Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حاملہ خواتین کیلئے الہامی نسخہ! بچہ عمربھر تندرست

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

یہ الہامی نسخہ دو سال سے میرے پاس ہے۔ یہی نسخہ بچوں کو استعمال کروایا‘ جن بچوں کو کانچ نکلنے کا مرض تھا اسی طرح سے ہاتھوں کورانوں کے درمیان میں رکھوایا ان بچوں کابغیر دوا کے یہ مرض ختم ہوگیا‘ بچوں کی قبض ختم ہوئی‘ جو خواتین گھٹنوں کےدرد کا شکار ہیں وہ یہ نسخہ استعمال کریں۔

آج ایک خاتون سے ملاقات ہوئی‘ انہوں نے کچھ واقعات بتائے۔ ایک الہامی نسخہ بتایا۔ یہی نسخہ لاتعداد افراد کو راقمہ نے بتایا۔ اس نسخے کواستعمال کرنے کے فوائد ملے۔ عبقری کے حوالے یہ نسخہ ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ کبھی کبھی انہیں قبض کا مسئلہ ہوجاتا تھا۔ ایک روز عصر کا وقت تھا‘ بروقت نماز ادا کرنے کی عادت تھی لیکن باتھ روم جانا ضروری بھی تھا۔ یوں باتھ روم پہنچ گئی۔ لیکن کچھ ایسی شدید تکلیف ہوئی‘ وہ بتاتی ہیں کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ میری موت واقع ہوجائے گی۔ موت کا ایسا خوف نہیں تھا جتنا خوف اس بات کا تھا میری موت کے بعد لوگ مجھے کس حال میں یہاں سے اٹھائیں گے یہاں تو کلمہ بھی نہیں پڑھ سکتی۔ اس سے بڑی بدنصیبی کیا ہوگی؟ جگہ بھی ایسی ہے مدد کیلئے بھی پکارا نہیں جاسکتا۔ یہی سوچا کہ اچانک اللہ نے ذہن میں ایک طریقہ ڈال دیا کہ اے میری بندی اپنے ہاتھوں کو پنڈلیوں اور رانوں کے درمیان میں رکھ لو اور اس طرح رکھو کہ ہاتھوں کا الٹا حصہ پنڈلیوں کی طرف ہو اور ہتھیلی رانوں کی طرف اور اپنا وزن ہاتھوں پر دو ابھی مشکل آسان ہوجائے گی۔ واقعی اللہ کی مدد آئی اور چند سیکنڈز میں اس بڑی مصیبت سے نکل گئی ورنہ تو میں اپنا جنازہ ہی دیکھ رہی تھی۔ صدقہ خیرات کیا‘ شکر ادا کیا۔باہر آکر یہ دعا پڑھی۔ وجعل خیر عمری اٰخرہ وخیر عملی خواتیمہ خیر ایامی یوم القال فیہ۔ اور کرنا بہترین عمر میری آخری حصہ اس کا اور بہترین عمل میرا پچھلے عمل اور سب سے بہتر میرے دنوں کا وہ دن جس میں تجھ سے ملوں۔ (مناجات مقبول صفحہ 40)
یہ الہامی نسخہ دو سال سے میرے پاس ہے۔ یہی نسخہ بچوں کو استعمال کروایا‘ جن بچوں کو کانچ نکلنے کا مرض تھا اسی طرح سے ہاتھوں کورانوں کے درمیان میں رکھوایا ان بچوں کابغیر دوا کے یہ مرض ختم ہوگیا‘ بچوں کی قبض ختم ہوئی‘ جو خواتین گھٹنوں کےدرد کا شکار ہیں وہ یہ نسخہ استعمال کریں۔ درد میں افاقہ ہوگا۔ جن خواتین کو حمل ہوچکا تھا انہیں یہ نسخہ استعمال کروایا۔ رزلٹ سوفیصد رہا‘ خواتین حمل سے ہیں وہ یہ الہامی نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی: کیکر کی گوند ایک پاؤ لیں اس کو دو گلاس پانی میں ھوالشافی کہہ کر بھگو دیں اور صبح کو پتیلی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں‘ گوند گھل جائے تو پتیلی کو چولہے سے اتار لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد چھلنی میں چھان کر شیشے کےجار میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا کرکے رکھ دیں۔ استعمال کرنے کا طریقہ: صبح نہار منہ ایک کپ دودھ یا چائے میں ایک کپ ڈالیں اورپی لیں۔ گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پی لیں ایک لیموں نچوڑ لیں‘ چینی حسب ضرورت ڈالیں اور پی لیں۔ ایک ماہ میں ایک پاؤ گوند استعمال کریں۔ زیادہ بھی کرسکتی ہیں۔ گوند کے استعمال سے بچے کی نشوونما بہت ہی اچھی ہوتی ہے۔ گوند کے استعمال سے بچے میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ نو ماہ یہ نسخہ استعمال کریں زندگی بھر معمول بنالیں تو زندگی کی عام بیماریاں نزلہ‘ کھانسی‘ سردرد‘ کمردرد‘ اعصابی تھکن گوند کا استعمال تمام بیماریوں کوچوس لیتا ہے۔ جڑ سے خاتمہ کرتا ہے۔بچے کی پیدائش کا وقت (درد زہ) ہو تو آدھ پاؤ گوند پانی میں پکا کر تین مرتبہ دودھ میں ڈال کروقفے وقفے سے پلادیں۔ حیرت انگیزطور پر بچے کی نارمل پیدائش ہوگی۔ دوسرا نسخہ: کیکر کی چھال دو کلو لے لیں‘ اس کو تین کلو پانی میں پکائیں‘ جب پانی دو کلو رہ جائے تو پہلے اس کو چولہے سے اتارلیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو اس کی چھال نکال کر پھینک دیں اور اس کے پانی کوچھان لیجئے‘ گرمیوں میں فریج میں رکھ کر استعمال کریں دن میں تین گلاس پانی پئیں۔ اگر اس دوران موشن ہوجائیں تو چاول کی کھچڑی چھلکے والی مونگ کی دال ڈال کر پکائیں اور اس کو ساتھ کھائیں۔ دوسری بار کبھی موشن نہیں ہوں گے۔ مہینہ میں ایک بار یہ کھچڑی کھالیا کریں تو آنے والا نومولود پیٹ کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ یاد رکھئے جس دن کھچڑی کھائیں اس روز دو نفل پڑھیں خوب گریہ و بکا کریں حسب توفیق صدقہ دیں۔ چھال کا پانی پینے سے بچے کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوں گی۔ بچے کو گٹھی دینے کے فوراً بعد ڈراپر بھر کر اسے ایک ایک قطرہ تین مرتبہ پلائیں‘ یہ عمل مسلسل جاری رکھیں۔ بچہ تین ماہ کا ہوجائے تو فیڈر میں چھال کا پانی لیں چینی ڈالیں‘ صبح‘ دوپہر‘شام تین تین کھانے کا چمچ پلادیں۔ انشاء اللہ بچہ ہمیشہ نمونیا ہونے سے محفوظ رہےگا‘ اسے پیٹ کی کوئی بیماری نہیں ہوگی۔ دانت بہت جلد بغیر تکلیف کے نکالے گا۔ کیکر کی پھلیاں جن میں بیج نہ پڑا ہو کچی ہوں کو چھاؤں میں سکھا کر پاؤڈر بنالیں۔ جب بچہ دانت نکالے تو پاؤڈر میں شہد ملا کر بچے کے مسوڑھوں پر اچھی طرح ماں اپنی انگلی سے ملے‘ پھر بچے کو پانی پلادے۔ دن میں تین بار یہ عمل کرے۔ رات کو بھی‘ اس کے فوائد جب ملیں گے تو یقین کرنا مشکل ہوگا۔ حمل کےدوران دانتوں میں ہمیشہ کیکر کی مسواک کریں اس کا فائدہ صرف ایک خاتون کا بتارہی ہوں۔ اس خاتون کی بیس سال قبل نگاہ کمزور ہوگئی اور عینک لگ گئی۔ انہوں نے بھروسے سے صرف دو سال مسواک صبح و شام کی۔ دانتوں کے مرض تو ختم ہوئے مثلاً پائیوریا تھا، کے ڈبلیو ٹی تھی ختم ہوگئی۔ نگاہ اللہ نے اتنی تیز کردی کہ عینک اتر گئی۔ یہ سب نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی وجہ سے ہوا۔ وہ کثرت سے آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجتی رہتی تھی۔ بچوں کو مسواک کرنا سکھائیں‘ اپنے دانتوں سے پہلے مسواک کو نرم کریں پھر بچوں کو بتائیں کہ مسواک کس طرح کرتے ہیں۔ بچوں کو دانتوں کے ہسپتال میں پہنچانے والی ان کی ماٗئیں ہیں۔ بچوں کو تندرست رکھیں ہمیشہ انہیں مسواک کا استعمال کروائیں۔ ستر سالہ خاتون کو دیکھا جن کے دانت نہایت مضبوط اور چمکدار تھے انہوں نے ساری زندگی صرف مسواک کی تھی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 103 reviews.