Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

چائنیز کا جانوروں سے پیار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ واقعہ میری بیٹی نے مجھے سنایا‘ میری بیٹی اسلامک یونیورسٹی میں پڑھتی ہے۔ وہ مجھے کہنے لگی کہ ہمارے ساتھ کچھ چائنیز لڑکیاں بھی پڑھتی ہیں اور وہ اس قدر خدا ترس ہیں کہ ایک دن میں اور میری دوست ہاسٹل سے تیار ہوکر یونیورسٹی جارہی تھیں جس راستے سے ہم جاتی تھیں وہاں راستے میں ایک کتے کا چھوٹا سا بچہ مرا ہوا پڑا تھا اور ہم اپنے آپ کو بچا کر بڑے دھیان سے ناک پر ہاتھ رکھ کر جلدی سے وہاں سے گزر رہی تھیں کہ ادھر سے دو چائنیز لڑکیاں بڑی فٹ فاٹ تیار تھیں‘ یعنی جینز جاگرز وغیرہ پہنے ہوئے اور وہ گزر رہی تھیں کہ ان کی نظر بھی اس کتے کے بچے پر پڑی۔ انہوں نے فوراً ایک درخت سے چھوٹی سی ٹہنی توڑی اور زمین کھودنی شروع کردی۔ پہلے تو ہمیں سمجھ نہ آئی اور پھر جب سمجھ آئی تو ہمارے میں بھی جذبہ جاگ اٹھا اور ہم ہاتھوں سے شروع ہو پڑے اور ایک گڑھا تیار کیا۔ ادھر ساتھ ہی اس کتے کی ماں بھی پاس آکر کھڑی ہوگئی۔ ان چائنیز نے ان ٹہنیوں کے ساتھ بڑےآرام سے اس کتے کے بچے کو گڑھے میں ڈالا اور اس کے اوپر مٹی ڈال کر دبا دیا اور کتے کی ماں سارا وقت پاس کھڑی ہوکر دیکھتی رہی کہ یہ میرے بچے کےساتھ کیا کریں گی؟ چائنیز نے اس بچے کو دفن کرنے کے بعد بڑے پیار سے اس کتیا پر ہاتھ پھیرا‘ جیسے اسے دلاسا دے رہی ہوں اور کتیا انہیں یوں شکریہ ادا کرنے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی اور میری بیٹی بتاتی ہے کہ امی! ان کا یہ کام مجھے بھلائے نہیں بھولتا کہ ان لڑکیوں نے اس کتے کے بچے کو دفن کیا ہی ہے لیکن جس طرح طریقے سے کتیا کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے کہ جیسے ہم انسانوں سے کرتے ہیں۔ اللہ پاک ان سے کتنا خوش ہوئے ہوں گے اللہ ان کو اس کا اجر ضرور دے گا اور ہمیں بھی ایسا کام کرنے کے توفیق عطا فرمائے۔ یہ واقعہ میرے اپنے گھر کا ہے۔ میری دیورانی اور میں جو ایک گھر میں رہتے ہیں‘ اوپر والی منزل پر میری دیورانی اور بچے رہتے ہیں۔ وہ کافی عرصہ سےایک انچی دیوار پر ایک بڑے سے پیالے میں روزانہ بچی ہوئی روٹی توڑ کر اورڈبل روٹی کے پیس وغیرہ بچے ہوئے چاول وغیرہ اس پیالے میں ڈال دیتی ہے اور پرندے خاص کر کوے وہاں آتے ہیں اور سارا دن پیالے سے کھاتے رہتے ہیں۔ ایک دن کوؤں نے مار کر پیالہ دیوار سے نیچے گرا دیا اور ٹوٹ گیا تو اس نے وہاں کھانا رکھنا چھوڑ دیا۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک کوا آیا ہے اور اس کی بازو پر بیٹھ گیا ہے اور اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور وہ اسے اس کے ہاتھ میں دیتا ہے کہ اسے جوڑ دو اور وہ خواب میں اس کی ٹانگ جوڑ دیتی ہے۔ تو اس نے مجھے خواب سنایا کہ باجی یہ مجھے کیسا خواب آیا ہے؟ تو میں نے اس سے کہا کہ تم وہاں پر کوئی برتن رکھ کر اس میں پہلے کی طرح کھانا رکھا کرو۔ کیونکہ جب سے برتن ٹوٹا تھا روز کوے آکر شور مچاتے تھے آخر خواب میں آکر انہوں نے یاد دہانی کروا دی ہےاور اس نے دوبارہ وہ کام شروع کردیا اور پرندے روز آتے ہیں۔ (ناہید‘ اٹک)
ہیپاٹائٹس سے نجات کیسے ملی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے توہمیں یہ سمجھ میں نہیں آتا ہم کس طرح آپ کا شکریہ ادا کریں۔ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے نہ ہی کچھ سمجھ آرہا ہے‘ کیا لکھوں! عبقری سے ہمارا تعارف سات ماہ پہلے ہوا‘ ہوا کچھ یوں کہ میرے کچھ گھریلو حالات خراب ہوئے اس دوران میرے کزن جو کہ کراچی میں رہتے ہیں انہوں نے نیٹ سے مجھے آپ کے کچھ وظائف‘ انمول خزانے والا وظیفہ دیا جو میں ہر نماز کے بعد پڑھتی تھی اور کزن نے یہ بھی بتایا کہ ایک میگزین عبقری بھی آتا ہے۔ بہرحال انہوں نے مجھے ایک نمبر بھی دیا‘ میں نے وہاں فون کیا‘ ان صاحب سے میں نے پوچھا بھائی کیا حکیم صاحب خط کا جواب دیتے ہیں انہوں نے کہا ہاں بہن بالکل جواب دیتے ہیں۔ ان سے میں نے کہا بھائی میرے پاس ایڈریس وغیرہ کچھ بھی نہیں آپ مجھے میرے نمبر پر ایڈریس بھیجیں۔ انہوں نے مجھے ایڈریس بھیجا‘ میں نے اللہ پاک کا نام لے کر حکیم صاحب کو خط لکھا۔ الحمدللہ! انہوں نے جواب بھی بھیجا‘ چند وظیفے بھی دئیے جومیں پڑھ رہی ہوں۔ تب ہمیں پتہ چلا ماشاء اللہ حکیم صاحب کی اتنی کتابیں بھی ہیں۔ پھر میرے بھائی نے عبقری منگوایا۔ اب ہر مہینے عبقری ہمارے گھر آتا ہے میں نے اس تحریر میں اپنی کہانی اس لیے لکھی ہے کیونکہ میری کہانی کی وجہ سے ہی ہمیں عبقری اور حضرت حکیم صاحب جیسے نیک دل بزرگ کا پتہ چلا۔ جب اس ماہ کا عبقری ہمارے پاس آیا تو اس میں ہیپاٹائٹس نجات سیرپ جس کی دس بوتلوں کا مکمل کورس کا تعارف تھا۔ میری امی کو ہیپاٹائٹس تھا بہت علاج کروایا‘ لاکھوں خرچ کیے مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا‘ امی کو سردرد‘ بخار‘معدے کا درد‘ امی بہت بیمار تھیں۔ ہم نے اللہ کا نام لیکر عبقری کے دفتر فون کیا۔ پہلے پانچ بوتلیں منگوائیں امی نے پینی شروع کیں۔ حکیم صاحب کیا لکھوں امی تیزی سے صحت یاب ہورہی تھیں۔ بخار‘ سردرد سب ختم! پورا مکمل کورس کیا۔ اس دوران عبقری میں ایک بہن نے بھی دو وظیفے بتائے تھے۔ یرقان کے۔ (سورۂ عم پارہ 30) سات دفعہ پانی پر دم کرکے پیے اور سورۂ تغابن تین دفعہ معدہ اور پیٹ پر دم کرے۔ پابندی کے ساتھ۔ ہم نے وہ بھی کیا۔ پھر ایک علاج بھی تھا ہم نے وہ بھی کیا۔ ہیپاٹائٹس کا علاج: مکو 24 گرام‘ سونف 12 گرام‘ کاسنی کے بیج 24 گرام‘ شربت دینار دو چمچ‘ اس کی ترکیب یہ ہے کہ ایک کلو پانی لیں اوپر کی تینوں چیزیں پکنے کیلئے رکھ دیں جب ایک کپ رہ جائے تو نیچے اتار کر شربت دینار ملا کر نیم گرم پی لیں۔ صبح ناشتے سے دو گھنٹے بعد اور شام کو کھانے سے دو گھنٹے پہلے پندرہ دن استعمال کے بعد ٹیسٹ کروالیں‘ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔ ہم نے سب کچھ کیا‘ جب امی نے مکمل علاج کے بعد ٹیسٹ کروائے‘ ہماری خوشی کی تو انتہا نہ رہی‘ رپورٹ بالکل صاف تھی‘ کچھ بھی نہیں تھا۔ وہاں ایک بندہ تھا انہوں نے بھائی کو کہا آپ نے کون سا علاج کروایا تھا‘ بھائی نے سب بتایا ہم نے اللہ کا شکرادا کیا اور آپ حضرت حکیم صاحب کا۔ میں نے جلدی جلدی اپنے محسن عبقری کے دفتر فون کیا‘ وہاں بتایا‘ اصل خوشی کے حقدار آپ ہیں۔وہ اتنے خوش ہوئے انہوں نے کہا سبحان اللہ! بہن آپ ہمیں لکھ کر بھیجیے ہم ضرور شائع کریں گے۔ حضرت حکیم صاحب! آپ کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں اور آپ کے جوساتھی ہیں سب کو دل بہت دعائیں دیتا ہے۔ آپ کچھ بھی نہیں چھپاتے اپنے تجربات‘ اپنے وظائف سب عبقری کے قارئین کوبتاتے ہیں۔ ایک اور وظیفہ بھی عبقری میں آیا تھا۔

 

وہ بھی ہم نے اپنے ایک مسئلے کیلئے پڑھا تھا اور سجدے میں دعا کی‘ وہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! دنیا میں آج بھی آپ جیسے بزرگ لوگ موجود ہیں جو اللہ کی رضا کیلئے اس کے بندوں کی خدمت کرتے ہیں۔ ہمارا پورا گھر بہت خوش ہے اور یہ خوشی عبقری کی وجہ سے ملی ہے! میرا عبقری کے قارئین کیلئے یہ پیغام ہے کہ حکیم صاحب دامت برکاتہم کی دی گئی ادویات اور وظائف ضرور استعمال کریں‘ اتنا فائدہ ہوگا جتنا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ اب ہم عبقری اپنے خاندان اور پڑوس والوں کو بھی پڑھنے کیلئے دیتے ہیں۔ آپ کا احسان زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔ میرا نام ضرور شائع کیجئے گا۔ (مہوش قریشی‘ ٹھٹھہ سندھ)
کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کا ورد
آج سے تقریبا سات آٹھ سال پہلے جمعہ کے خطبہ میں ایک بزرگ نے فرمایا کہ جب کوئی انسان خلوص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھتا ہے اور کلمہ شہادت پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتے ہیں اور چارہزار نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں۔
میں ذاتی طور پر کسی بھی مشکل کے وقت اپنے آپ کو گناہوں کی غلاظت میں محسوس کرتا ہوں اس لیے کلمہ طیب اور کلمہ شہادت پڑھتا ہوں اور ذہن اور دل میں یقین کرتا ہوں کہ اب میں پاک صاف ہوگیا اور گناہوں کی نحوست سے دور ہوگیا اور نیکیوں کی بہار میں ہوں۔ اس کے بعد تین مرتبہ اور ہر مرتبہ اول میں اور اس کے بعد پڑھتا ہوں اور یقین کے درجے میں رکھتا ہوں کہ میرا اللہ پاک میری دست غیب سے بہترین انداز میں دستگیری کرے گا اور عنایت کرے گا۔ایک دفعہ میرے گھر کا کچھ حصہ میں مرمتی کام چل رہا تھا۔ اس جگہ ایک قریبی قصبہ کا الیکٹریشن‘ بجلیکا کام کررہا تھا اور دوسرے مستری مزور بھی تھے۔ ظہر کے بعد میں قریبی شہر گیا اور مغرب کے بعد لوٹا تو وہ الیکٹریشن اور مستری مزدور بھی تھے۔ میں نے کہا بھائی (الیکٹریشن) آپ اپنے (جو ہمارے گھر سے دور قصبہ میں تھا) گھرنہیں گئے تو کہنے لگا کہ میرے پیسے اور کارڈ وغیرہ یہاں گرگئے ہیں آپ کی اوطاق میں اور کسی نے اس کو اٹھالیا ہے۔ اس لیے آپ کا انتظار کررہا تھا۔ میں نے مستری صاحب سے اس کے مزدوروں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ تو سب چلے گئے ہیں۔ میں نے الیکٹریشن کو کہا بھائی آپ بھی اللہ سے مانگیں میں بھی مانگتا ہوں۔ میں نے اوپر بیان کیا عمل پڑھا اور دل میں اپنے مسلمان بھائی کے نقصان پر افسوس بھی کیا۔ ہم دونوں نے خوب ذکر کیا تو اگلی صبح اس الیکٹریشن کے پاس اور کارڈ وہیں قریب سے مل گئے۔ حالانکہ کل کافی وقت وہ اسی جگہ ڈھونڈتارہاتھا۔کلونجی کے تجربات: دوران ملازمت (کراچی کی رہائش کے دوران) شدت کےساتھ اور اس سے پہلے اپنے مقام حیدرآباد میں درمیانی سطح کے ساتھ سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی تھی اور سر میں درد کی لہریں بھی اٹھتی تھیں۔ اس کیلئے بہت ہی ماہرین حضرات سے علاج کرایا مگررزلٹ نیکسٹ ٹو ناٹ‘ پھر آکو پنکچر بھی کراچی کے ایک مشہور کلینک سے کرایا مگر کوئی خاص فائدہ نہ ہوا۔ اس کے علاوہ بہت ہی اور مسائل میں جکڑا ہوا۔ کسی کام کے سلسلے میں لاہور آیا وہاں محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات بھی ہوگئی۔ وہاں سے ان کی ایک کتاب ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ ملی۔ اس میں سے میں نے سب سے آسان نسخہ ’’کلونجی کا قہوہ‘‘ جس میں کبھی کبھی برگ بانسہ بھی تھوڑا ملاتا تھا۔ پینے کیلئے شروع کیا۔ دوران ملازمت سعودی عرب میں بھی میرا دفتر میں چائے کےوقت یہی معمول تھا۔ الحمدللہ! میرا اوپر بیان کیا ہوا سارا مسئلہ اللہ پاک نے حکیم صاحب کے اخلاص کے طفیل حل کردیا۔ (ج‘ حیدرآباد)
وترنماز کے بعد ایک مجرب عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ عمل ہماری ٹیچر نے تحفہ کے طور پر دیا اور سب طالبات نے اس کو نوٹ کرلیا‘ آج تک میں پابندی سے یہ عمل کرتی ہوں۔عمل: رات عشاء کی نماز میں وتر نماز کے بعد دو سجدے اس طریقے سے کریں کہ پہلے سجدے میں پانچ بار پڑھیں‘  پھر بیٹھ کر دونوں سجدوں کے درمیان ایک بار آیۃ الکرسی اور پھر دوسرے سجدے میں اس طرح درج بالا الفاظ پڑھیں۔ اس طرح دو سجدوں کے اندر دس بار اور دوسجدوں کے درمیان ایک بار‘ آیۃ الکرسی پڑھی جائے گی۔ فضیلت اس کی یہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والا جائے نماز پر بیٹھتا ہے‘ اٹھنے سے قبل اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نزول اور ستر فرشتے اس کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور کلمہ طیبہ نصیب ہوتا ہے اور شہادت کی موت نصیب ہوتی ہے‘ جو اس کے پڑھنے کے بعد دعا مانگتا ہے تو اللہ رب العزت کے دربار عالیہ میں قبول ہوتی ہے بشرطیکہ اخلاص نیت سے عمل کرے۔ انشاء اللہ العزیز یہ فضیلت پائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو محروم نہیں کریں گے۔ سبحان اللہ!ایک اور عمل: وتر کے بعد دو نفل میں پہلی رکعت میں سورۃ الزلزال اور دوسری رکعت میں سورۂ کافرون پڑھے۔ فضیلت: اس کے پڑھنے سے پوری رات مقبول عبادت کے برابر ثواب لکھا جاتا ہے گویا کہ اس نے پوری رات عبادت کی۔ سبحان اللہ!۔ جب جنت کا تذکرہ آئے یا آخرت کے متعلق کسی انعام کا تو کہے ۔ اور جب جہنم یا کسی آخرت کے عذاب کا تذکرہ آئے تو کہے

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 127 reviews.