Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاقہار پڑھا ازدواجی مسائل بالکل ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

میرا ایک اور دوست جس کی بہن کی ازدواجی زندگی میں بہت مسائل تھے‘ ہروقت گھر میں شوہر کے ساتھ لڑائی جھگڑوں نے اس کی زندگی اجیرن بنادی تھی ۔ میں نے اپنے دوست کو یہ وظیفہ بتایا کہ اپنی بہن کو کہو کہ سارا دن کو کھلا پڑھے۔

ہزار سال عمر کی جننی یاقہار کا وار نہ سہہ سکی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس طرح آپ اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اپنی شان کے مطابق دین اور دنیا کی بہترین نعمتوں سے نوازے۔ آمین! گیارہ سال پہلے میری دوست نے مجھے دو انمول خزانے کا ہدیہ دیا۔ اس وقت سے یہ ہر نماز میں میرا پڑھنے کامعمول ہے۔ اس سال رمضان سے ایک دن پہلے کسی کی عیادت کیلئے گئی تو وہاں عبقری پڑھنے کو ملا۔ اس وقت سے آخری چھ سورتیں بھی سنتوں میں پڑھنے کا الحمدللہ معمول بن گیا ہے۔ عبقری کی پچھلی جلدیں میں اور میری بہن جو امریکہ میں ہیں پڑھ رہے ہیں۔ آپ کی ادویات‘ شہد اور عطر استعمال کررہے ہیں۔ الحمدللہ! میں اور میری بہن علامہ لاہوتی صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور ہمارے دل آپ کی ایک ایک بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ سب حق ہے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندے ہیں‘ اللہ تعالیٰ ہم دونوں بہنوں کو آپ سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! علامہ صاحب کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جلد اول جلد دوئم بار بار پڑھی مگر پیاس نہیں بجھتی اور انتظار ہے کہ کب اگلی جلد شائع ہوگی۔ دل چاہتا ہے کہ علامہ صاحب کے بتائے ہوئے سارے وظائف اپنے معمول میں لے آؤں۔ بہت سے وظائف ہمارے معمول میں آبھی چکے ہیں۔ علامہ صاحب کی دعاؤں کے طالب ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وقت میں برکت ڈال دیں اور بڑی حسرت ہے کہ موتی مسجد کا عمل موتی مسجد میں ہی اللہ تعالیٰ کروادیں کیونکہ کوئی محرم نہیں جن کے ساتھ لاہور جائیں۔ کا عمل بھی ہم دونوں بہنیں کررہی ہیں اور ملنے والوں کو بھی بتارہی ہیں۔میری بہت ہی قریبی ملنے جو تقویٰ والی دیندار عورت ہیں۔ ان کے گھر میں دین کی تعلیم بھی ہوتی ہے۔ ان کی بیٹی پر کافی سالوں سےایک جن عورت تھی۔ اس کی عمر ہزار سال تھی۔ اس جن عورت نے خود یہ بات بچی کی ماں کو خواب میں بتائی۔ بچی کی ماں کو بھی کا عمل بتایا‘ ابھی انہیں شروع کیے دوسرا ہی دن تھا کہ بیٹی نے ماں سے کہا کہ امی آپ نے کوئی عمل شروع کیا ہے‘ ماں کے بتانے پر بیٹی بولی کہ آپ یہ عمل چھوڑ دیں‘ یہ عمل مجھے مار دے گا۔ ماں نے جواب میں کہا کہ دیکھنا بیٹی میں صرف گیارہ دن ہی یہ عمل کروں گی اور انشاء اللہ تم ٹھیک ہوجاؤ گی۔ اس کی ماں نے صرف تین دن ہی یہ عمل کیا کہ اس عمل کی برکت سے وہ ہزار سال کی جن عورت کا مقابلہ صرف تین دن کرسکی اور چوتھے دن ہلاک ہوگئی۔(س،ا،ح)
گیارہ سو باریاقہار پڑھا اور جن بھاگ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خوش رہیں‘ لمبی عمر پائیں۔ آمین! عرض ہے کہ میں اور میرے گھر والے عبقری کے کم از کم سات سال سے قاری ہیں۔ ہمیں آپ سے ملاقات کا بہت شوق تھا لیکن ہمارا لاہور میں کوئی نہیں رہتا تھا‘ پھر لاہور میں میری چھوٹی بہن کی شادی ہوئی اور ہم لوگ لاہور آئے‘ وہاں موتی مسجد گئے نوافل ادا کیے‘ بیٹی نے بھی نوافل ادا کیے۔ پھر ہم واپس راولپنڈی آگئے۔ کچھ دن بعد میری بیٹی چھت پر تھی کہ اس کی طبیعت خراب ہوگئی‘ اس پر کوئی چیز آگئی تھی جو کہتی تھی کہ یہ مجھے پسند ہے۔ اس کی خالہ اس کو لاہور لے آئیں‘ آپ سے ملاقات کرنی چاہی نہ ہوسکی۔ آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی‘ انہوں نے بتایا کہ اس بچی پر اثر ہے‘ انہوں نے ہمیں دوبارہ موتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کرنے کا کہا ‘وہ ہم نے کیا اور بچی کو جمعرات کو درس میں لے کر آئے۔ اسسٹنٹ صاحب نے بچی کو صبح و شام گیارہ سو بار پڑھنے کو بتایا اور افحسبتم کا عمل یعنی جس میں سات بار سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات بار اذان پڑھنی ہے اور یہ عمل دن میں کئی بار کرنے کو کہا۔ بچی کچھ دن لاہور میں ہی اپنی خالہ کے گھر رہی اور کچھ دن ہی اور افحسبتم والا عمل کرنے کے بعد بالکل ٹھیک ہوکر راولپنڈی واپس آگئی۔ (ش، غ)
پڑھا ازدواجی مسائل بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ عبقری کافی عرصہ سے پڑھ رہا ہوں‘ آپ دین کی خدمت اور دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی تحریک کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ کا وظیفہ مجھے میرے ایک دوست نے بتایاجس سے مجھے بہت افاقہ ہوا‘ میرا ایک اور دوست جس کی بہن کی ازدواجی زندگی میں بہت مسائل تھے‘ ہروقت گھر میں شوہر کے ساتھ لڑائی جھگڑوں نے اس کی زندگی اجیرن بنادی تھی ۔ میں نے اپنے دوست کو یہ وظیفہ بتایا کہ اپنی بہن کو کہو کہ سارا دن کو کھلا پڑھے۔ اس کی بہن نے چند دن ہی یاقہار سارا دن کھلا پڑھا تو اس ورد کی برکت سے اس کے تمام ازدواجی مسائل‘ الجھنیں‘ جھگڑے بالکل ختم ہوگئے۔اب وہ اپنے گھر میں شوہر کےساتھ بہت خوش ہے‘ اس کے شوہر اب اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ (جہانزیب عباس‘ ڈی ایچ اے‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 144 reviews.