عر بی قر فہ
سندھی دال چینی
فارسی دارچینی
انگریزی Cinnamon Bark
دار چینی جو عرف عام میں دال چینی کے نام سے مشہور ہے یہ ایک درخت کی خوشبو دار چھال ہے ۔ جو ہر گھر میں ،گرم مصالحو ں میں استعمال ہو تی ہے ۔ اسے پیس کر سالن کو خو ش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا تاہے ۔ زمانہ قدیم سے دار چینی کا استعمال دوائیو ں میں ہو تا آیا ہے۔ حکیم جا لینو س ، قدیم ہندی اطباءاور اسلامی اطبا ءنے دار چینی کا ذکرکیا ہے ۔
دارچینی کا رنگ بھو را سیا ہی ہو تا ہے ۔ اس کا ذائقہ شیریں تیز اور نہا یت خو ش گوار ہو تا ہے ۔ اس کا مزاج گرم و خشک نمبر3 بیان کیا گیا ہے ۔ اس کی قوت پندرہ سال تک قائم رہتی ہے ۔ اس کی مقدار خوراک دو ماشہ سے چار ما شہ تک ہے ۔ بعض حالات میں اس کی خوراک کی مقدار ایک تولہ یو میہ بھی ہو سکتی ہے ۔
دار چینی کے فوائد
(1)دارچینی ایک بہترین خوشبوا دار چیز ہے جو کہ دافع تعفن بھی ہے ( 2)اس کی تا ثیر قابض ہو تی ہے (3)سدہ کھو لتی ہے (4) محفل ریا ح اور ارواح کی محافظ ہے ۔ اس لیے اس کو معجو نو ں اور مفر حات میں استعمال کیا جاتاہے(5) کھانسی اوردمہ میں دارچینی کو ہم وزن شہدمیں ملا کر چٹانے سے فا ئدہ ہو تاہے (6 )اگر سر دی کی وجہ سے با ربا ر پیشا ب آتا ہو تو دو ماشہ سفو ف دا رچینی ہمرا ہ دودھ پلا نا مفید ہو تا ہے ۔ (7 )دار چینی کا تیل سرد بیما ریو ں اور سرد دردوں کے لیے مفید ہوتا ہے(8 )دار چینی کے تیل کو تقویت باہ کے لیے بیرونی طور پر ذکرپر طلا ءکر نا مفید ہو تاہے (9 )دانتو ں اور مسوڑھو ں کی تکالیف میں روغن دار چینی بہت مفید ہو تاہے (10) ر و غن دار چینی سر کا تنقیہ کر تاہے کیونکہ یہ اپنی لطا فت اور قوت حرارت کی وجہ سے جلد نفوذ کر جانے کے باعث دما غ کی رطوبت کو جذب کر تاہے ۔ اس کے علا وہ سینہ کی رطوبت کو بھی صاف کرتاہے جو اس کی طرف جذب ہو کر آتی ہے۔ (11)روغن دار چینی ، درد گر دہ و درد رحم کو بھی نفع دیتا ہے ۔ ایسی صورت میں پانچ قطرے روغن دار چینی دودھ کے ساتھ پینا مفید ہے اس کو بیرونی طو ر پر درد گر دہ کی صورت میں پشت پر اور درد رحم کی صورت نا ف کے نیچے لگا نے سے فائدہ ہوتا ہے۔(12)آنکھو ں کے پھولے میں روغن دار چینی کھا نے اور لگانے سے فائدہ ہو تا ہے ۔ کھانے کی خوراک :پانچ قطرے روغن دار چینی دودھ کے ساتھ پینا مفید ہے اس کو بیرونی طور پر درد گر دہ کی صورت میں پشت پر اوردرد رحم کی صورت میں نا ف کے نیچے لگانے سے فائدہ ہو تاہے ۔ (13)کثرت طمث اور سیلان الرحم میں دار چینی چھ ماشہ ،ثعلب مصری ایک تولہ ،صدف خالص دو تولہ اور چینی ان تمام باقی ماندہ ادویہ کے ہم وزن لے کر سفو ف بنائیں ۔ تین ما شہ سفوف صبح و شام ہمرا ہ پانی استعمال کرنا مفید ہو تا ہے ۔ (14)سیلا ن الرحم کی مر ض میںدار چینی ایک تولہ ، تال مکھانہ ایک تولہ ، کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ اور بتاشے تین تولہ کو باریک کو ٹ کر سفو ف بنا کر تین ما شہ ہمراہ گائے کے دودھ سے صبح و شام استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔ (15) دار چینی کا جو شاندہ جو ہر قسم کی کھا نسی کے لیے مفید ہے ۔ دار چینی چار ما شہ ، بہی دانہ شیریں چار ما شہ، اصل السوس ایک تولہ ، زوفا ایک تولہ ، انجیر زرد تین عدد ،کو کنا ر دو عدد او رکو زہ مصری ایک تولہ ، ان تمام ادویہ کو آدھ سیر پانی میں جو ش دیں پھر مل چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ دن میں تین دفعہ صبح ، دوپہر اور شام پانچ تولہ کی مقدار میں نیم گرم کر کے پلانے سے فائدہ ہو تاہے ۔ (16)پھلبہری اور بر ص ، بہق کے امر اض میں اسے رگڑ کر طلا ءکر نے سے نشانات درست ہو جا تے ہیں ۔ (17) زہریلے جانوروں کے کا ٹے پر درد اور سو ز ش کی تسکین کے لیے درد پر پیس کر لیپ کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔(18)بوا سیری مسوں والی جگہ پر دار چینی رگڑ کر لیپ کر نا بہت فائدہ دیتا ہے ۔ (19)دار چینی اور ہلیلہ کا بلی ہم وزن رگڑ کر سفوف بنا لیںاور تین ما شہ صبح و شام استعمال کرنے سے استسقاءکو بے حد مفید ہو تاہے ۔ (20)نسیان کو دور کرنے کے لیے دار چینی کا سفوف دو دو ما شے صبح و شام نیم گر م دودھ کے سا تھ استعمال کرنا چاہیے ، مجرب ہے ۔ اس عمل سے نہ صرف نسیا ن ٹھیک ہو گا بلکہ باہ کو تقویت بھی ملے گی۔(21)کثرت پیشاب میں دا ر چینی اور کند رہم وزن باریک پیس کر دو ماشہ سفوف پانی کے ہمراہ صبح و شام استعمال کرنا بے حد مفید ہے ۔ (22)حافظہ کی تقویت اور نسیان کی مر ض کو دورکرنے کے لیے دار چینی دو تولہ، تج ایک تولہ اور ہلیلہ کابلی ایک تولہ بنات سفید(چینی)چار تولے پیس کر سفو ف بنائیں اور ایک ما شہ سے تین ما شہ تک صبح و شام ہمر اہ پانی استعمال کرنا فائدہ مند ہو تا ہے ۔(23)منہ کی بد بو اور آواز کو درست کرنے کے لیے دار چینی ، تج ، دانہ الائچی خورد ، خولنجاں اور مصری ہم وزن پیس کر عرق گلا ب میں کھرل کر کے چنے کے برا بر گولیا ں بنائیں ۔ چار چار گھنٹے بعد ایک گولی منہ میں رکھ کر چو سنے سے شفا ہو تی ہے ۔ (24) نزلے اور زکام میں دا رچینی کا سفو ف ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمر اہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔(25)تپ دق، سل ، سعال اطفا ل اور بد ہضمی کو دور کر نے کے لیے درج ذیل نسخے کا استعمال کر نا بے حد مفید و مجرب ہے۔ دار چینی چھ ما شہ ، الائچی خورد ایک تولہ ، فلفل دراز دو تولہ ، طباشیر کبوو چار تولے ، کو زہ مصری آٹھ تولے ، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنالیں ۔ ایک ما شہ سفوف ہمراہ نیلو فر دن میںتین بار استعمال کرائیں، بے حد مفید ہے ۔ (26)پلک پھڑکنے کی صورت میں دار چینی کا سرمہ بنا کر سلائی سے آنکھ میں لگانا مفید ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 597
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں