ماہِ نومبر کے جوا بات :
٭محترم طا ہر صاحب پر یشان نہ ہو ں ، میرا آزمودہ نسخہ ہے ، آپ با دام اور کشمش ہم وزن آدھے کپ پانی میں بھگوئیے اور صبح اٹھ کر پہلے نما ز پڑھئیے ، تلا وت قرآن پا ک سے فا رغ ہو کر کم از کم آدھ گھنٹہ سیر کرکے بادام اور کشمش کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیجئے ، ان شاءاللہ چند دنو ں میں خود فرق محسوس کریں گے ۔ (زمان منیر ، گوجرہ )
٭بہن طیبہ پریشان نہ ہوں۔ آپ صبح کو نہا ر منہ چار گلا س پانی پئیں ، نما ز اور تلا وت سے فارغ ہو کر کم از کم دس منٹ کھلی آب و ہو امیں چہل قدمی ضرور کریں ۔ اس کے علا وہ آٹا چھانے کے بغیر استعمال کریں ۔ بیجو ں والے امرود لیمو ں ڈال کر چاٹ بنا کر کھائیے ، ان شا ءاللہ چند دنو ں میں قبض سے نجا ت مل جا ئے گی ۔ (مسز رمضان ، ملتان )
٭ محترم رحیم داد خان صا حب ہما رے رسول پا ک صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کی تا کید فرمائی ہے ۔جو لو گ مسواک کے عا دی ہیں ، ان کے دانت ٹھیک رہتے ہیں ، انہیں دانتو ں کی کوئی بیما ری نہیں ہو تی ۔ آپ بچو ں کو نیم یا کیکر کی مسوا ک دیں ، اس سے ان کے دانت صحیح ہو جائیں گے (امیر اسلم نیا زی ، میا نو الی )
٭محترم سعید صاحب پیٹ کے در د اور پیٹ کی ہر بیما ری کے لیے عبقری کی جو ہر شفا ءمدینہ لا جو اب دوائی ہے۔ اوپر دی ہوئی ہدا یت کے مطابق استعمال کریں ۔ میر ی اور میرے گھر والوں کی آزمو دہ دوائی ہے ۔ (غلام رسول ۔ فیصل آبا د )
٭ بہن فریحہ جھر یو ں کے لیے ایک نسخہ تحر یر ہے ۔ضرور استعمال کریں اور دعا ﺅ ں میں یا د رکھیے ۔ گلا ب کا عرق ایک پیالی کی مقدار نا پ کر اس میں گلیسرین بمقدار آدھا چمچہ ، پسی ہوئی پھٹکڑی دو چٹکیا ں اور ایک لیمو ں کا رس نچو ڑ کر رکھ لیجئے۔ جب بھی منہ ہا تھ دھوئیں ، انہیں خشک کرکے یہ اچھی طر ح مل لیں ، فرق خود محسو س کریں گی ۔ (حمیرا گل ۔ لاہو ر)
٭محترم عمر صاحب کلو نجی دس گرام اور زیتون کا تیل بمقدار 50گرام ملا کر ہلکی آنچ پر پا نچ منٹ پکا کر رکھ لیں ۔ ٹھنڈ ا ہونے پر چھان کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں ۔ دو چا ر دن اس تیل کے دو تین قطرے کا ن میں رات کو سو تے وقت ڈالیے ۔ ان شا ءاللہ شفا ہو گی ۔ (غلام قادر ، جھنگ)
٭محترم تحسین انور پریشان نہ ہو ں ، آپ کسی بھی وقت نیم گرم پانی میں پا ﺅ ں ڈبو کر پا نچ سے سات منٹ کے لیے بیٹھا کیجئے ، اس سے پا ﺅ ں کو آرام آتا ہے ۔ با ری با ری گرم اور ٹھنڈے پانی میں پا ﺅ ں ڈبو نے سے درد ختم ہو جا تاہے ۔ (حاجی عبدالطیف ، سعودی عرب )
ماہِ دسمبر کے سوالا ت:
٭میرے سر کے بال بہت زیا دہ گر تے ہیں ۔اگر یہی رفتار رہی تو بہت جلد گنجا ہو جا ﺅ ںگا ۔ میری عمر با ئیس سال ہے ۔ اس وجہ سے ہروقت پریشان رہتاہوں (آصف جا وید ۔ لا ہو ر)
٭ مجھے چھپکلی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ، جس گھر میں رہتی ہوں ، وہا ں بہت زیادہ چھپکلیا ں ہیں ، انہیں میں کیسے بھگاﺅں۔ (زیب النساء۔ پھول نگر )
٭ چہرے کی رنگت کیسے صا ف ہو اس کے لیے آسان سا اور آزمو دہ گھریلو ٹوٹکہ بتائیں ۔ شکریہ ۔ (سمعیہ ۔ بہا ولنگر)
٭میر ی عمر 60 سال ہے ، ایک کمپنی میں الیکٹریشن تھا۔ دو تین سال سے پیشا ب کی تکلیف میں مبتلا ہو ں ۔ ڈاکٹروں کی رائے میں یہ پراسٹیٹ گلینڈ کی تکلیف ہے ۔ آپریشن کا مشورہ دیا ہے ۔ میں آپریشن نہیں کروانا چا ہتا ۔ برائے کرم کو ئی شخص اس مرض کے متعلق اپنا آزمو دہ علا ج تحریر کرے۔( سیدامام ۔ سیالکوٹ )
٭پانچ چھ سال قبل اسکوٹر پر سے گر گیا تھا ۔ اس وقت سر پر چوٹ لگی تھی اگر چہ میں بے ہو ش نہیں ہو ا تھا ۔ اس وقت سے میرا حافظہ متا ثر چلا آرہا ہے ۔ یا داشت بھی کمزور ہے اور اعصاب بھی کمزور ہوگئے ہیں۔کوئی مخلص اس مرض سے نجات کے لیے صحیح علا ج بتائے ۔ (شہا ب الدین ۔ سر گو دھا)
٭مجھے تلا وت کرنے اور نعت پڑھنے کا حد سے زیا دہ شو ق ہے ۔ مگر میری آواز چند لمحوں کے بعد خرا ب ہو جا تی ہے ۔ اس طرح سکول میں جب بھی کوئی مبا حثہ ہو تو تھوڑی دیر اچھے دلائل دینے کے بعد خامو ش ہو جا تی ہوں ۔ (نیلم ۔ سکھر)
٭میرے گھٹنے میںشدید در د رہتا ہے ۔ جس کی وجہ سے چلنا پھرنا محال ہے ۔نماز بھی صحیح طریقے سے ادا نہیں کر سکتا ہے ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تمہا رے گھٹنو ں کا آپریشن ہو گا ۔ میں آپریشن کا خرچہ بر داشت نہیں کرسکتا ۔میں اس مرض کی وجہ سے بہت زیا دہ پریشان ہو ں ۔ (رانا بشیر ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 611
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں