تقریب چاہے کسی شا دی کی ہو یا سالگرہ کی ۔ دعوت نامہ عقیقے کا آئے یاچائے کی پا رٹی کا ۔ خواتین کے ذہن میں دو ہی باتیں فور ی طور آتی ہیں کہ وہا ں دیا کیا جائے اور پہنا کیا جائے ۔ دعوت نامہ بھیجنے والے کو کس طرح خوش کیا جائے اور خود اپنی تیا ری کس طر ح کی جائے ۔ پہلی با ت کا فیصلہ تو ہم آپ پر ہی چھوڑتے ہیں، البتہ دوسرے مسئلے کے حوالے سے کچھ ایسی تجا ویز پیش ہیں جن پر دھیان دے کر آپ اپنی ذات ہی سے مزید خوشیا ں حاصل کر سکتے ہیں ۔
سب سے پہلی با ت یہ کہ اگر آپ کے نزدیک فیشل اور بلیچ وغیرہ ضروری اور اہم ہیں ، تو یہ کا م پا رٹی سے ایک دو دن پہلے ہی کرلیں تا کہ اس دن آپ صر ف جانے کی تیا ری کریں ۔ ہمیشہ تقریب کی نو عیت دیکھ کر لبا س کا انتخاب اور بقیہ تیا ری کیجئے۔ تقریب بڑی ہے یا چھوٹی ، اپنوں میں ہے یا غیروں میں ، قریبی جاننے والو ں میں ہے یا دور کے رشتے دارو ں میں ۔ پھر اسی مناسبت سے لبا س منتخب کیجئے اور تیا ری کے باقی مرا حل بھی ۔
لبا س کا انتخا ب ہمیشہ پہلے سے کر کے رکھیں ۔ یہ نہیں کہ جب جانا ہے تو الما ری کا پوسٹ ما رٹم کیا جا رہا ہے ۔لبا س نہ صرف پہلے سے منتخب کر لیں بلکہ پریس کر کے لٹکا بھی دیں ۔ اس میں آپ ہی کی آسانی ہے ۔ لبا س کے بعد میک اَپ کی باری آتی ہے ۔ میک اَپ بھی ہمیشہ کپڑوں کے کا م اور پا رٹی کی مناسبت سے کیجئے ۔ اس کے ساتھ ہی اپنی عمر اور شخصیت کو بھی مدِ نظر رکھیں۔ یہ بہت ضروری امرہے ۔ اکثر خوا تین جب اپنی عمر اور شخصیت کے اعتبا ر سے لبا س اور میک اَپ وغیرہ کا اہتمام نہیں کر تیں تو پھر یقینا دوسرے ان پر سیر حاصل تبصرے کرتے ہیں ۔ تو کیا آپ کو اچھا لگے گا کہ لو گ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ ہی کو ہد ف تنقید بنائیں۔ کہنے کا مقصد صر ف یہ ہے کہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ لو گ آپ کو سراہیں ، آپ کی تعریف کریں او ر یہ کہنے پر مجبو ر ہو جائیں کہ ” آپ واقعی اچھی لگ رہی ہیں “ تو ہمیشہ عمر ، مو سم ، شخصیت اور تقریب کی نوعیت کو پیش نظر رکھیں۔ کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے اپنے ہا تھو ں ، پیرو ں اور جلد کی صفائی پر خاص توجہ دیں ۔ پا رلر نہ جا سکیں تو گھریلو ٹوٹکو ں ہی کو استعمال کر کے یا کسی پھل کے ماسک وغیرہ سے جلد کی ترو تا زگی بحا ل کریں اور ہا ں ! بالو ں میں اچھی طر ح شیمپو ضرور کریں ۔ آپ کے زیورات اور میک اَپ ہمیشہ تقریب کی مناسبت ہی سے ہونے چاہئیں ۔ نیزفیشن کا خیال بھی ضرور رکھیں ۔ آﺅٹ آف فیشن چیزیں آپ کو وقت سے بہت پیچھے لے جا تی ہیں یا پھر خود آپ میں ایسی شخصیت ہو کہ ” جو پہن لیں ، وہ اِن ہو جائے۔“
ان چند آسان تجا ویز پر عمل کر کے آپ خود کو کتنا بہتر اور خو ش نما بنا سکتی ہیں ، خود سے ہی کتنی خوشیا ں مزید حاصل کر سکتی ہیں ۔ ہم کچھ نہیں کہیں گے بس آپ خود پر ذرا سی توجہ دے کر ایک بار کسی خوبصورت ،با ذوق سی محفل میں شریک ہو کر دیکھیں ۔ لوگو ں کے خوبصورت الفاظ اور سراہے جانے والی نگاہیں جو کچھ کہیں ، انہیں غور سے سنیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 599
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں