محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن (ع) کی سسرالی رشتہ دار حد درجہ تیز ہے‘ اس نے گھر میں جو فساد ڈالنا شروع کردیا تھا‘ ہمیں تو خطرہ تھا کہ کہیں(ع)کچھ کرہی نہ لے۔ وہ (ع) کوہمارے بارے میں بھی اتنا وہم میں ڈالتی‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اس کو خوب رلاتی۔(ع) ہم بہنوں سے بھی بدظن ہوگئی تھی۔ ہم نے آپ کو خط لکھا تو آپ نے اول و آخر تین مرتبہ درود شریف‘ ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر (ع) کو دم کرنے کا کہا۔ ہم نے یہی عمل چالیس دن تک کیا تو کافی بہتری نظر آئی‘ (ع) ہم سے گھل مل سی گئی‘ شکل و صورت بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔ اب وہ سسرالی رشتہ دار کچھ اپنے مسائل میں ایسی الجھی ہے کہ اس کی توجہ (ع) سے بالکل ہٹ گئی ہے اور اس کے گھر میں سکون آگیا ہے۔ (چ،غ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں