ل تحصیل و ضلع جھنگ آیا ہو ا تھا ۔ میرے بڑے بھائی حاجی محمد یو سف ایس ۔ ایس ۔ٹیچر گورنمنٹ ہا ئی سکول حویلی لا ل کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ۔ رات کا وقت تھا ۔ رات کے با رہ اور ایک بجے کے درمیا ن کسی نے با ہر والے دروازے پر دستک دی ۔ بھائی محمد یو سف صاحب نیند میں تھے ۔دستک سن کر با ہرآ گئے ۔ دروازہ کھولا تو ایک ننھا بچہ باہر کھڑا تھا۔ بھائی جان نے از راہ شفقت حیران ہو کر پو چھا کہ بیٹا تم کو ن ہو اور آدھی را ت کے وقت کہا ں سے آئے ہو ؟ بچے نے جوا ب دیا کہ میرانام زمان خان ہے اور میں افغانستا ن سے آیا ہو ں ۔ بھائی جا ن حیران تھے کہ اتنا چھوٹا معصوم بچہ اور اس وقت افغانستا ن سے آیا ہے ۔ اس سے آمد کی وجہ پو چھی تو اس نے باہر بھینسوں کی کھرلی کے پا س بھائی جان کو کھڑا کیا اور خود بالمقابل کھڑا ہو گیا ۔ بھائی جا ن کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ان کے سامنے یہی ننھا منا بچہ لمحہ بہ لمحہ لمبا ہو رہا تھا ۔ اس نے کہا کہ امید ہے آپ مجھے پہچان گئے ہو ں گے ۔ بھائی جان نے کہا کہ تم ’ ’ جن “ لگتے ہو ۔ اس نے مثبت میں جواب دیا ۔ زمان خان نے آنے کا مدعا بیان کیا کہ ہماری جماعت افغانستان سے آئی ہے اور ہم تین روز کے لیے تمہا ر ے سفیدہ کے درخت پر قیام کا ارا دہ رکھتے ہیں ۔ اجازت مطلو ب ہے ۔ بھائی جان نے بخوشی اجا زت دی۔ تیسرے دن عصر کے قریب ایک ٹہنی کسی نے سفیدے کی چو ٹی سے توڑ کر نیچے پھینکی جو اس با ت کا اظہا ر تھا کہ ہم یہا ں سے جا رہے ہیں ۔ ہزاروں کے حساب سے چھوٹے چھوٹے پرندو ں کا ایک لشکر سفید ے سے نکلااور مشرق کی طر ف روانہ ہو گیا ۔ میں نے اپنے بزرگو ں سے سن رکھا تھا کہ ہما ری آبادی میں انسانو ں کے مقابلے میں جنات کی آبا دی زیا دہ ہے مگر وہ سب کے سب مسلمان ہیں کسی کا کوئی نقصان نہیں کرتے ۔ گمان یہ ہے کہ جنا ت بھی امر بالمعروف و نہی المنکر کا اہتمام کر تے ہیں اور یہا ں بھی ان کا تین دن کا قیام تھا ۔ مندرجہ ذیل واقعہ سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہو ں کہ انسانوں کی طرح مسلم جنا ت بھی نبوت والے کام کو سر انجام دیتے ہیں۔ کسی کی اجا زت کے بغیر ان کی کوئی چیز استعمال نہیں کرتے اور کسی کا نقصان نہیں کر تے ۔ قرآن مجید سے ثابت ہے کہ انسانوں اور جنا ت کو پیداکرنے کا مقصد عبا دت کے سوا اور کچھ نہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 615 reviews.