Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

ڈیپریشن‘ اینگزائٹی:محترم قارئین! پلیز پلیز پلیز! میرا مسئلہ ضرور حل کریں‘ شدید ٹینشن اور ڈیپریشن کی وجہ سے میرا سر ہلنا شروع ہوگیا ہے۔ڈاکٹر شدید ٹینشن اور ایگزائٹی بتاتا ہے‘ ایک ماہ کی دوائی کا خرچ ساڑھے چار ہزار ہے‘ ایک ناغہ کردوں تو محنت زیرو پر چلی جاتی ہے‘ کوئی انگریزی یا دیسی دوائی نہیں کھاسکتی۔زندگی مایوس سے مایوس تر ہوتی جارہی ہے‘کوئی وظیفہ یا نسخہ بتائیں۔ (سمیرا‘ بہاولپور)
جواب:بہن! میری نظر میں ڈیپریشن اور ٹینشن سے نجات کیلئے عبقری کا ’’ڈیپریشن پیکیج‘‘ سے بہتر کوئی علاج نہیں۔ آپ آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’ڈیپریشن پیکیج‘‘ منگوائیے اور دی گئی ترکیب سے استعمال کیجئے۔اس کے علاوہ ہروقت باوضو رہیے اور تہجد ضرور بالضرور پڑھیے اور تہجد کے بعد اپنے اللہ سے خوب باتیں کریں۔صبح فجر کی نماز کے بعد اپنے صحن یا چھت پر چہل قدمی ضرور کریں اور لمبے لمبے سانس لیں۔ڈیپریشن کے خاتمہ کیلئے عبقری دیا گیا ماہانہ مراقبہ ضرور کریں۔مراقبہ ڈیپریشن کا آزمودہ علاج ہے۔(شہریار‘ لاہور)
مکان نہیں بک رہا: میرا مکان ایبٹ آباد میں ہے‘ میں اس کو فروخت کرنا چاہتا ہوں‘ بک نہیں رہا۔ قارئین کے پاس کوئی مجرب وظیفہ ہوتو جلد ازجلد بتائیں۔ اس کے ساتھ رزق کی بھی تنگی ہے اس کیلئے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔ (م،ا‘ ایبٹ آباد)
جواب:بھائی! میں آپ کا دردسمجھ سکتا ہوں‘ مجھے بھی کچھ عرصہ قبل پیسوں کی سخت ضرور پیش آئی‘ میرے پاس ایک اضافی مکان تھا جو باوجود کوشش اور قیمت لگانے کے باوجود نہیں بک رہا تھا۔پھر میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو خط لکھا تو انہوں نے مجھے اس کیلئے ایک وظیفہ بتایا‘ جو میں نے خوب یقین اور توجہ پڑھا تو میرا مکان میری امید سے زیادہ قیمت پر بک گیا۔ آپ بھی یہی وظیفہ پڑھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ طریقہ عمل: اول و آخر 3،3 مرتبہ کوئی بھی درود شریف ، ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ مع تسمیہ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص مع تسمیہ (یہ پورا ایک عمل ہوا) اس طرح روزانہ اکتالیس مرتبہ کریں۔ یہ ایک نصاب شمار ہوگا۔ اس طرح روزانہ کئی نصاب کرسکتے ہیں۔اکیانوے یا اکتالیس دن بلاناغہ کریں ہر قسم کی پریشانی اور مشکل میں کرسکتے ہیں۔ نوٹ: خواتین ایام کے دنوں میں نہ کریں بلکہ بعد میں عمل کی تعداد پوری کرلیں۔ (محمدزبیر‘ملتان)
بیٹی کی پیدائش اور موٹاپا: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا وزن دن بدن بڑھ رہا ہے‘ ایک سال پہلے 68 کلو تھا پھر بیٹی کی نارمل پیدائش گھر پر ہوئی اور میرا وزن اب 92 کلو ہے۔ بازو ، ٹانگیں بے تحاشہ موٹے ہوگئے ہیں ‘ پیٹ اور ہپ باہر کو نکل آئی ہے۔میں کھانے پینے کی شوقین بھی نہیں‘ براہ مہربانی کوئی ٹوٹکہ یا وظیفہ بتائیں۔(م۔و‘ منڈی بہاؤالدین)
جواب:محترمہ!دو روٹیاں کھاتی ہیں تو ایک کردیں‘ گھر میں کوئی نہ کوئی کھیل جیسے بیڈمنٹن یا ٹیبل ٹینس یا رسی کودنا ضرورکھیلیں‘ عورتوں کیلئے یہ کھیل بہت ہی اچھی ورزشیں ہیں۔ آپ تازہ ادرک کوئی چار پانچ گرام لیں۔ ایک پیالی میں ادرک کو جوش دیں۔ چھان کر پی لیں۔ اس سے وزن کم ہوگا۔ (عالیہ تیمور‘ راولپنڈی)
دائمی فلو:میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے دائمی فلو‘ نزلہ زکام رہتا ہے چاہے سردی ہو یا گرمی۔ ایلوپیتھک اور سٹرائیڈ وغیرہ سے وقتی افاقہ ہوتا ہے پھر وہی حالت‘ مجھے اس کاکوئی مکمل نسخہ دے دیں‘ آپ کی نوازش اور احسان ہوگا۔ پریشان بہن! (کرن ظفر‘ سرگودھا)
جواب:جب انسان اپنی ناک دھونے سے غفلت برتتا ہے تو ناک کی اندرونی جھلی کی حس بڑھ جاتی ہے‘ پھر اس میں ورم آجاتا ہے جو نزلہ زکام کا سبب ہوتا ہے۔ آپ ناک دھونے اور صاف رکھنے کا خیال رکھیے۔ عناب دو دانے‘ گاؤزبان تین ماشے پانی میںجوش دے کر صبح یا رات کو سوتے وقت پی لیاکریں۔ تازہ ہوا میں روزانہ گہرے سانس لیاکریں۔(سلمیٰ شاہین‘ کراچی)
بھائی کے مسائل: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بھائی نے ایل ایل بی کیا ہے لیکن ان کو نوکری نہیں مل رہی‘ امتحان دے رہا ہے مگر کامیاب نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا رشتہ ہورہا ہے‘ چھ سال سے بہت پریشان ہے‘ کوئی کہتا ہے بندش ہے‘ سمجھ میں نہیں آتا کیا کریں۔ (ف)
جواب: ف صاحبہ! آپ اور آپ کے بھائی دفتر ماہنامہ عبقری سے یا اپنے علاقہ کے عبقری ڈیلر سے’’ دوانمول خزانہ‘‘منگوالیں اور دوانمول خزانہ نمبر ایک ہر نماز کے بعد اور دو انمول خزانہ نمبر دو روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ پھر اپنی آنکھوں سےا پنے مسائل حل ہوتے دیکھیں۔ ہمارے ڈھیروں مسائل صرف اس وظیفہ سے حل ہوئے ۔آپ بھی پڑھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔(عائشہ شہریار‘ لاہور)
ورم رحم اور رحم کا ٹل جانا: میری بیوی جس کی عمر26 سال ہے‘ تین بچوں کی ماں ہے ‘ عرصہ تین سال سے بچہ دانی میں ورم ہے اور اپنے مقام سے نیچے آگئی ہے جس کی وجہ سے لیکوریا اور کمردرد کی تکلیف ہے۔ بہت علاج کرواچکی ہے لیکن فائدہ بالکل نہیں۔ مہربانی فرما کر کوئی نسخہ تجویز کریں۔ اس کا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں۔ جس سے وہ بہت پریشان ہے۔ (ایک سائل)
جواب:میرے بھائی! آپ اپنی اہلیہ کو عبقری دواخانہ سے ’’پوشیدہ کورس‘‘ لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں‘ میری ایک کزن کےساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہوا تھا ہم نے انہیں یہی کورس استعمال کروایا جس سے وہ بالکل صحت یاب ہوگئیں۔ ہاتھ پاؤں سن ہونے کیلئے رات کو سوتے وقت انہیں نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ڈال کر کچھ عرصہ پلائیں اس سے ان کی یہ تکلیف بھی ختم ہوجائے گی۔ (رفعت جہاں‘ ملتان)
میری بیٹی کے بال: محترم قارئین! میری بیٹی جس کی عمر لگ بھگ 7 سال ہے‘ سر کے بال انتہائی کمزور اور بالکل چھوٹے چھوٹے ہیں‘ یعنی یوں سمجھ لیں کہ سر پر بال ہی نہیں ہیں۔ اپنی استطاعت کے مطابق کافی علاج کیے‘ مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا‘ سر پر چھوٹے چھوٹے بال اگ آتے ہیں لیکن پھر ٹوٹ جاتے ہیں اور پھر سر پر سے غائب ہوجاتے ہیں۔ براہ مہربانی مجھے اس کا کوئی علاج بتائیں۔ (عزیز احمد‘ مالاکنڈ ایجنسی)
مشورہ: عزیز بھائی!گھیگوار کا پودا بہت عام ہے‘ دو تین انچ کا ایک ٹکڑا لیکر اس میں سے گودا نکال لیں‘ اس گودے کوبیٹی کے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بال دھودیں‘ بال دھونے کیلئے پسے ہوئے ریٹھے استعمال کریں ہر قسم کے شیمپوز کا استعمال بند کردیں‘یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ کرنا ہے‘ دو ماہ کے بعد آپ اپنی بیٹی کے بالوں کو جاندار‘ خوبصورت‘ سلکی اور لمبے ہوتے ہوئے محسوس کریں گے۔(ساجد‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 084 reviews.