Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں (ام اوراق)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں، چاہے ربط ہی کیوں نہ لکھیں۔ پھلبہری کا مرض ہا رلے سٹریٹ ، پشا ور روڑ اور راجہ با زار راولپنڈی سے مختلف خطوط پھلبہری کے بارے میں آئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اتنا جا ن لیجئے کہ یہ ایک ایسا مر ض ہے جس کے لیے حضرت عیسٰی علیہ السلا م کو معجزہ دیا گیا ۔ اب ظاہری بات ہے جس بیماری کے لیے پیغمبر کو معجزہ عطا ہوا، اس کا علا ج عام انسان کے بس میں نہیں ۔ پھر یہ مر ض کچھ ایسا تکلیف دہ بھی نہیں ۔ پھلبہری کے مر یضو ںسے مجھے اتنا کہنا ہے کہ آپ اب سر دی کے موسم میں بتھوے کا سا گ روزانہ کھائیے اور اس کے تا زہ پتے لے کر دا غو ں پر صبح شام ملیے ۔ با زار میں سرسو ں کے ساگ کے ساتھ ہی اب بتھوے کا سا گ بھی آجائے گا ۔ تا زہ بھنگرہ ملے تو اس کے پتے بھی داغو ں پر مل سکتے ہیں ۔ کسی مالی سے پو چھ لیجئے ۔ اس میں چھوٹے چھوٹے سفید پھو ل آتے ہیں اور اس کی پتی ہا تھ میں ملنے سے سیا ہ ہوجا تی ہے ۔ اروی مفید غذا ہما رے گھر میں اروی کوئی نہیں کھا تا ۔ سب کہتے ہیں یہ اچھی غذا نہیں ، با دی ہے ۔ آپ اس کے بارے میں ضرورلکھیں اور اس کی کوئی چیز بنانا بتائیے ۔ (ارم ۔ لا ہو ر ) ٭ ارم بی بی !اروی اچھی غذاہے ، خصو صاً کمزور ،دبلے پتلے لوگو ں کے لیے کیو نکہ یہ وزن بڑھا تی اور کمز وری دور کر تی ہے ۔ دودھ پلا نے والی خوا تین کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کا سالن کھا نے سے دودھ زیا دہ ہو تاہے ۔ گو شت کے ساتھ اروی کا سالن بنا کر کھائیے ۔ لو گ اسے با دی کہتے ہیں ۔ لیموں ، ہری مر چ ، پیا ز ، پو دینے کی سلا د کے ساتھ اس کا ذائقہ دو بالا ہو جا تاہے ۔ اروی کی بھجیا بنتی ہے ۔ اس کے پتے بیسن میں لپیٹ کر ، تل کر کھا ئے جا تے ہیں ۔ ا س کے پتوں کا سالن بھی پکا یا جا تاہے جو بہت لذیذہوتا ہے۔ جن لو گو ں کوگنٹھیا اور جو ڑو ں کا درد ہو ، انہیں اروی نہیں کھا نی چاہیے ۔ طبی لحاظ سے اروی معدے کے لیے مفید ہے ، اس کے لیس سے لوگ گھبراتے ہیں ۔ اروی چھیل کاٹ کر پانی میں ایک چمچ نمک ڈال کر دس پندرہ منٹ کے لیے بھگو دیں ۔ پھرمدھا نی سے پانی کا جھا گ بنا کر پانی پھینک دیں ۔ دو تین بار ایسا کرنے سے سار ا لیس نکل جا ئے گا ۔ گو شت کے سالن میں اروی ڈال کر دہی ملا ئیے اور خوب بھر کر شوربا کر لیجئے ۔ اروی بینگن بھی لو گ شو ق سے کھا تے ہیں ۔ اروی کے کبا ب بڑے مزے کے بنتے ہیں ۔ ان کی ترکیب یہ ہے موٹی اروی آدھ کلو لے کر چھلکو ں سمیت ابال لیں ۔ پھر چھیل کر رکھ لیں ۔ موٹی کو ٹی ہوئی سر خ مر چ آدھی چمچ ، نمک حسبِ ذائقہ ، سفید زیرہ موٹا کو ٹا ہو اآدھی چمچ ، اجوائن کے دانے دو چٹکی ، پسا ہوا انار دانہ ایک چمچ ، لہسن پسا ہوا آدھی چمچی ،ہری مر چ دو عدد باریک کا ٹ لیں ۔ پو دینے کے تھوڑے سے پتے اور ہرا دھنیا کا ٹ لیں ۔آدھی پیالی بیسن لے کر تھوڑے سے پانی میں سارے مصالحے ملا دیجئے ۔ اروی کو ہا تھ سے دبا کر بیضوی شکل کے کبا ب کی طر ح بنائیے ۔ بیسن میں ڈبو کر تیل یا گھی میں تل لیجئے ۔ انا ر دانے اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیے ۔ جس تیل یا گھی میں تلنا ہو اس میں پہلے چھ سات دانے میتھی کے ڈال دیجئے ۔ سر خ ہو جائیں تو انہیں چمچے سے نکال کر پھینک دیجئے ۔ اس سے ذائقہ مچھلی کی طر ح لگے گا ۔ قبض کا علاج راحت بی بی حیدر آبا د سے لکھتی ہیں کہ گیس کے لیے ادرک کا مر بہ بہت مفید ثابت ہو اہے ۔ اس طر ح کی دوا بہت جلد فائدہ دیتی ہے ۔ مجھے اب کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیے جس سے قبض بالکل نہ رہے اور آنتیں صاف ہو جائیں ؟ ٭ راحت صاحبہ ! اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے بے شمار نعمتیں اپنی رحمت کے ساتھ عطا فرما ئی ہیں ۔ آپ قدر تی علا ج کیجئے ۔ صبح نماز کے وقت اٹھیں وضو کر کے نماز پڑھیں او ر پھر چا ر گلاس تا زہ پا نی وقفہ کر کے پی لیں۔ اس کے آدھ گھنٹہ بعد ناشتا کیجئے ۔ صبح کی سیر کیجئے۔کم از کم ۸ گلا س پانی دن میں ضرور پی لیا کریں ۔ رات کو سو تے وقت ایک چمچی ثابت اسبغول کی کھا ئیے ۔ ہلکا گرم دودھ بھی پی سکتی ہیں ۔ سبزیا ں ، سلا د خو ب کھائیے ۔ چھے دانے منقہ بیج نکا ل کر کھا لیاکریں ۔ کبھی کبھی دن کے دس بجے زیتون کا تیل ایک چمچ خالی پیٹ پی لیا کریں ۔ اس سے آنتیںنرم رہیں گی۔ زیتون کا تیل بے انتہا مفید ہے ۔ قرآن پا ک میں زیتون کو مبارک درخت قرار دیا گیا ہے ۔ رات کو سو تے وقت جبکہ کھا ناکھا ئے ڈھا ئی گھنٹے ہو گئے ہوں ، آپ ایک چمچ زیتون کا تیل پی سکتے ہیں اس کے بعد کچھ نہیں کھا نا پینا ۔ دائمی قبض کی تما م شکا یا ت اس سے دور ہو جا تی ہیں ۔ آپ زیتون کا تیل پئیں تو اسبغول استعمال نہ کریں ۔ کرخت آواز مسز ہا رو ن لطیف لالٰہ مو سٰیسے لکھتی ہیں ” میرے بھائی کی آواز بہت کر خت ہے اور بہت بری لگتی ہے ۔ کیا اس کی آواز اچھی ہو سکتی ہے ؟ ٭ محترمہ ! لالٰہ مو سٰی میں ملٹھی ، عنا ب اور بادام تو ضرور مل جاتے ہو ں گے ۔ آپ یہ تینو ں دو دو تو لہ لے کر ہا ون دستے میں خو ب کوٹ پیس لیں ۔ با دام چکھ لیں کہیں کڑوے نہ ہو ں ۔ پھرذرا سا پانی ملائیں اور اس کی گولیاں بنا کر رکھ لیں ۔ دو تین دن دھو پ میں سکھا لیں ۔ بھائی کو سمجھائیں یہ گولیا ں دن میں چار پانچ دفعہ منہ میں رکھ کر چو سا کیجئے ، آوا ز میں فرق پڑے گا۔ ملٹھی صاف ہو ، اس کا چھلکا اتار دیجئے ، پھر اس کو با ریک کیجئے گا۔ بچہ کانپتا رہتا ہے ف ۔ ر گو جرانوالہ سے لکھتی ہیں : ” میر ابیٹا آٹھ ماہ کا ہے ، اس کو دورے پڑتے ہیں ۔ اسے ریوٹرل ، فینو بار بی ٹون اور دوسری دوائیں چھ ماہ سے کھلا رہے ہیں ۔ مگر وہ ٹھیک نہیں ہوتا ۔ بٹھاتی ہو ںتو کا نپتا رہتاہے ۔ اس نے میرا دودھ بھی نہیں پیا ۔ “ ٭ ف صاحبہ ! آپ بیٹے کو گوجرانوالہ میں بچو ں کے خصو صی معالج کو دکھا ئیے ۔ سی ایم ایچ میں بھی دکھا سکتی ہیں ۔ دورے کی نوعیت اور وقفہ دیکھ کر وہ دوا تجویر کریں گے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 601 reviews.