Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایڑیاں اوپر اٹھا لیں کہ قد لمبا نظر آئے (محسن فارانی)

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

جنگ بدر کی روانگی کے موقع پر رسول اللہ ا لشکر ترتیب دے رہے تھے اور نوجوان عمیررضی اللہ عنہ بن ابی وقاص ادھر ادھر چھپتے پھر رہے تھے۔ ان کے بڑے بھائی سعد رضی اللہ عنہ بن ابی وقاص نے اس کی وجہ پوچھی تو چھوٹے بھائی نے عرض کیا کہ رسول اللہ ا نے میری عمر کے لڑکوں کو لشکر سے نکال دیا ہے۔ ڈرتا ہوں کہ اگر دیکھ لیا تو مجھ کو بھی منع فرما دیں گے۔ مجھے یہ گوارا نہیں کہ رسول اللہ ا تو دشمن کے مقابلے پر میدان میں جائیں اور میں گھر میں آرام کرتا رہوں۔ میری آرزو ہے کہ میں حضور ا کے دوش بدوش کفار سے لڑوں اور ان کی حفاظت کرتا ہوا شہادت کی دولت سے مالا مال ہو جاﺅں۔ پھر حضرت عمیررضی اللہ عنہ نے حضور ا کے سامنے پہنچ کر ایڑیاں اوپر اٹھالیں تا کہ قد لمبا نظر آئے، لیکن حضوراکرم ا نے ان کی کم عمری کی وجہ سے کہا کہ عمیررضی اللہ عنہ تم واپس جاﺅ، اتنا سننا تھا کہ حضرت عمیررضی اللہ عنہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور عرض کیا” یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا مجھے آپ پر جان قربان کرنے کا موقع نہیں ملے گا؟ میری تمنا ہے کہ آپ کی حفاظت کرتا ہوا جام شہادت نوش کروں“ ۔ حضرت عمیررضی اللہ عنہ کے اس جوش اور شوق شہادت نے حضور ا کے دل پر گہرا اثر کیا۔ آپ ا نے فرمایا۔ ”اچھا ٹھیک ہے تم ہمارے ساتھ چلو،لاﺅ میں تمہیں تلوار باندھ دیتا ہوں“اتنا سننا تھا کہ حضرت عمیررضی اللہ عنہ خوشی سے اچھلنے لگے۔ حضرت سعد بن ابی وقاصرضی اللہ عنہ کا بیان ہے۔ ”اس وقت عمیر رضی اللہ عنہ کا قد اتنا چھوٹا تھا کہ جب تلوار باندھی گئی تو زمین پر لٹکنے لگی۔ میں نے تلوار کے تسمے میں گرہ لگاکر اسے اونچا کیا“ میدان کارزار میں پہنچے تو عمیر رضی اللہ عنہ نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ مشرکین کے بڑے بڑے بہادروں سے مقابلہ کرنے سے نہیں کترائے۔ ایک مرتبہ عمرو بن عبدود سامنے آیا تو عمیررضی اللہ عنہ تلوار لے کر اس کی طرف لپکے۔ لیکن کافر نے ایسا کاری ضرب لگائی کہ عمیررضی اللہ عنہ کی رسو ل اکرم ا کے قدموں میں جان دینے کی خواہش پوری ہو گئی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 61 reviews.