Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیض پایا...؟ ۔ حصہ پنجم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

موت کی کوٹھری میں زندگی کی روشنی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! حمد و ستائش اس ذات کیلئے جس نے کارخانہ عالم کو وجود بخشاء اور کروڑوں اربوں درود و سلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ پر جنہوں نے دنیا میں حق کا بول بالا کیا۔ آپ کی صحت و دراز عمری کیلئے درجات کی بلندی کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور دست التجا ہوں۔ بندہ عاجز سزائے موت کا قیدی ہے اور مقامی جیل میں قید ہے۔بندہ کو کسی نے علامہ لاہوتی پراسراری کے بارے میں بتایا اور ان کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میںدیا گیا وظیفہ لا الہ الا اللہ کے بارے میں بتایا۔ بندہ نے مدعیوں سے صلح کے بہت سے حربے آزمائے مگر ہرمرتبہ ناکامی ہوئی۔ مدعی اتنے سالوں سے صلح کیلئے راضی ہی نہیںہورہے تھے۔ میں نے کلمہ کے 43 نصاب دن رات ایک کرکے مکمل کیے اور الحمدللہ حالات میں بہتری کے آثار آرہے ہیں۔ الحمدللہ! ان کی بھائیوں کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور ابھی پچھلے دنوں بھائی ملاقات کیلئے آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ انشاء اللہ امید ہے کہ اب صلح ہوجائے گی۔ قارئین سے بھی دعا کی التجا ہے کہ اللہ مجھے معاف فرمائے اورمدعیان سے صلح ہوجائے۔ (قیدی سزائے موت)۔
شوہر کی جیب سےپیسے نکلوانے کا آسان طریقہ:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو سلامت رکھے‘ تندرست رکھے‘ میں نے جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا تو اس میں ایک کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ جو کہ میں بڑے شوق سے پرھتی ہوں اور بار بار پڑھتی ہوں‘ پہلے میں سوچتی تھی کہ یہ صرف ایک خیالی کہانی ہے‘ پھر عبقری میں علامہ صاحب کے نام خط پڑھے‘ لوگ نے کہا کہ ہم نے اس میں موجود وظیفہ کیا تو ہمارے یہ فلاں فلاں کام ہوگئے۔ پھر میں نے بھی اس میں موجود محمد رسول اللہ کا وظیفہ کرنا شروع کردیا۔ میرے شوہر میرے لاکھ مانگنے پر مجھے پیسے نہ دیتے تھے بلکہ ہروقت ٹال مٹول سے کام لیتے تھے۔ مگرجب سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے میرے شوہر ہرروز صبح خود پیسے دے کر جاتے ہیں یہ لو رکھ لو‘ تمہیں چاہیے ہوں گے۔ میں تو ان کی اچانک تبدیلی پر حیران وپریشان ہوں بلکہ دشت دندان ہوں۔ اس کے علاوہ میں حضرت حکیم صاحب! آپ کے درس بھی سنتی ہوں‘ آپ نے ایک درس میں صلوٰۃ الحاجت کا بتایا میں وہ بھی پڑھتی ہوں جس سے میں بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔ اللہ آپ کو زندگی دے اور اپنی امان میں رکھے۔ محترم حکیم صاحب میرا نام ہرگز شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)

سورۂ والضحیٰ کی آیت سے مسئلہ حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عرصہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں‘ عبقری رسالہ نہیں ہے بلکہ راہ ہدایت کا ایک ذریعہ ہے۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں موجود ایک وظیفہوَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾ میں عرصہ دو سال سے پڑھ رہی ہوں۔ اس وظیفے نے میرے اتنے مسائل حل کیے ہیں کہ میں سوچ نہیں سکتی۔ الحمدللہ! یہ وظیفہ اب بھی جاری ہے۔میری قارئین سے بھی گزارش ہے کہ جو بھی مسئلہ ہو حل صرف یہی وظیفہ ہے۔     (ص، ایبٹ آباد)
محمدرسول اللہ‘‘ پڑھا دیدار نبیﷺ ہوگیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو میرا پسندیدہ ہے۔ میں نے اس میں سے محمدرسول اللہ وظیفے کے بہت سے کمالات پڑھے‘ میرا دل چاہا کہ کاش میں بھی یہی وظیفہ پڑھوں۔ نجانے کتنے دن سوچا مگر ایک مرتبہ آپ کو خط لکھا تھا تو آپ نے مجھےایک وظیفہ دیا تھا میں نے وہی پڑھنا تھا۔ میں وظیفہ پڑھ رہی تھی کہ اچانک لفظوں پر غور کیا تو میں ہنس پڑی کہ میں بھی کتنی پاگل ہوں میرے وظیفے میں تو یہ الفاظ مبارک موجود ہیں۔ یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُرَّسُوْلُ اللہِ تو میں نے دل لگا کر شوق سے پڑھنا شروع کردیا اور میں نے ایک بار خواب میں دیکھا کہ نبی پاک ﷺ سفید نورانی لباس میں ہیں۔ چاروں اطراف کناروں پر چار لوگ اور ہیں گمان ہے کہ خلفاء راشدین ہیں مگر سب کے سفید لباس ہیں اور چہرے سفید نورانی کپڑے سےڈھکے ہیں اور ہم سب ایک کمرہ میں ہیں اور میں سب سے آخر میں بیٹھی ہوں۔ آپ ﷺ تشریف لاتے ہیں اور بیٹھ جاتے ہیں۔ مگر مجھے چہرہ مبارک نظر نہیں آتا۔ پھر میں نے آپ ﷺ کا چہرہ مبارک دیکھنے کیلئے اور زیادہ توجہ، دھیان اور یقین کے ساتھ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ بس اللہ سے دعاکرتی کہ یااللہ! ایک بار وہ نورانی چہرہ دکھادے۔ پھر پچھلے سال صبح فجر کے بعد میں سورہی تھی تو خواب دیکھا اس وقت میں وظیفہ بہت دھیان توجہ اور باقاعدگی سے پڑھ رہی تھی۔ خواب دیکھا کہ ایک عالمہ ہیں‘ بہت پیاری‘ سرخ و سفید رنگ‘کالے عبایا میں ہیں‘ باپردہ ہیں‘ چہرہ نورانی ہے‘ میں، میری بہن اور پھپھو کی دو بیٹیاں ان کے پاس گئیں ہیں۔ انہوں نے اسلام کے متعلق بہت سی چیزیں دکھائیں بھی اور بتائی بھی مگر وہ سب مجھے بھول گیا ۔ پھر وہ درس دیتی ہیں اور جب ہم جانے لگتے ہیں تو فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی زیارت نہیں کروگی؟ میں کہتی ہوں
کہ ہم گنہگار ہیں ہم ان کو کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ میں سوچ رہی تھی کہ آپ سے کہوں مگر اپنے گناہوں کے سبب چپ ہوگئی۔ ہم کہاں اس قابل؟ وہ فرماتی ہیں بیٹھ جاؤ! وہ ہم سب کو کمرے کے چار کونوں میں بٹھا دیتی ہیں مگر مجھے اپنے پاس ذرا درمیان میں بٹھادیتی ہیں اور فرماتی ہیں آنکھیں بند کرو جب نبی کریم ﷺ نظر آئیں تو مجھے بتایا۔ ہم آنکھیں بند کرتے ہیں اور وہ دعا کررہی ہیں پھر میں دیکھتی ہوں کہ میری آنکھیں بند ہیں اور پہلے ایک پیلی سی مدھم سی روشنی آتی ہے ‘ پھر ایک سکیچ بننا شروع ہوتا ہے۔ پہلے نورانی چہرہ مبارک‘ پھر خوبصورت ڈاڑھی مبارک ایک شبیہہ سی بنتی ہے کہ ایک بہت ہی نورانی اور خوبصورت بزرگ ہیں اور معلوم ہوتا ہے یہی ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ ہیں۔ میں انہیں کہتی ہوں مجھے آپ ﷺ نظر آرہے ہیں۔ وہ میرے چہرے پر ڈوپٹہ ڈال کر اچھا خاصا گھونگھٹ نکال دیتی ہیں پھر سامنے بالکل میرے سامنے نبی کریم ﷺ تشریف فرما ہیں۔ میں مسلسل اونچی آواز میں آپ ﷺ پر درود و سلام بھیج رہی ہوں۔ پھر میں نے آپ ﷺ کےپاؤں مبارک دیکھے بہت ہی خوبصورت کہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتے۔مگر پھر اچانک سب غائب ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی۔مجھے وہ نظارہ آج تک یاد ہے۔ الحمدللہ! محمدرسول اللہ پڑھنے کی برکت سے مجھے اللہ کے حبیبﷺ کا دیدار نصیب ہوا۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرا نام شائع نہ کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
سورۂ والضحیٰ کی آیت کا کرشمہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو عمرخضری اور تندرستی عطا فرمائے۔ آمین!میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ خاص علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کا تو مجھے ہر مہینہ شدت سے انتظار رہتا ہے۔ ہمارے والد ایک قتل کے کیس میں جیل چلے گئے‘ پیچھے سے ہمارے پاس روزی کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔ میں نے عبقری میں موجود وظیفہ وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ﴿والضحیٰ۵﴾  والا عمل پڑھا۔ میں ‘ میری والدہ اور بہن نے سارا دن یہی آیت کھلا پڑھی تو بغیر کسی کو کہے لوگوں نے اپنے بچے ہمارے پاس پڑھانے کیلئے بھیجنا شروع کردئیے۔ ایک سال میں ہمارے پاس اچھے خاصے بچے پڑھنا شروع ہوگئے اور مہینے کی ٹھیک ٹھاک آمدن اکٹھی ہوجاتی۔اس آیت کے پڑھنے کی وجہ سے رزق میں بھی بہت برکت ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب! اگر یہ تحریررسالے میں لگائیں تو میرا نام شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
اللہ الصمد سے رزق میں بے بہا برکت: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے شہر کی غلہ منڈی میں ملازمت کرتا ہوں۔سرکاری نوکری کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی تھی‘ رزق میں برکت ہی نہ تھی۔میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے ایک وظیفہ اَللہُ الصَّمَدْ میں نے سارا دن کھلا پڑھنا شروع کیا۔ تو اس کی برکت سے مجھے بہت فائدہ ہوا‘ میرے رزق میں بہت زیادہ برکت ہوگئی ہے۔ میری بہت سی معاشی پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں۔ (محمد اظہر‘ بہاولنگر)
کاروبارکی بند ش ایک دن میں ختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو آپ کی تمام ٹیم مبارک کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ فی الدنیا والاخرہ اور بندہ کو آپ کے طفیل سرخرو کرے۔ آمین! رسالے میں بتائے گئے وظائف بندہ لوگوں کو بتاتا ہے جو کہ تیربہدف ثابت ہوتے ہیں۔ خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے گئے وظائف میں نے لوگوں کو بتائے تو ان کا مجھے فوری رزلٹ ملا۔ میرے ایک جاننے والے آئے اورکہا کہ کاروبار میں شدید بندش و رکاوٹ ہے۔ میں نے ان کو یَاقَہَّارُ والا عمل بتایا جو کہ پانی میں پاؤں ڈبو کر 1111 بار پڑھنا تھا۔ اس نے یہ عمل صرف ایک دن ہی کیا تھا کہ اس کا کاروبار اسی دن چل نکلا اور تمام بندش و رکاوٹ ختم ہوگئی۔
ایک اور صاحب نے باتوں باتوں میں بتایا کہ کاروبار میں بندش ہےمیں نے اس کو دوانمول خزانہ نمبر دو سارا دن کھلا پڑھنے کو بتایا تو اس کے کاروبار کی بندش ختم ہوگئی۔ ایک دن ایک میرے جاننے والے کا بیٹا آیا کہ ایک آدمی خواہ مخواہ لڑائی کررہا ہے اور جابر ہے‘ میرے ابو بہت پریشان ہیں‘ میں نے اس کو بتایا کہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتے رہیں۔ انہوں نے صرف یہی پڑھنا شروع کیا تو پانچ منٹ کےاندر اندر وہ جابر شخص موم ہوگیا اور کہنے لگا میں آپ کے ساتھ کیا کرسکتا ہوں‘ چنانچہ جہاں اس کے منہ سے شعلے نکل رہے تھے وہی وہ کہنے لگا آپ جائیں میں نے آپ کو معاف کیا آپ بھی مجھے معاف کردیں۔ (ڈاکٹر عباس علی‘ واہ کینٹ)
گھریلو پریشانیاں ختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے میری شادی ہوئی تقریباً نو سال ہوگئے ہیں تب سے گھر میں لڑائی جھگڑا‘ گالی گلوچ‘ مار پیٹ ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہوجاتا ہے‘ جھگڑا ختم ہونے کو ہی نہیں آتا۔ میں خود اور میری بیوی بچے ایک دوسرے کو گالیاں بہت دیتے‘ میں اپنے دماغ سے کچھ بھی ترقی نہیں کرسکتا‘ نہ اپنے مخلص کو پہچان سکتا ہوں ۔ پورے گھر میں چڑچڑا پن۔ کچھ ہی عرصہ ہوا ہمارے گھر میں عبقری رسالہ آنا شروع ہوا۔ میری بیوی نے علامہ لاہوتی پراسراری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا وظیفہ یَاقَہَّارُ ہروقت کھلا پڑھا۔ اس سے بہت زیادہ فرق پڑھنا شروع ہوگیا ہے‘ گھر میں لڑائی جھگڑے کچھ کم ہوگئے ہیں‘ چڑچڑا پن ختم ہورہا ہے‘ پہلے میری بیوی رات کو ڈر جاتی تھی اب نہیں ڈرتی۔ الحمدللہ! اب یہ وظیفہ میں اور میری بیوی دونوں کررہے ہیں۔ (م،ع)
موتی مسجدمیں نوافل کا طریقہ عمل
جو شخص شاہی قلعہ کے اندر شاہی دور کی بنی ہوئی مسجد میںجاکر دورکعت صلوٰۃالحاجت پڑھے اور سورہ فاتحہ میںاِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ   نَسْتَعِیْنُ پر جب پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کر دے اور بار بار اس آیت کو پڑھتا رہے چاہے آدھاگھنٹہ یا ایک گھنٹہ یا جتنی دیر بھی کھڑا رہ سکے ، اسکے بعدسورہ     فاتحہ مکمل کرکے دوسری رکعت میں اسی طرح تکرار کرے جیسے پہلی رکعت میںکی تھی پھر یہ رکعت بھی پوری کرے اور پھراپنے گناہوں،نافرمانیوں پر نادم ہوتے ہوئے تقریباًبیس منٹ دعا کرے ۔
یاقہار کے نقش کا عمل درج ذیل ہے
جو شخص یَاقَہَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’ ’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔
یاقہار کے خاص الخاص عمل کا طریقہ
 کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ  پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 10 reviews.